اکادمی ادبیات پاکستان
پریس ریلیز
پاکستانی ادب کا دنیا میں اہم مقام ہے۔ ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو
پاکستان میں لکھی جانے والی انگریزی تحریریں دنیا بھر کے ادبی حلقوں میں مقبول ہیں۔ ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو
ششماہی پاکستانی لٹریچر کی اشاعت
اسلام آباد (پ۔ر) اکادمی ادبیات پاکستان کے ششماہی رسالے ’’پاکستانی لٹریچر‘‘ میں پاکستانی زبانوں کے معاصر ادب سے مختصر کہانیاں، شاعری، تنقید کے تراجم انگریزی ادب کے قارئین کے لیے کشش کا باعث بنتے ہیں۔ تازہ شمارے میں تراجم کے علاوہ انگریزی ادب کا انتخاب بھی شامل ہے۔ یہ بات ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو، چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان نے ششماہی ’’پاکستانی لٹریچر‘‘ کے شمارہ نمبر 19 والیم I-I کے اجراء کے موقع پر ایک بریفنک میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شمارہ مشیر انور کے نام منسوب کیا گیا جنہوں نے ششماہی ’’پاکستانی لٹریچر‘‘ کے 1991 سے 2015 کے دوران متعدد شمارے مرتب کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ادب کا دنیا میں اہم مقام ہے۔ مختلف زبانوں میں لکھا جانے والا پاکستانی ادب، پاکستانی ثقافت کو اُجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تازہ شمارے میں اردو، پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی، سرائیکی اور براہوی زبانوں کی تخلیقات کے انگریزی تراجم شائع کیے گئے ہیں۔ پاکستانی لٹریچر کے تازہ شمارے میں بہت سی نئے لکھنے والوں کی تحریریں شامل کی گئی ہیں۔ ہمارے نوجوان اور کم لکھنے والے ذہین ہیں اور عمدہ ادب تخلیق کر رہے ہیں۔ تازہ شمارے میں کوشش کی گئی ہے کہ سینئر تخلیق کاروں کے ساتھ ساتھ نئے تخلیق کاروں کو بھی انگریزی تراجم کے ذرئعے روشناس کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لکھی جانے والی انگریزی تحریریں دنیا بھر کے ادبی حلقوں میں مقبول ہو رہی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ابھرتے ہُوئے نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ تازہ شمارہ معروف شاعر اور مصنف حارث خلیق اور وقاص نعیم نے مرتب کیا ہے۔ شمارے کے مینجنگ ایڈیٹر ڈاکٹر راشد حمید اور کوآرڈینیٹر ایڈیٹر فضہ گل ہیں۔ اس کا ٹائٹل احمد حبیب کی پینٹنگ سے مزین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے ششماہی ’’پاکستانی لٹریچر‘‘ تازہ شمارہ دیگو شماروں کی طرح پسند کیا جائے گا۔ شمارے میں عمر کمال خان، عالیہ مرزا، اختر رضا سلیمی، دانیال طریر، داؤد رضوان، انوار فطرت، جاوید انور، سعید احمد، کشور ناہید، مظہر ترمذی، عرفان ملک، علی ارشد میر، محمود اعوان، عصمت جبین، آکاش انصاری، قاضی منظر حیات، شیخ ایاز، استاد بخاری، وسیم سومرو، سعید میمن، امداد حسینی، ادل سومرو، زاہدہ ابڑو، سلطانہ وقاصی، مدد علی سندھی، خوشحال خان خٹک، عطا شاد، اکبر برکزئی، اللہ بخش بزدار، منیر میمن، نصیر سرمد، عابد امیق، خرم خان بہاولپوری، غلام محمد قیصر، محمد الیاس، عرفان احمد عرفی، شعیب خالق، حمید سندھی، محمد علی پٹھان، منیر احمد بادینی، نغومان، اے آر داد اور سلطان احمد شاہوانی کی تخلیقات کے تراجم شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی انگریزی ادب سے مہک ارشد، عرفان سلیم، حسنین اقبال، مومنہ مسعود، شاہیر نعیم، جری حیدر، ریشم امجد، بیلا منہاس، عصمارہ احمد ملک، زینب اقبال، اذکا خان، سعدیہ پیرزادہ، صدف رحمان، سمیرا رشید، رضی حیدر، نشاط وسیم، فرحت جمالدین، حارث خلیق، عمائمہ واجد، مہرین سہیل، جاذب الحق، طٰہ خیر، رابعہ طفیل، رابعہ احمد، انیلہ زیڈ بابر، یاسر خان، زینب احسن ملک، سارہ خان، فاطمہ مجوکا، آئینہ بتول، محمد عمر افتخار، نبیلہ الطاف اور سہیل رؤف کی تحریریں شامل ہیں۔ یہ شمارہ 318 صفحات پر مشتمل ہے، اس کی قیمت 300 روپے (غیر مجلد) ہے۔ شمارہ مارکیٹ، اکادمی کی بُک شاپ اور اکادمی کے ریجنل دفاتر پر دستیاب ہے۔
رابطہ کے لیے:
جناب فرحت الیاس، اکادمی بُک شاپ، اسلام آباد 051–9269711
جناب محمد عاصم بٹ، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر، لاہور 042-35843122
جناب قادر بخش سومرو، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر۔ کراچی 021-99230773
جناب سید ولی خیال مہمند، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر، پشاور 091-9211139
جناب افضل مراد، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر، کوئٹہ 081-2823473
جناب اقبال احمد ڈھراج، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر، ملتان 061-9200354
(طارق شاہد) افسرِ تعلقاتِ عامہ