یاسنا yasna اوستائی سنسکرت yajña زرتشتی مذہب کی بنیادی عبادت کا اوستائی نام ہے۔ یہ اوستا کی تحریروں کے بنیادی جمع شدہ ادب کا نام بھی ہے جو اس یاسنا پوجا میں پڑھا جاتا ہے۔
یسنا کی پوجا انگرا مینیو کی خوفناک قوتوں کے حملے کے خلاف اہورا مزدا کی روحانی اور مادی تخلیقات کو مضبوط بنانے کے لیے بیان کی جاتی ہیں۔ یاسنا کی عبادت اپا زوتھرا apæ zaothra پر ختم ہوتی ہے۔ مزید اس پوجا کو پانی کے نذانہ کے ساتھ وسپرد اور وینداد بھی پڑھا جاسکتا ہے۔
یاسناؤں کی مجموعی تعداد بہتر ہیں۔ جو مختلف اوقات میں مختلف لوگوں نے لکھی ہیں۔ درمیانی یاسنائیں لسانی لحاظ سے قدیم ترین ہیں۔ یہ قدیم تحریریں لسانی لحاظ سے مشکل قدیم اوستائی زبان میں ہیں۔ ان میں چار انتہائی مقدس زرتشتی عبادتیں اور پانچ گاتھاؤں پر مشتمل سترہ یاسنائیں ہیں۔ ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں خود زرتشت نے تشکیل دی تھیں۔ یاسنا کے کئی حصوں میں غیر معمولی تبصرے شامل ہیں اور ہر یاسنا اور پیرا کے اشارے روایتی طور پر ہیں۔
اوستائی زبان میں یاسنا کے لغوی معنی قربانی یا عبادت کے ہیں۔ یہ لفظ لسانی اعتبار سے ویدک سنسکرت یجنا سے تعلق رکھتا ہے۔ سنسکرت میں یجنا جس سے مراد رسمیں ہیں۔ زرتشتی یاسنا ایک خاص عبادت اور رسم ہے اور اس رسم کا تعلق آگ سے نہیں بلکہ پانی سے ہے۔
عبادت کا مقصد
یاسنا تقریب کی عبادت کا مقصد آشا کو آگے بڑھانا ہے۔ یعنی اس چیز کو مضبوط بنانا ہے جو وجود/تخلیق میں صحیح/سچ (آشا کے ایک معنی) ہے۔ آشا کا دوسرا معنی الہی حکم کا (آشا کے ایک اور معنی) انسائیکلوپیڈیا ایرانیکا نے یاسنا کی پوجا کے مقصد یہ بیان کیا ہے کہ اہورا مزدا کی اچھی تخلیق کی کائناتی سالمیت کی دیکھ بھال۔ انگرا مینیو کی تباہ کن قوتوں کے حملے کے خلاف مزدا کے اس جھگڑے میں مذہبی اعتبار سے بنی نوع انسان کا بنیادی ہتھیار یاسنا کی عبادت ہے۔ جس کا براہ راست اور فوری اثر سمجھا جاتا ہے۔ علامتی عمل لحاظ سے یاسنا کی پوجا وہی ہے جو کائنات میں انتشار اور تباہی سے روکتی ہے۔
یاسنا میں بہتر یاسنائیں ہیں۔ یعنی یہ ایک جامع متن ہے جو پجاریوں کے پیشہ ورانہ کام کی نمائندگی کرتا ہے۔ یعنی اسے رسوم کے ساتھ ایک مکمل عبادت کی جائے اور اس کی مکمل طور پر پڑھنے میں دو سے ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں۔
یاسنا کے معنی 20 ویں صدی کے آخری حصے کے بعد بھی رسم کی ادائیگی اہم سمجھا گیا۔ اس لیے اس کے درست معنی بیان نہیں کیے جا سکتے ہیں۔ یاسنا متن کو کائناتی تخلیق کی داستان کے طور پر پڑھنے والے کچھ محققین کا کہنا ہے کہ متن بے معنی ہے۔ بلکہ اسے رسم کے وضاحتی رہنما کے طور پر نہیں پڑھا جا سکتا۔ بہر حال یہ ایک مذہبی ڈھانچہ ہے۔ جس سے یہ معنی اخذ کئے ہے۔ بنیادی خیال یہ ہے کہ آہورا مزدا نے انگرا مینیو کے حملے اور اس کی بری تخلیقات کے جواب میں اپنی روحانی اور مادی تخلیقات کو تیار کیا ہے اور یہ اس کی اچھی تخلیق کے اندر روحانی دنیا کے درمیان مستقل مکالماتی تعلق ہے۔ جو کائناتی استحکام اور اس کی سالمیت پر منحصر ہے۔ اگرچہ یاسنا کا مقصد اہورا کی وسیع برادری پر خدائی مخلوق کی برکت ہے اور اس رسم کا بنیادی مقصد کائناتی سالمیت کی روزانہ دیکھ بھال ہے۔ خالص اور غیر واضح اداکار اور ڈرامہ کی ضروریات روحانی اداروں کے مادی ہم منصب ہیں۔ ایک علامتی عمل سے دور یاسنا کی ادائیگی وہی ہے جو کائنات کو افراتفری میں پڑنے سے روکتی ہے۔
یاسنا زرتشت مذہب میں بنیادی رسم اور روزانہ پڑھی جانے والی طویل عبادت ہے۔ یاسنا خود رسم سے جیسا کہ دوسری جگہ بیان کیا گیا ہے۔ خاص طور پر یہ مقدس ہوما کی روزانہ کی تیاری کے متعلق عام رسومات ہیں اور جانوروں کی قربانی سے ہیں۔ یاسنا کا حتمی مقصد اہورا مزدا کی اچھی تخلیق کی کائناتی سالمیت کو برقرار رکھنا ہے۔
پوجا
یاسنا کی پوجا زرتشتی مذہب کی بنیادی رسم ہے۔ جس میں ہوما کے مقدس مشروب کی تیار اور استعمال ہے۔ یہ روزانہ اعلیٰ صبح کے وقت صرف تجربہ کا پجاری ادا کرتے ہیں۔ اس ہر رسم کا ایک نگران ہوتا ہے۔ عام لوگوں کو مقدس جگہ (پاوی (pavi جہاں یہ رسم ادا کی جاتی ہے داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے۔ موجودہ دور میں یاسنا کی پوجا کو ہمیشہ آتش کدہ (در مہر (dar-e mihr میں اندر ایک مخصوص جگہ پر ادا کی جاتی ہے۔
یہ دو الگ الگ رسوم ہیں جن میں ہوما شامل ہوتا ہے۔ اس میں یاسنا شامل نہیں ہے۔ یہ قدیم رسم جو یاسنا سے پہلے رسپیگ raspigکے ذریعہ کی جاتی ہے۔ یعنی اس میں رسپیگ ہوما تیار کرتا ہے جو یاسنا پڑھنے کے اختتام پر زاد تیار کرے گا۔ اس کے علاوہ یاسنا کی تیاری میں مقدس روٹی یا درن dron کو پکایا جاتا ہے اور ضرورت اور صفائی دونوں کے لیے پانی کو مندر کے احاطے میں واقع کنویں سے لایا جاتا ہے۔ مندر کے اندر وہ کمرہ جہاں یاسنا پڑھی جاتی ہے کو انتہاہی پاکیزہ رکھنا چاہیے۔ اس مقدس جگہ پر کھالیں بچھی ہوتی ہیں۔ پیوی pavi شمال/جنوبی محور پر مبنی ہو۔ زود کے لیے ایک اُوپر پتھر کی نشست ہوتی تھی۔ جو شمال سے سمت جنوب کی سمت ہوتی تھی۔ اس کے سامنے پتھر کی مرکزی میز ہوتی ہے۔ جس پر ہوما پودے کی ٹہنیاں کچلنے کے لیے امام دستہ ہوتے ہیں۔ بارسیما کے لیے دو گھٹے جو کھجور کی چھال سے بندھے ہوئے، چاقو، چھنی اور پانی کے لیے مختلف پیالے (اب (ab اورچڑھاوے (زہر (zohr ہوما کی ٹہنیاں، ایک انار اور بکری کا دودھ بھی ہوتا ہے۔ جنوب میں آگ کا اسٹینڈ۔ جس کے پاس لکڑی اور بخور جلانے کے لیے مغرب میں چھوٹی میزیں جس کے قریب رسپگ بیٹھتا ہے۔ مرکزی میز کے مغرب میں پانی کے برتنوں کے لیے ایک اور میز ہے۔ دونوں پجاریوں کو مکمل جسمانی اور روحانی پاکیزہ ہونا چاہیے۔
پہلی اور دوسری یاسنا کی ابتدائی دعوتیں خدائی مخلوق کو اپنی طاقتوں کے ساتھ قربانی کے دائرے میں لانے کا کام کرتی ہیں۔ سب سے پہلے پکارا جانے والا اہورہ مزدا ہے، اس کے بعد امیشا سپنتا، اس کے ساتھ گوان تسان Ge´uš Tašan، گوؤ اروان Ge´uš Urwan اور اتار Atar شامل ہیں۔ کچھ دیر میں تین تا سات مختلف خداؤں کو پوجا میں دن کی پانچ گھڑیوں (یسنیاس (yaryas میں پکارا جاتا ہے۔ وقت کی مدت کو چاند کے تین مراحل (مہیا (mahyas تک بڑھایا جاتا ہے۔ آٹھ سالوں کی تقسیم (یریاس (yaryas بشمول پانچ گہمبر gahambars (وقفے کے دن) اور سال (سراس sareaas یعنی نیا سال) 9، 10، 23 سیکنڈ کے فرق سے ساتھ خداؤں سے دعاؤں پر مشتمل ہیں۔
تیسری تا آٹھویں یاسناؤں میں روایتی طور پر سروس درون Sroš Dron کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کیونکہ یاسنا پڑھنے کے دوران زود zod یا درون (روٹی) کو مکھن (گوسداگ (gošudag کے ساتھ گوندھی جاتی ہے۔ یاسنا پڑھنے کے اختتام پر اعتراف (فروران (Frawarane اور مقدس بھجن کی تفسیر کے بعد بائیسویں یاسنا (گاتھا اہونوتی) اجتماعی طور پر ہوماست کہا جاتا ہے۔ ہوما کی دوسری تیاری کے زیادہ تر حصے میں یاسنا کا باقی حصہ بغیر کسی اہم رسم کے پڑھا جاتا ہے اور یاسنا کے اختتام پر زود لینے سے پہلے کچھ ہوما لیتا ہے اور ہوما کو پیوی کے کنویں میں ڈالتا ہے۔ درون کے بقیہ حصے عام لوگوں کو دیے جاتے ہیں۔
یاسنا نصوص کے متنوں کے عبادت اب زہر Ab Zohr پر ختم ہوتی ہے۔ پانی کا نذرانہ یاسنا کی پوجا کو وسپرد اور وینداد پڑھنے تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
ایک تربیت یافتہ پجاری تقریبا دو گھنٹے میں پوری یسنا کی پڑھ سکتا ہے۔ مزید وسپرد اور وینداد کے ساتھ اس پوجا میں ایک گھنٹہ لگتا ہے۔ عام طور اس کی پوجا صبح کی جاتی ہے۔