محبان کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان نے پاکستان کی قومی زبان کے نفاذ کے لیے مشترکہ طور پر 8 ستمبر 2020 بروز منگل کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا جسمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم نامے کے مطابق تمام سرکاری غیر سرکاری اداروں میں پاکستان کی قومی زبان کے نفاذ کو فوری طور پر عمل میں لایا جائے اس حوالے سے پاکستان قومی زبان تحریک کی مرکزی رہنما معروف شاعرہ، کالم نگار، اور افسانہ نگار محترمہ عروبہ عدنان صاحبہ ،پیپلز پارٹی کی رہنما اور پاکستان قومی زبان تحریک کی سرگرم کارکن محترمہ کرن آفتاب صاحبہ، مشہور شاعرہ، کہانی نویس، معلمہ اور پاکستان قومی زبان تحریک شعبہ خواتین کراچی کی صدر محترمہ شاہانہ جمال سید صاحبہ، مشہور شاعرہ ناہید عزمی صاحبہ ، بچوں کے ادب سے تعلق رکھنے والے جناب الطاف پاریکھ صاحب ، تحریک نفاذ اردو سے تعلق رکھنے والے جناب نسیم شاہ صاحب اور دیگر ممبران نے پاکستان قومی زبان تحریک کے مؤقف کی حمایت کی اور پاکستان میں اردو کو ہر سطح پر نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ان کے علاؤہ پاکستان قومی زبان تحریک کی نائب صدر ایڈووکیٹ محترمہ شازیہ اشفاق اور کارکنان محترمہ حور بانو صاحبہ محترمہ ریحانہ صاحبہ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سپریڈینٹ جناب خورشید احمد قادری نے بھی شرکت کی.
پاکستان قومی زبان تحریک اور محبان کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان نے پاکستان کی قومی زبان کے نفاذ کے لیے مشترکہ طور پر 8 ستمبر 2020 بروز منگل کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا جسمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم نامے کے مطابق تمام سرکاری غیر سرکاری اداروں میں پاکستان کی قومی زبان کے نفاذ کو فوری طور پر عمل میں لایا جائے اس حوالے سے پاکستان قومی زبان تحریک کی رہنما عروبہ عدنان نے اپنے ملک پاکستان کی قومی زبان کے نفاذ کے لئے اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنے ملک پاکستان سے محبت اور اپنی قومی زبان کے نفاذ کے لئے بھرپور انداز میں آپ نے خیالات کا اظہار کیا۔
محبان کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان کے بانی و چیئرمین حافظ محمد ارشد رفیق اور مرکزی جنرل سیکرٹری ندیم انوار اور مرکزی پی ار او سید محمّد اویس کوارڈینیٹر حسن خان اور تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین اور ان کی ٹیم نے بھی اپنے ملک پاکستان سے محبت اور پاکستان کی قومی زبان کے نفاذ کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم نامے پر فوری طور پر عمل کروانے کے لیے وزیراعظم پاکستان سے کمیٹی بنانے اور اس پر فوری عمل کروانے کا مطالبہ کیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کا بھی حکم نامے جاری کردیا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں فوری طور پر پاکستان کی قومی زبان کو نافذ کیا جائے۔
کیونکہ یہ ہمارے ملک پاکستان کے قائد اعظم محمّد علی جناح کا بھی فرمان علیشان ہے۔ اور عوام کی ملک پاکستان بھر میں پہچان ہے۔اور تمام صوبوں میں جلسے جلوسوں میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان بھی قومی زبان ہے۔ ہم تمام پاکستانی جلسے جلوسوں میں اور نیوز چینلز میں ہر روز استعمال کرتے ہیں۔ جو لوگ اداروں میں کام کررہے ہیں۔وہ مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔جن کو اردو بھی صحیح پڑھنا نہیں آتی۔ان کو انگریزی میں اداروں کے قواعد و ضوابط جوکہ صرف انگلش میں لکھے ہوتے ہیں ان پرچوں میں دستخط کرواۓ جاتے ہیں۔تو کبھی بینک میں کھاتا کھلوانے کے لیے انگریزی پرچوں میں بنا پڑھے دستخط کروائےجاتے ہیں۔ ہم محبان کراچی پاکستان اور پاکستان قومی زبان تحریک کے مشترکہ مظاہرہ سے اعلی حکام اور اسمبلیوں تک ایک پیغام مڈل کلاس طبقے اور پاکستان کی عوام کی آواز اعلی حکام تک پہنچا کر نافذ کرنے کی درخواست کررہے ہیں۔
اور یہ پیغام بھی دے رہے ہیں جو ہمارے پاکستان کی قومی زبان کا دشمن ہے وہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کا دشمن ہے۔
"