مانا جاتا ہے کہ آج سے دو ہزار سال پہلے Persia(موجودہ ایران) میں پالک کے پودے کا کھانے کے طور پر تجربہ کیا گیا جو کہ کامیاب رہا اسکے بعد اس پودے کی دھوم برصغیر میں پھیلی وہاں سے چین اور نیپال اور پھر کئی صدیوں میں بات پھیلتے پھیلتے اسپین ، فرانس اور انگلینڈ کے ساتھ ساتھ باقی سرد ممالک میں جا پہنچی۔
پالک دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کرنے والی سبزیوں میں سے ایک ہے اور اس کا سب سے بڑا برآمد کرنے والا ملک چین ہے اس کے بعد امریکہ , جاپان اور ترکی کا نمبر آتا جبکہ پاکستان اس لسٹ پہ آٹھویں نمبر پر ہے۔ چین دنیا کی کل پالک کا %90 پیدا کرتا ہے!
بچپن میں اگر کبھی آپ نے کارٹون Popeye The Sailor دیکھے ہوں تو آپ کو یاد ہوگا کہ Popeye کو جب بھی مصیبت پڑتی ہے وہ اپنی جیب سے پالک کا ڈبہ کھول کر اسے کھا جاتا ہے جس کے بعد اس کا جسم لوہے جیسا مضبوط اور طاقتور ہوجاتا ہے اور وہ اپنے دشمن کو زبردست مات دیتا ہے۔ کیا واقعی ایسا ہے؟ آئیے نظر ڈالتے ہیں۔
۰پالک آئرن سے بھرپور پودا ہے۔ آئرن جسم کے لئیے بہت ضروری اجزا ہے جس سے خون (Hemoglobin) بنتا ہے ۔ آئرن کی کمی سے جسم میں تھکاوٹ اور سانس لینے میں دشواری پیدا ہوسکتی ہے۔
۰ پالک میں کیلسیم پایا جاتا ہے جو ہڈیاں,مسلز، دل اور نرو سسٹم کو مضبوط کرتا ہے۔
۰ اس میں میگنشیم موجود ہے جو گیم کرنے کا Stamina بڑھاتا ہے، ڈپریشن کم کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔
۰ اس میں پوٹاشیم کی مقدار کیلے سے بھی زیادہ ہے جو عام طور پر پوٹاشیم کی وجہ سے مشہور ہے۔ پوٹاشئیم مسلز اور نرو سسٹم کو مضبوط کرتا ہے۔
۰ اس میں وٹامن سی بھی اچھی مقدار میں موجود ہے جو قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔
۰ اس میں وٹامن K موجود ہے جو زخم ہونے سے خون نکلنے پر خون کو جماتا ہے اور اس طرح جسم سے خون ضائع ہونے سے بچتا ہے۔
• ان میںCarotenoids ہوتے ہیں جو نظر میں روشنی جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کر کے نظر کو تیز کرتے ہیں۔
تاہم اس سبزی کے کچھ نقصانات بھی موجود ہیں۔
1. اس میں Oxilates ہوتے ہیں جو جسم میں جاکر کیلسیم کے ساتھ کیمیکل طریقے سے مل کر ایک پتھر جیسی چیز بنا دیتا ہے جسے کیلسئیم آکسلیٹ کہتے ہیں۔ یہ دراصل پتھر ہی ہے اور اسے گردے کا پتھر کہتے ہیں۔ جی ہاں! پالک کا بے جا استعمال گردے میں پتھری کر سکتا ہے۔ تاہم اس Oxilate کمپاؤنڈ کو دور کیا جاسکتا ہے۔ وہ ایسے کہ پالک کو دھو کر اچھی طرح اسے پانی میں ابالیں اور دو تین بار پانی تبدیل کریں بلکہ اگر باریک کاٹ کر ابالیں تو زیادہ بہتر ہے۔ اس طرح کچھ دوسری غذائی اجزا بھی کم ہونگے لیکن Oxilate 90% کم ہوجائے گا۔
•وہ لوگ جو دل کے مریض ہیں اور خون پتلا کرنے کے لئیے Blood Thinner ادوایات استعمال کرتے ہیں۔ پالک میں وٹامن K ہوتا ہے جو خون جماتا ہے اور ان ادوایات کا اثر زائیل کر سکتا ہے۔
پالک کو گھر میں اگانے کا طریقہ:
پالک ایک سردی کا پودا ہے جو سردیاں برداشت کر سکتا ہے اور یہ چلتا بھی سال بھر ہی ہے لیکن اس دوران آپ اسے کئی دفعہ جڑ کو چھوڑ کر کاٹ سکتے ہیں۔ آپ اسے گملے، کیاری یا پلاسٹک کے ٹوٹے ہوئے برتن پلاسٹک کی بوتل وغیرہ کے علاوہ پلاسٹک کے مضبوط شاپر اور پلاسٹک کے توڑے (بوری) میں بھی اگا سکتے ہیں۔
۰ایک گملا لیں اور اس میں ساٹھ فیصد زمینی صاف مٹی اور %40 فرٹیلائیزر ڈالیں جو بازار سے مل جاتا ہے۔
۰ اس کے بیج بھی بازار سے لے لیں اور انہیں مٹی پر پھیلا کر ڈال دیں اور اوپر ایک انچ مٹی ڈال کر بیج چھپا دیں۔ بیج ڈالنے سے پہلے مٹی کو پانی دے کر گیلا کر لیں ۔
۰ مٹی کو نم رکھیں اور اسے بالکل خشک نہ ہونے دیں۔ پالک کو سردیوں میں کسی بھی وقت اگایا جاسکتا ہے۔ تاہم گرمیوں میں اس کا اگنا مشکل ہوتا ہے۔
آٹھ دن میں پودا سر اٹھانا شروع کر دے گا اور چھ ہفتوں میں پالک بن جائے گا۔ اب اوپر سے پالک کے پتے کاٹ دیں تنے اور جڑ کو نہ چھیڑیں اور کچھ ہفتوں بعد دوبارہ اگے گی دوبارہ کاٹ لیں جب تک ایسے ہی پودا زندہ ہے۔ دوسری بار دوبارہ تھوڑا سا فرٹیلائیزر مٹی میں شامل کردیں۔
کچھ دلچسپ حقائق:
۰ یو ایس اے کے کئی شہروں مثلا Alma (Arkansas state) میں ہر سال پالک کا میلہ منایا جاتا ہے جہاں پر خوب پالک بانٹی اور کھائی جاتی ہے۔
• پہلی جنگ عظیم کے دوران زخمی فوجیوں کو شراب میں پالک کا جوس بنا کر مکس کر کے دیا جاتا رہا تاکہ ان کے زخم تیزی سے بھریں۔
۰ امریکہ کے کسانوں نے Popeye بنانے والے کارٹون سازوں کا شکریہ ادا کیا کہ اس کریکٹر کی وجہ سے ان کی تینتیس فیصد پالک کی سیل بڑھ گئی۔
۰ مارچ 26 کو پورے امریکہ میں Spinach Day منایا جاتا ہے۔