یہ ایک ناول ہے جس کو برازیل کے ایک ناول نگار پاؤلو کویلہو نے پرتگالی زبان میں 1988 میں لکھا تھا۔ لیکن یہ اتنا مقبول ہوا کہ اس کا 70 زبانوں میں ترجمعہ ہوا۔ یہ ناول پوری دنیا میں مشہور ہوا اور کل ملا کر مختلف زبانوں میں اس کی 15 کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔
پائولو نے اس ناول کو 1987 میں دو ہفتے کی مدّت میں تحریر کرلیا تھا اور اتنے قلیل عرصے میں ناول مکلمّل کرنے کی وجہ اس نے یہ بتائی کہ اس ناول کی کہانی اس کے دل پر پہلے ہی اُتر چکی تھی۔
اس کہانی کا مرکزی خیال ایک انسان کی اپنی منزل کی تلاش ہے۔ اس کہانی کے مرکزی کردار کو اُس وقت کا بادشاہ کہتا ہے" جب تم دل سے کسی چیز کی چاہت کرتے ہو تو کائنات کی ساری قوتیں غیر محسوس انداز میں تمھاری خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔"
ابتدا میں یہ کتاب ایک غیر معروف ناشر نے چھاپی تھی اور باوجود اس کے کہ اس ناول کی معقول کاپیاں فروخت ہو گئیں تھیں اس نے پائولو کو کہ دیا تھا کہ وہ اس ناول سے زیادہ امیدیں وابسطہ نہ رکھے اور یہ کہ اس سے زیادہ پیسے تو وہ اسٹاک ایکسچینج میں بنا سکتا ہے۔ پائولو کو اس سے شدید دھچکہ لگا اور وہ چالیس دن کے لئے اپنی بیوی کے ہمراہ اپنے شہر ریوڈی جینیرو کو چھوڑ کر موجاوی کے ریگستان چلا گیا۔ جب وہ واپس آیا تو وہ فیصلہ کر چکا تھا کہ وہ اپنے ناول کی نشر و اشاعت کے حوالے سے اپنی کوششوں کو ترک نہیں کرے گا۔ اُس کو اپنے دل میں یقین تھا کہ اس کا یہ ناول ایک بہترین تخلیق ہے۔ اُس نے اپنے ناول کو فروخت کرنے کے لئے لوگوں کے دروازوں پر دستک دینے کا فیصلہ کیا۔
یہ کتاب اتنی مشہور ہوئی کہ اس کتاب کا دنیا کی ستّر زبانوں میں ترجمعہ ہوا۔ اس کے علاوہ پائولو نے اپنی کتاب کو فائل شیئرنگ کی سائٹس ( جیسے bit-torrents) پر رکھ دیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اُس کی کتاب کی سیل میں اضافہ ہوگیا۔ ایک دلچسپ ناول ہے۔