برصغیر میں پراٹھا ناشتے کا لازمی جز ہے ۔ جو عموما ناشتے کے دسترخوان کا اہم جز ہوتا ہے۔
اس میں گندھا ہوا آٹے کا پیڑا ہاتھ کی مدد سے اس طرح گول شکل میں بنایا جاتا ہے کہ اس کی تہیں سی بن جاتی ہیں اور اس میں گھی بھی استعمال ہوتا ہے پھر چولہے کہ اوپر رکھے توے پر رکھ کر پکایا جاتا ہے۔
پراٹھےکی ابتداء برصغیر سے ہوئی۔ اس کا زیادہ استعمال پاکستان ، انڈیا، نیپال اور برما میں کیا جاتا ہے ۔ روٹی سادہ گندم کی بنی ہوتی ہے جس پر گھی کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن پراٹھا دہرا ہوتا ہے۔ جس میں کوئی بھی اجزاء تکہ، قیمہ، آلو، گوبھی، چنے وغیرہ ڈال کر اسے دہرا بنا دیا جاتا ہے اور گھی کا زیادہ استعمال ہوتا ہے ۔ پراٹھے کا لفظ دو لفظوں یعنی کہ پرات اور آٹے کا امتراج ہے۔
پراٹھے ان ممالک میں زیادہ شوق سے کھائے جاتے ہیں جو ممالک گندم کی کاشت کرتے ہیں۔ پراٹھے کو مختلف ممالک میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ پنجابی میں اسے پرینٹھا،پرونٹھا، پرونٹے، پراٹھا وغیرہ کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ بنگال میں اسے پروٹا برما میں پولاٹا، اور سری لنکا ، مالدیپ اور موری شیئس میں اسے فراٹا کہا جاتا ہے ۔ پراٹھے کا لفظ سنسکرت سے نکلا ہے پراٹھے کو صبح کے ناشتے کے طور پر زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔کہا جاتا ہے کہ اس کے بغیرناشتے کا مزہ پھیکا ہے کچھ لوگ پراٹھے کو دوپہر کے لنچ کے طور پر بھی کھانا کھاتے ہیں۔جبکہ کچھ لوگ اسے انڈے کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں اور اب تو صبح ناشتے میںدیسی گھی والے پراٹھے، آلو ، گوبھی، گاجر، مولی، پنیر، پودینے ، چنے والے پراٹھے نہایت ذوق و شوق سے کھائے جاتے ہیں۔
پراٹھا برصغیر میں ایک قسم کی روٹی ہے جسے عموماً ناشتے میں کھایا جاتا ہے۔ پراٹھے کے ساتھ لوگ چائے، انڈا، شہد، شکر، سالن، لسی اور ملائی بھی استعمال کرتے ہیں۔ شادیوں میں سیخ کباب/ گولہ کباب کے ساتھ پراٹھا بھی مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے۔ کراچی میں بندو خان ریسٹونٹ کا " کباب پراٹھہ " بہت مشہور ہے اور یہی اس کی کاروباری شناخت بھی ہے۔
**** سادہ پراٹھا بنانے کی ترکیب" ****
اجزاء
1 آٹا 2کپ
2 میدہ ایک کپ
3 نمک حسب ذائقہ
4 گھی حسب ضرورت
**سادہ پراٹھہ تیار کرنے کی ترکیب / مراحل**
1
آٹے میں میدہ، نمک اور تھوڑا گھی ملا لیں
2
حسب ضرورت پانی ڈال کر گوندھ لیں
3
ایک مناسب سائز کا پیٹرا بنا لیں اور اسے بیل کر اس پر گھی لگا دیں
4
اب دوبارہ سے اس کو لپیٹ کر رول بناکر پراٹھے کی طرح بیل لیں
5
پہلے سے گرم کیے ہوئے توے پر ڈال کر کناروں سے ہلکا گھی ٹپکاتے ہوئے سنہری ہونے تک سینکیں۔ { پراٹھا بنانے کی کئی تراکیب ہیں۔ سادہ پراٹھا جسکو روایتی یا کلاسیکی پراٹھا کہا جاتا ہے وہی سب سے بہتر تصور کیا جاتا ہے}
تمھارے نام آخری خط
آج سے تقریباً پندرہ سال قبل یعنی جون 2008میں شمس الرحمٰن فاروقی صاحب نے ’اثبات‘ کااجرا کرتے ہوئے اپنے خطبے...