حکمت و دانائی کے آسمان پہ مثلِ ماہتاب دمکنے والا ستارہ جس کی کرنیں رہتی دنیا تک اہلِ علم کو راستا دکھاتی رہیں گی ۔
علم و حکمت کا یہ بادشاہ جس کو تاریخ فیثا غورث (Pythagoras) کے نام سے یاد کرتی ہے یونان (GREECE) کے جزیرے سیموس SAMOS میں قریباً 570 قبلِ مسیح میں پیدا ہوتا ہے فیثاغورث کا تعلق امیر گھیرانے سے تھا ۔ علم و حکمت کا شوق بچپن سے فیثاغورث کو فلسفے اور منطق کی راہوں کی طرف گامزن رکھتا تھا۔ لڑکپن میں دانائی کا یہ عالم تھا کے اپنے اساتذہ کو فیثاغورث ہمیشہ سوالوں میں الجھا کے رکھتے تھے اور طلبِ علم کی اسی پیاس نے فیثا غؤرث کو عظیم یونانی فلاسفر تھیلس THALES کے زیرِ تربیت علمِ ریاضی اور علمِ فلسفہ حاصل کرنے کا موقع دیا ۔
اسی تسکینِ علم کی لذت نے فیثا غورث کو مصر میں بھی زیرِ تعلیم رکھا اور تاریخ دانوں کے مطابق وہ انڈیا میں بھی حصولِ علم کیلئے انڈیا میں بھی رہے تھے ۔ گویا حصولِ علم کی اس لذت نے فیثا غؤرث کو سفر میں رکھا ۔ فیثاغورث نے تاریخ میں پہلی دفعہ اپنے لیے فلاسفر کا لفظ استعمال کیا جس کے معنی علم سے محبت کرنے والا کے ہیں ۔ سیموس SAMOS میں فیثاغورث نے ایک سکول کا آغاز کیا جہاں پورے یونان سے لوگ حصولِ علم کیلئے آیا کرتے تھے سیاسی چپقلش اور سیاسی مخالفت کی وجہ سے فیثا غورث کو اس شہر کو خیر آباد کہنا پڑا اور اٹلی کے شہر CROTON میں رہنے لگے ۔ یہاں جلد ہی انکی شخصیت فلسفے اور ریاضی میں مہارت کی وجہ سے معروف ہوچکی تھی فیثا غورث نے کروٹون میں ایک علم گاہ کی بنیاد رکھی جہاں لوگ خاص طور پر اشرفیہ اور اہلِ علم لوگ حصولِ علم کیلئے آیا کرتے تھے
اس ادارے کی خاص بات یہ تھی کہ اس ادارے میں عورتیں بھی تعلیم حاصل کرتی تھیں فیثا غورث کا یہ خیال تھا کہ عورتیں بھی علم و حکمت سیکھنے کا پورا حق رکھتی ہیں فیثا غورثMetempsychosis نظریہ رکھتے یعنی ہر روح لافانی ہوتی ہے اور انسان کی موت کے بعد یہ کسی اور جاندار میں چلی جاتی ہے اور وہ اسکا اگلا جنم ہوتا ہے ۔ فیثا غورث موسیقی و شاعری کو روح کی غذا اور زخموں کی دوا تصور کرتے تھے اور خود بھی میوزک کمپوز کیا کرتے تھے انکا ماننا تھا ساری کائنات میں موسیقی مضمر ہے اور سارے ستارے اور سیارے ایتھر میں محوِ گردش ہیں جو ایک خاص قسم کی آواز کو جنم دیتی ہے اور یہ کائناتی ساز مکمل اعداد کے براہِ راست تناسب ہے فیثا غورث اعداد کو اس عالم کی اساس تصور کرتے تھے یعنی یہ ساری دنیا ایک خاص تناسب سے بنائی گئی ہے اور اسکو مکمل اعداد کی آپس میں نسبت سے ظاہر کیا جاسکتا ہے فیثا غورث کے مطابق کائنات کی ہر شئے میں ریاضی مضمر ہے ۔
فیثا غورث Pythagoras theorem کی وجہ سے خاصی شہرت حاصل ہے ۔ جس میں انہوں نے ثابت کیا کہ ایک right triangle میں a2 + b2 = c2
یعنی hypotenuse کا مربع ہمیشہ base کے مربع اور prependicular کے مربعے کے برابر ہوتا ہے ۔ یہ تھیورم تعمیراتی تکنیکوں میں خاصی درجے کا حامل ہے۔ عظیم اہرامِ مصر کی طلسماتی تعمیرات بھی اسی تھیورم کی تصویر جھلکتی ہے ۔
پلاٹو اور کئی عظیم مغربی فلاسفر Pythagoras کے فلسفے کے حامل تھے اور پلاٹو نے فیثا غورث کے علمِ جیومیٹری سے خآصے متاثر تھے انہوں نے اپنی علم گاہ پہ یہ کنندہ کروایا تھا وہ اس تدریس گاہ میں داخل ہونے کا اہل نہیں جو جیومیٹری کے علم سے نا واقف ہے۔
فیثاغورث نے 75 سآل کی عمر میں Croton میں وفات پائی ۔