پھل اور سبزیاں انسان کی فطری غذائیں ہیں۔ انسان اپنے ابتدائے زمانہ میں پھلوں سے اپنی غذائی ضروریات پوری کرتا تھا۔
قرآن میں بتایا گیا کہ جنت میں جنتیوں کو پھلوں کا رزق دیا جائے گا۔
رزقو منھا ثمرۃ رزقا ۔۔(سورۃ البقرہ 45) حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب حضرت اسماعیل علیہ السلام کو مکہ کے غیر مزرع وادی میں آباد کیا تو اللّٰہ تعالٰی سے دعا مانگی۔ وارزق اھلہ من الثمرات ( سورۃ البقرہ۔ 126)۔ اے اللّٰہ تعالیٰ اس شہر میں رہنے والوں کو پھلوں کا رزق دینا۔
پھل بیماریوں کے خلاف خلاف مدافعتی نظام ( immune system ) ۔کو مضبوط بناتے ہیں۔ جسم میں پیدا ہونی والی زہروں یعنی کہ فاسد مادوں (toxins) کو جسم سے باہر نکالتے ہیں۔ پھل انسان کی پہلی اور سبزیاں دوسری غذا ہیں۔ پھل اور سبزیاں انسانی صحت کو یکساں مفید ہیں اور بیماریوں سے بچاتے ہیں۔
پھلوں اور سبزیوں میں کافی مقدار میں fiber , antioxidants ، minerals اور vitamins ہوتے ہیں۔
خشک میوہ جات (dry fruits ) سردیوں میں خاص طور پر تھوڑی سی مقدار کھانے سے زیادہ حرارے ملتے ہیں۔
کھانے کے ساتھ کچی سبزیاں بطورسلادکھانا ، کھانے کو کو ہضم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔
ترشہ پھلوں (citrus fruits) اورکچی سبزیاں ڈھلتے سورج ہرگز نہ کھائیں۔ کچی سبزیاں اور ترش پھل کھانے کا صحیح وقت صبح نو بجے سے سورج کے نصف النہار تک کا ہے۔
پھلوں کو نارمل ٹمپریچر پر کھائیں۔ فریزر میں زیادہ ٹھنڈا کر کے کھانا سے اسہال آ سکتے ہیں۔ پھلوں کو فریز میں رکھ کر کھانا ، انتہائی مضر صحت اثرات ہیں۔ تربوز خربوزہ اور آم کو مناسب ٹھنڈا کھائیں۔ پھلوں اور کچی سبزیاں کھا کر پانی پینے سے پیٹ کا درد ، کچی غذا کے اسہال آ سکتے ہیں۔
پھلوں اور سبزیوں سے علاج :
خشک کھانسی ہو اور بلغم کا اخراج نہ ہو رہا ہو ۔ خوب پکے ہوئے امرود کھائیں جن کے بیج والا حصہ کافی زیادہ نرم ہو چکا ہو۔ اگر امرود کچے ہوں تنور میں یا کوئلوں پر بھون کر کھائیں۔ اگر دمہ کی وجہ سے دم کشی ہے تو فوراً افاقہ ہو جائے گا۔ اسہال ریاح والے نہ ہوں تو کیلے کھانے سے آرام آجائے گا۔ اگر آپ کے نظام انہضام میں خرابی ہے تو پھل اور سبزیاں بہترین علاج ہیں۔ دل کے مسئلہ میں ایک عدد سیب کھانا معمول بنائیں اگر کولیسٹرول زیادہ ہے تو ہر کھانا کے ساتھ امرود کھائیں۔ شوگر میں آڑو، جامن اور پیلے رنگ کے سیب کھانا مفید ہیں۔ سبزیاں کھائیں خاص طور پر کریلے زیادہ مفید ہیں۔ آنتوں میں درد کی صورت میں مرغا کے شوربا میں آلو ڈال کر شوربا میں سے صرف آلو چباتی کے ساتھ کھائیں۔ نوجوان بچے بچیوں کے چہروں پر کیل اور پھنسیاں ہیں تو پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں۔ کسی بھی قسم کی جسمانی کمزوری ہے تو ملٹی وٹامنز کھانے کی بجائے پھل کھائیں۔ اگر پھلوں کے منرل جسم میں جذب نہیں ہوتے تو ملٹی وٹامنز کھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ملے جلے پھل کھائیں تو پھلوں کے منرلز کا انجذاب ہوگا۔ اس طرح ملی جلی سبزیاں اور غذائیں کھانے سے منرلز جذب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...