پھول گوبھی کی نرسری تیار کرنے کا طریقہ
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّحِیم
کسان گھر کے وہ کاشتکار جو اس وقت پھول گوبھی کی اگیتی کاشت کرنا چاہ رہے ہیں وہ کس طریقہ کار سے نرسری کاشت کریں۔
طریقہ کار:
۱۔زمین کا انتخاب:
ایسی زمین کا انتخاب کریں جو بھربھری ہو اور اونچی جگہ پر ہو جہاں سے پانی کی نکاسی اچھی طرح ہو سکے۔
۲۔کیاریاں یا بیڈز کی تیاری:
زمین کا انتخاب کرنے کے بعد اس زمین میں ایک بار اچھی طرح گہرا ہل چلائیں
یا کسی بھی ہاتھ سے استعمال ہونے والے زرعی ہتھیار سے زمین نرم کر لیں۔ اور اگر زمین میں نمی ہو تو اسے کھلا چھوڑ دیں تاکے دھوپ لگنے سے اس سے نمی اور جراثیم ختم ہو جائیں۔
کیاریوں کی لمبائی↕ تین میٹر اور چوڑائی↔ایک میٹر رکھی جاتی ہے اور اُنچائی⏏ 15 سے 20 سینٹی میٹر رکھی جاتی ہے ایک میٹر میں 3 فٹ 3.34 انچ ہوتے ہیں۔
کیاریوں کی لمبائی کم یا زیادہ کی جا سکتی ہے اور چوڑائی ایک میٹر سے کم نا کریں۔ دو کیاریوں کے درمیان میں 30سینٹی میٹر جگہ خالی رکھنی ہوتی ہے تاکے چلنے پھرنے اور پانی دینے میں آسانی ہوسکے۔
ایک کیاری میں گلی سڑی گوبر یا (Vermi Compost) کم از کم چار کلو ڈال کر مکس کر لیں اور کیاریاں بھربھری بنا لیں کے ان میں سخت کوئی چیز بھی نا رہے۔
۳۔بیج:
اگیتی کاشت کیلے عام طور پر جو جون سے جولائی کے ماہ میں نرسری کاشت کی جاتی ہے میں دیسی بیج استعمال کیا جاتا ہے جیسے عام زبان میں سٹھڑی بھی کہا جاتا ہے۔ ایک ایکڑ کیلئے عام طور پر 250گرام سے 300گرام پھول گوبھی کے بیج کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اگر ہائی بریڈ بیج استعمال کر رہے ہیں تو پر ایکڑ 80 سے 100 گرام بیج کی ضرورت ہوتی ہے۔
بیج لگانے سے پہلے بیج کو کسی بھی فنجیسائیڈ جیسے سینجنٹا کی ڈائی نیسٹی وغیرہ یا کوئی بھی اور دو گرام پر کلو بیج کے حساب سے زہر الود کر لیں۔
بیڈز پر لائنیں کھینچ لیں ایک لائن سے دوسری لائن کا فاصلہ پانچ سینٹی میٹر ہونا چاہیے اور بیج اس قطار میں ایک سینٹی میٹر گہرا لگانا چاہیے۔ اور بیج لگانے کے بعد بیج کو گلی سڑی چھنی ہوئی گوبر،ریت اور بھل مٹی کو مکس کر کے برابر مقدار میں بیج کو ڈھانپ دیں۔
۴۔گرمی سے بچاؤ:
بیج کو گلی سڑی چھنی ہوئی باریک گوبر ریت اور بھل مٹی سے اچھی طرح ڈھانپنے کے بعد اسے فوار کے ساتھ اچھی طرح پانی لگا دیں اور اوپر فوری پرالی،کھوری،یا گرین شیٹ سے ڈھانپ دیں۔
تین سے چار دن بعد جب اگاؤممکن ہو تو پرالی وغیرہ ہٹا کر شام کے وقت فوار سے اچھی طرح پانی دیں اور یاد رہے نمی برقرا رہے
جس دوران بیج زمین سے نکل رہا ہو اس وقت نمی کا خاص خیال رکھیں نمی کم ہونے کی وجہ سے بیج زمین میں ہی رہ جائے گے باہر نہیں نکلے گا۔
سخت گرمی نرسری پر نا پڑے ایسی صورت میں اوپر سے ٹنل بنا کر گرین شیٹ یا پولیتھین شیٹ سے کور کریں اور ٹنل کی دونوں سائیڈیں اوپن کر دیں اس سے فصل گرمی سے کافی حد تک بچ جاتی ہے۔
نوٹ:اگر آپ کسان گھر کی تحریروں کو پریکٹیکل ویڈیو کی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں تو ’’کسان گھر یوٹیوب چینل‘‘ ضرور Subscribe کریں اوع گھنٹی کا بٹن دبا دیں اس کا پہلا فائدہ آپکو اور دوسرا فائدہ کسان گھر کو ہوگا کے کسان گھر اپنے کاموں میں مزید خودکفیل ہو سکے گا۔شکریہ
’’آگے بڑھو کسان‘‘
منجانب:کسان گھر