مٹر کی کاشت
مٹر اپنی نوعیت کے اعتبار سے سردی کی فصل ہے یہ آٹھ سینٹی گریڈ سے لے کرتیس سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت برداشت کر سکتا ہے۔
وقت کاشت=
مٹر کی کاشت کا وقت مانسہرہ ہری پور اور ملحقہ علاقوں میں وسط اگست سے لے کر بیس ستمبر تک ہے جبکہ بالائی پنجاب میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے لے کر شروع نومبر تک کاشت کیا جا سکتا ہے اور جنوبی پنجاب اور سندھ میں بیس اکتوبر سے لے کر وسط دسمبر تک کاشت ہوتا ہے
مٹر کی اقسام=اگیتی کاشت کے لئے کلاسک اور الینا جبکہ پچھیتی کاشت کے لئیے مٹور بہترین ورائٹیز ہیں البتہ یہ تقسیم ان کے پیداواری صلاحیت اور مدت برداشت کے حسب سے کیا گیا ہے جبکہ موسم کی برداشت کی قوت سب میں ایک جیسی ہوتی ہے
اگیتی کاشت کے لئیے بیج کا استعمال ڈیڑھ گنا زیادہ کرنا چاہئے پٹڑیوں کی چوڑائی 18 انچ تک رکھیں اور پودے سے پودے کا فاصلہ 2انچ رکھیں مٹر کی پچھیتی اقسام کی کاشت کیلئے پٹڑیوں کی چوڑائی 20سے 22 انچ اور پودے کا پودے سے درمیانی فاصلہ 3انچ تک رکھیں کاشتکار مٹر کی اگیتی اور پچھیتی اقسام کو پٹڑیوں کے دونوں جانب کاشت کریں اور کاشت کرنے کےلئے ہاتھ سے کیرا یا ہر بیج کو 2سے 3انچ کے فاصلہ پر 2 سے 3 سینٹی میٹر گہرا لگا دیں۔
پانی اور کھاد=
شروع میں فصل کو ہفتہ کے وقفہ سے پانی دیا جائے تاہم بعد میں موسم سرد ہو جانے پر پانی کا وقفہ بڑھا یاجاسکتاہے ۔
زمین کی تیاری کے وقت ایک سے دو بیگ ڈی اے پی ایک بیگ پوٹاش اور ایک بیگ یوریا ڈالیں اور پھر ہر دوسرے پانی کے ساتھ دس کلو یوریا لازمی دیں
جڑی بوٹیوں کا تدارک=
مٹر کی فصل میں کرنڈ، باتھو، اٹ سٹ، جنگلی پالک، مینا، سینجی، دمبی گھاس، لہلی، پیازی اور ڈیلا وغیرہ جیسی جڑی بوٹیاں اگتی ہیں جو فصل کی خوراک، پانی اور روشنی میں حصہ دار بننے کے ساتھ ساتھ بیماریاں اور کیڑے پھیلانے کا سبب بھی بنتی ہیں لہٰذا کاشتکار ان جڑی بوٹیوں کی تلفی کےلئے گوڈی کریں کیونکہ اس سے زمین نرم ہو جاتی ہے ، اس میں آکسیجن کا گزر بڑھ جاتا ہے اور پودوں کی بڑھوتری بھی تیز ہو جاتی ہے مگر اس کے برعکس دوائی کے استعمال سے زمین کی سطح دوائی کی تہہ جم جانے سے سخت ہو جاتی ہے جس سے جڑی بوٹیاں توتلف ہو جاتی ہیں لیکن پودوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔
جڑی بوٹیوں کے کیمیائی تدارک=
زمین کی تیاری کے وقت جب رونی وتر حالت میں آجائے تو زمین میں ہل چلا کر پینڈی میتھولین اور اسیٹا کلور کا سپرے کریں اور سہاگہ چلا کر زمین کو 24 گھنٹے پڑا رہنے دیں پھر زمین تیار کر کے مٹر کاشت کریں
2۔ پانی میں چوکا لگا کر دوآل گولڈ کا سپرے کریں
3-نوک دار پتے والی اگی ہوئی جڑی بوٹیوں کے لئے پوما سپر کا استعمال کر سکتے ہیں فصل پر اس کا کوئی سٹریس نہیں
4۔چوڑے پتے کی جڑی بوٹیوں کے لئے زنکر 50گرام فی ایکڑ استعمال کر سکتے ہیں مگر اس سے زیادہ فصل کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اس بات کا خیال رہے کہ زنکر کو پھول آنے سے پہلے استعمال کر سکتےہیں
نوٹ=
زہریں تر وتر میں سپرے کرنے سے بہتر نتائج دیتی ہیں۔