پیوند ہوئی بچہ دانی سے امریکہ میں پیدا ہونے والا پہلا بچہ
ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ایک عطیہ کیے ہوئے رحم مادر سے ٹیکساسس میں پہلا بچہ پیدا ہوا ہے۔ یہ امریکہ کے لیے ایک نہایت اہم سنگ میل ہے لیکن سویڈن میں ایسا بچہ کئی سال پہلے پیدا ہو چُکا ہے۔
ایک خاتون جو رحم مادر (بچہ دانی) کے بغیر پیدا ہوئی تھی۔ انھوں نے ہیوسٹن کی بایلاور یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں ایک بچے کو جنم دیا۔
ہسپتال کے ترجمان کریگ کاولی کے مطابق ہسپتال میں ایک خاتون نے بچے کو جنم ضرور دیا ہے مگر رازداری کے قانون کی وجہ سے مزید معلومات مہیا نہیں کی جا سکتی ہیں۔
ہسپتال میں گزشتہ کئی سال سے 10 خواتین کے رحم مادر کی پیوندکاری کے حوالے سے علاج کیا جا رہا تھا۔ ہسپتال کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2016 میں چار خواتین کے بچہ دانی پیوند کی گئی لیکن بعد میں خون کے بہاؤ کی وجہ سے تین خواتین میں اُن کو ہٹانا پڑ گیا۔
ہسپتال نے مزید کوئی معلومات دینے سے انکار کر دیا ہے لیکن ٹائم میگزین جس نے سب سے پہلے یہ خبر دی تھی کے مطابق آٹھ عورتوں میں بچہ دانی کی پیوندکاری کی گئی تھی جس میں سے ایک اور خاتون اِس وقت حاملہ ہیں۔
سویڈن کے ایک ڈاکٹر میٹس برانسٹورم دُنیا کے پہلے کامیاب بیضہ دانی کی پیوند کاری سے بچہ پیدا کرنے والے ڈاکٹر ہیں اور اُس وقت سے اب تک پانچ بچے کامیابی سے پیدا کر چُکے ہیں۔
اب تک دُنیا میں 16 دفعہ بچہ دانی پیوند کی جا چُکی ہے جس میں سے ایک کلیولینڈ میں مرحوم عطیہ کنندہ کی طرف سے دی گئی بیضہ دانی کو بعد میں ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے نکال دیا گیا۔ پین میڈیسن کی طرف سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ بہت جلد وہ بھی بچہ دانی کی پیوندکاری شروع کر دیں گے۔
بچہ دانی زندہ مُردہ دونوں طرح کے عطیہ کنندہ سے لے کر پیوند کی جاسکتی ہے اور بایلاور کے مطالعہ کا مقصد دونوں طرح کے عطیہ کنندگان کا استعمال ہے۔ پہلے چار عطیہ کنندگان بے لوث عطیہ کنندگان ہیں جو کہ وصول کنندگان کے کسی طرح سے بھی جاننے والے نہیں ہیں لیکن سویڈن میں کی گئی پیوندکاریاں وصول کنندگان کی ماں یا بہن کی سے حاصل کی گئی بچہ دانیوں سے کی گئی تھی۔
ڈاکٹروں کے خیال میں وہ ہزاروں عورتیں جو بچہ دانیوں کے بغیر پیدا ہُوئی ہیں اب بہت جلد بچہ پیدا کرنے کے قابل ہو جائیں گی۔ بایلاور تحقیق کے لیے عورتوں کا 20 سے 35 سال تک کی عمر کیساتھ صحت مند بیضہ دانیوں کا ہونا ضروری ہے۔ اِس تحقیق کے لیے ان کے بیضہ کو بیضہ دانی سے نکال کر جسم کے باہر بار آور کرنے کے بعد منجمد کیا جائے گا اور پھر رحم کے اپریشن اور کارآمد ہونے کا انتظار کیا جائے گا۔
بچہ دانی کی پیوندکاری کے بعد پیدا ہونے والے بچے کو بڑے آپریشن کے ذریعے پیدا کیا جا سکے گا۔ بچہ دانی کو ماں کے پیٹ میں کارآمد رکھنے کے لیے بہت طاقتور دوائی کی ضرورت ہو گی جس سے بعد میں پیچیدگیاں ہونے کا بہت احتمال ہو سکتا ہے۔ اِس لیے ایک یا دو دفعہ کے حمل کے بعد بچہ دانی کو نکال دیا جائے گا۔
یہ تحریر اس لِنک سے لی گئی ہے۔