زید حامد انکل سے متاثر ہوکے میں نے بھی دجالی نشانات ، سمبلز اور تاریخ پر کچھ تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ۔
اس دوران مجھ پر کچھ دل دہلا دینے والے انکشافات ہوئے۔ جو کہ آپ غور سے پڑھیے اور پھر میری تحقیق کی داد دیجیئے۔
1-
پہلی پکچر میں Papa John’s Pizza پاکستان کی ویب سائٹ پے ایک تکون سمبل کی نشانی ہے۔۔۔۔ مجھے بتانے کی بھی ضرورت نہیں کہ تکون دراصل الیومیناتی/فری میسنری کا نشان ہے۔۔۔۔ لیکن چلو ہوسکتا ہے کہ یہ “محض اتفاق ” ہو۔
لیکن جب دوسری پکچر پے نظر پڑتی ہے تو پتا چلتا ہے کہ :
2-
پاپا جونز کی ویب سائٹ پے پاکستان کا نقشہ ہے جس پے اسی طرح کے تکون کی نوک سے اشارہ کیا گیا ہے۔۔۔۔ گویا یہ الیومیناتی کی طرف سے پاکستان کو ہدف بنانے کا عندیہ ہے۔
اور غور سے دیکھیں تو تکون کی نوک “اسلام آباد ” پے ٹچ کررہی ہے گویا ان کا پاکستان کی حکومت پر قبضہ ہے۔
3-
اب آگے چلتے ہیں کہ پاپا جونز کا مطلب کیا ہے ؟
لفظ پاپا کا مطلب ہے “باپ” اس کا ایک اور مطلب بھی ہوتا ہے “بانی یا سربراہ”۔
اگر آپ گوگل پے فری میسنز کے بانی کا نام سرچ کریں گے تو جواب آئے گا Albert Pike .
اب Papa بھی پی سے شروع ہوتا ہے اور Pike بھی۔ اسی طرح پاپا میں بھی 4 حروف ہیں اور پائک میں بھی۔۔۔۔۔ اب کہیں یہ بھی اتفاق ہے ؟
4-
پاپا کے بعد بڑھتے ہیں John’s کی طرف ۔
آپ کو پتا ہے جونز کیا ہے؟؟
یہ فری میسنزی کا ایک تہوار Saint John’s Day ہے جسے آپ گوگل پے سرچ بھی کرسکتے ہہں۔
5-
اب چلتے ہیں پاپا جونز کے سربراہ کی طرف یعنی Asim Bajwa.
اب میں پوچھتی ہوں کہ کیا یہ بھی اتفاق ہے کہ Asim میں 4 حروف ہیں Papa میں بھی۔۔۔ اور John’s میں 5 حروف ہیں اور Bajwa میں بھی 5 حروف ہیں۔
اور اسی طرح ہی Zaid Hamid میں ہی 4,5 حروف ہیں۔
ان حروف کو جمع کریں تو بنتا ہے 4+5= 9 ۔ نو۔
عاصم باجوہ صاحب کے پاس پاپا جونز کی 144 برانچز ہیں۔۔۔اب آپ بتائیں کہ 1+4+4 کیا بنتا ہے ؟
6-
چلو اوپر والے پوائنٹ کو بھی ہم “محض اتفاق” مان لیتے ہیں ۔۔۔۔ لیکن اب عاصم باجوہ صاحب کی تصویر کو غور سے دیکھیں۔۔۔ ان کی گردن پے ڈریس کمبی نیشن کی وجہ سے ٹھیک وہی الٹی تکون بنتی دکھائی دے گی کہ جو پاپا جونز پیزا کی ویب سائٹ ہے تھی۔
7-
لیکن چلو یہ بھی کوئی “ٹھوس ثبوت” نہیں۔
تو اگلی پکچر دیکھیں جس میں عاصم باجوہ صاحب اہرام مصر کے اوپر ہاتھ کو ایسے کررہے ہیں کہ جیسے الٹی تکون کا کونا۔
کیا آپ جانتے ہیں اہرام کس کی علامت ہے ؟
اگر نہیں جانتے تو امریکی ڈالر پے بنے اس اہرام کی تصویر کو غور سے دیکھیں۔
مزید تحقیقات کے لیے ہمارے ساتھ جڑیں رہیں ایلفی سے۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...