پاکستان میں کثیر تعداد ایسے شعراء کی پائی جاتی ہے، جو اکثر و بیشتر یہ کہتے ہوئے سنے گئے ہیں کہ ہم پر اشعار کا نزول ہوتا ہے ۔ اشعار کہیں سے آتے ہیں اور ہم تحریر کرتے ہیں۔ جب کہ ان کی شاعری میں کرافٹ صاف ظاہر ہوتا ہے۔ کوئی نزول وغیرہ نہیں ہوتا۔ اشعار کہیں سے بھی نہیں آتے۔ میں خود بھی ماضی میں بارہا یہ جھوٹ بولتا رہا ہوں۔ زمینی حقائق یہی تھے کہ سوچ سوچ کر قافیہ پیمائی کرتا تھا۔ بھاری بھرکم الفاظ سے غزلوں کو سجانے کے عذاب سے گزرنے والے کتنی آسانی سے کہہ جاتے ہیں کہ ہم پر نزول ہوتا ہےاورایک ہی نشست میں یکبارگی چند منٹوں میں غزل ہو جاتی ہے۔ او میرے بھائی! نزول نزول کا راگ الاپنا بند کرو ۔ ورنہ مجھے مجبوراً پوچھناپڑے گا کہ۔۔۔
شاعر نزولِ شعر سے بے حال تو نہیں؟
کیا یہ وبائے سرعتِ انزال تو نہیں؟
کوئی کسی کی دل دہی کے لیے شاعری کر رہا ہے اور کوئی لڑکیاں پھنسانے کے لیے شعر بنا رہا ہے۔ کسی کی ذات کے اندر کچھ بھی نہیں ، جسے وہ بیان کر رہا ہو۔ مشاعروں پر تقریباً تمام شعراء داد وصول کرنے اور لڑکیوں کے چکر میں جاتے ہیں۔ میں بھی لڑکیوں کو دیکھنے اور اپنے شعروں پر واہ واہ سننے جایا کرتا تھا۔ لیکن جب سے شعر کی تقدیس کا احساس ہوا ، کوئی مشاعرہ نہیں پڑھا، اور نہ ہی پڑھنے کا ارادہ ہے۔
دھڑا دھڑ شاعری کے نام پر فضول قافیہ پیمائی کی کتابیں منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔ پاکستان کے وہ شعراء جو کل تک میری نظروں میں عزیز اور محترم تھے، وہ بے بحرے متشاعروں کی کتابوں کے فلیپ پر ان کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آئے ہیں۔ شاعروں کو صرف کتابیں چھاپنے اور مشہور ہونے کا شوق ہے۔ مجھے بھی ماضی میں کتاب چھاپنے اور مشہور ہونے کا شوق تھا، جو اب رفو چکر ہو چکا ہے۔ کوئی کتاب نہیں چھاپنی۔ کوئی شہرت حاصل نہیں کرنی۔ کسی مشاعرے میں شریک نہیں ہونا۔ اگر زندگی نے مہلت دی تو صرف ایک عدد منتخب کلام کا مجموعہ از خود پرنٹ کر کے صرف مرشد کے پاؤں میں جا کر رکھوں گا۔ اور بس۔۔۔
میرے پاس ایک عدد فیس بک اکاؤنٹ ہی کافی ہے، جس پر میں بغیر کسی کو ٹیگ کیے غزل پوسٹ کر دیتا ہوں اور میرے گنے چنے قارئین اسے پڑھ لیتے ہیں۔ اور یہ سب بھی صرف ان کی طرف سے مجبور کیے جانے پر کرتا ہوں۔ ورنہ دو ماہ پہلے تک میں نے سات ماہ تک فیس بک کو ہاتھ بھی نہیں لگایا تھا۔
2005 سے 2015 تک میں نے جتنے اشعار بھی بنائے تھے، وہ یہ سمجھ کر کتابی نوعیت کی پرنٹڈ فارم میں محفوظ کر لیے تھے کہ کہیں یہ اثاثہ ضائع ہی نہ ہو جائے۔ میں واقعی خوش فہمی میں اسے ایک اثاثہ سمجھ بیٹھا تھا۔ جب کہ آج اس پر نظر ڈالتا ہو تو بے اختیار ہنسی نکل پڑتی ہے۔ ہر ہر شعر زور زبردستی کی کاوش کا نتیجہ نکلا، جو اب میری نظر میں متروک ہے، اور وہ ترتیب دیا گیا کتابچہ عبرت کا نشان ہے۔
شاعرو! اگر تم سچے ہو تو بول اُٹھو کہ تم قافیہ پیما ہو۔ بول پڑو کہ تم لڑکیاں تاکنے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنانے کے لیے مشاعروں پر جاتے ہو۔ آخر ہرج ہی کیا ہے ۔سچ بولو یار! میں بھی تو بول رہا ہوں۔ خود احتسابی کی ہمت پیدا کرو۔ چلو بولو اب۔۔۔۔۔۔۔
میری سَس کہا کرتی تھی ۔ "عورت کا سلیقہ اس کے کچن میں پڑی چُھری کی دھار بتادیتی ہے ،خالی... آج - یکم؍جنوری 1961 اردو کے نامور ادیب اور شاعر ” سید مبارکؔ شاہ صاحب“ کا یومِ ولادت..... نام #سید_محمد_مبارک_شاہ... نیا ہندوستان پرانا مسلمان تاثرات: شہرام سرمدی (پیش لفظ: شہرام سرمدی کے اس تبصرے کا یہ خطرناک اور عبرت ناک...تازہ ترین خبریں
عورت کا سلیقہ
اردو کے نامور ادیب اور شاعر سید مبارکؔ شاہ صاحب کا یومِ ولادت
نیا ہندوستان پرانا مسلمان