Predator!!
چیونٹی خور/ مور خور Pangolin
پینگولین جسے عام زبان میں چیونٹی خور یا مُورخور کہتے ہے۔ یہ ایک بےضرر ممالیہ جانور ہے۔۔
بدقسمتی سے یہ جانور بعض اوقات غلطی سے آبادی کی طرف آجاتاہے۔ کیونکہ یہ عام طور پر قبرستانوں میں نظر آتا ہے جس کو عام لوگ قبر سےمردے نکالنے والا جانور مردہ خور (گورگخ) سمجھ کرماردیتے ہے۔۔۔ شاید آپ کےسامنےبھی اس طرح کا واقعہ ہوا ہو۔ پاکستان میں تو اس کی نسل قریبا'' معدوم ہونے کے قریب ہے۔ہمارے یہاں ہر وہ جانور جو عام نہ ہو اسے بلا سمجھ کر مار دیا جاتا ہے۔
۔۔۔جبکہ اس کی قبرستانوں میں موجودگی وہاں پائ جانے والی چیونٹیاں ہیں جو اس کی خوراک ہیں۔ یہ ایک دن میں پینتیس ہزار کے قریب چیونٹیاں کھا جاتا ہے۔ اس کا منہ بہت پتلا تھوتھنی نما ہوتا ہے جس میں بے انتہا لمبی زبان ہوتی ہے۔ تو بھلا یہ مردہ یا ھڈیاں کیسےکھا چبا سکتا ہے؟ یہ دودھ پلانے والا جانور ہے جو Myrmecophagidae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی غذا چیونٹی اور دیمک ہے۔ تحقیق کے مطابق چیونٹی خوروں کی نسل میں اب تک دریافت کئے جانے والے جانوروں میں سب سے بڑے جانور کی جسامت 4 فِٹ (1.2 میٹر) ہے جو دُم کے علاوہ ہے اور 2 فِٹ (60 سینٹی میٹر) تک اس کی اونچائی ہے۔ اس کا سر سَنکی نُما اور دُم کانٹوں والی ہوتی ہے۔ یہ زیادہ تر مٹیالا ہوتا ہے جبکہ سینے پر کالی دھاریاں پائی جاتی ہیں جو کاندھوں سے ہوتی ہوئی کمر تک آتی ہیں۔ اس کی ایک قسم بال دار جبکہ ایشیا افریہ میں پائ جانے والی قسم کے جسم پر مضبوط چھلکے نما اسکیلز ہوتے ہیں۔ ان کے بازو انسانی بازو جیسے اور تیز لمبے مضبوط نوکیلے مڑے ہوئے پنجوں والے ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ زمین کھود کر چیونٹیاں یا دیمک نکالتے ہیں۔ان کی زبان انتہائ لمبی اور لیسدار چپکنے والی ہوتی ہے۔ یہ چیونٹی دیمک کے بل میں اپنی زبان داخل کرتا ہے جس سے بے شمار چیونٹیاں اس کی زبان سے چپک جاتی ہیں جن کو یہ کھاجاتا ہے۔چیونٹی خور جنوبی اور وسطی امریکا کے بڑے رقبے پر پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ یہ گرم مرطوب، دریائی اور دلدلی خطّوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔
آبادی میں آنےکے علاوہ بھی پہاڑ میں نظر آنےپر لوگ اسے مردہ خور سمجھ کر ماردیتے ہے۔
انسانوں کی کم واقفیت کی وجہ سے پینگولین کی نسل ختم ہونےکی قریب ہے۔۔۔
آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ اس پوسٹ کو شیر کریں۔تاکہ جس انسان کو نہیں پتہ ان کو پتہ چلے کہ پینگولین زمین کی خوبصورتی اور بےضرر جآنور ہے۔۔۔۔۔
اسکی جلد پر موجود اسکیلز سے شطرنج کے مہرے بنائے جاتے ہیں۔ پہلے انہیں کمپریس کرکے تہہ بہ تہہ جوڑا جاتا ہے پھر اسے مہرے کی شکل دی جاتی ہے۔ ہاتھی دانت کی قیمت پر بکتا ہے ۔چین میں
آرمیڈیلو یا پینگولین کی زبان سے ادویات بنتی ہیں۔ بہت قیمتی جانور ہے
شیئر کرکے پینگولین کو معدوم ہونےسے بچایے۔۔۔۔۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔