پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اداروں نے تخلیق کے ساتھ ہی غداری کی اسناد دینے کا سلسلہ شروع کردیا تھا اسکے ساتھ ہی اپنے ہی شہریوں کا قتل عام بھی شروع کیا جا چکا تھا مقتدر حلقے عوام سے کٹے رھے کہ انکو شاید عوام ہی سے خطرہ تھا گمشدگیوں قتل کا سلسلہ نیا نہیں ہے
15جون1948کو باچاخان صمد خان ولی خان کوھاٹ سے گرفتار ہوئے الزام قائداعظم وطن کےخلاف نفرت انگیز تقریر تقریر میں صوبائی خودمختاری کی بات کی گئ تھی 4 جولائی 1948کو پبلک سیفٹی آرڈیننس جاری ہوا قانون کو سرخ پوشوں کے خلاف استعمال کیا انکاقتل جائزقرارپایا ریاست ماں جیسی کب تھی.؟
سرحد کے وزیراعلی خان قیوم نے قائداعظم کوبتایا باچاخان انکے قتل کی سازش کررھے ہیں قائد نے ان باتوں کو درست مانا اگرچہ یہ بات سب جانتے تھے باچاخان امن پسند دلائل سے بات کرنے والےانسان تھے مگرخان قیوم نے سیاسی مخالفت کی بنا پر انتقام کانشانہ بنایا اور قائد کی حمایت حاصل رہی
1951میں پنڈی سازش کیس کا شوربلندہوا سازش میں لیاقت علی کےقتل کاانکشاف ہوا وزیراعظم کی ہدایت پر ایوب نے بغاوت کوناکام بنایا اس میں شریک مجروموں کو سخت سزانہ ملی مگر کیمونسٹ پارٹی پر پابندی لگادی گئ اسکےکارکنان کے قتل لاپتہ ہونےکاسلسلہ شروع ہوا نگرانی ایوب کررھےتھے
صوبائی خودمختاری پہلےدن سے دیش کااہم مسئلہ رہا ہے پہلےبنگالی قیادت نے اسکا مطالبہ کیا انہوں نے بنگلہ کوقومی زبان قراردینےکامطالبہ کیا ریاست نےمذاکرات کی بجائے جبرکااستعمال کیا 21فروری1952کو ڈھاکہ یونیورسٹی میں بھاشاتحریک کےمظاھرےپر فائرنگ کی گئ ریاست کس سےڈرتی ہے۔؟
1954میں جگتوفرنٹ مشرقی پاکستان سے اکثریت اتجاد بن کرابھرا اس حکومت کوناکام بنانےکاعمل شروع ہوا بہاری بنگالی تقسیم شروع ہوئی جس نے آدم جی جیوٹ مل میں کئ لوگوں کی جان لی اسکے ساتھ ہی جگتوفرنٹ کی حکومت دوماہ بعدختم ہوگی اس کےساتھ ہی بنگال میں ایک اورجبرکاآغاز ہوا
کشمیر جوناگڑھ حیدرآباد پربھارت نےقبضہ کیا سب جانتےہيں پاکستان نے بھی ریاستوں پرقبضےکئے قلات کی ریاست ان میں شامل تھی سکندرمرزاکےدورمیں فوجی آپریشن کےزریعےقلات پرقبضہ ہوا نوروزخان نےجدوجہدشروع کی قرآن پر معاہدہ ہوا بعدمیں فوجی افسرمکرگئے نوروزخان کی عمرجیل میں کٹی
1958میں ایوب خان نے مارشل لالگایا اسکےخلاف بائیں بازوکےطلبہ نےجدوجہدشروع کی قیادت حسن ناصر کےہاتھ میں تھی جومحسن الملک کےنواسے مشہوراشتراکی راہنماتھے ایوب دورمیں انکو اغواکیاگیا اورشاہی قلعےمیں قتل کردیا ایوب دورمیں طلبہ دانشوروں کاقتل ہوا آمرنام بدلتےہیں کردار نہیں
1965میں صدارتی انتخاب ہوئۓ ایوب جیت گئے فاطمہ جناح ہارگئیں مگر کراچی ڈھاکہ مس جناح جیت گئیں۔ ایوب نے ہارکابدلہ لوگوں سےلیا پہلےکراچی میں سرکاری سرپرستی میں قتل عام ہوا اسکے بعد مشرقی پاکستان میں قتل عام شروع ہوا مس جناح کے حامی راہنماؤں پر غداری کےمقدمےبنے
1970میں شیخ مجیب نے الیکشن میں فتح حاصل کی ملٹری جنتانےاقتدار دینےسےانکارکیا اور اسکےساتھ ہی بنگال میں فوجی آپریشن شروع ہوا جس میں کئ طلبہ دانشوروں سیاسی کارکنان کاقتل عام ہوا اور گمشدگیوں کاسلسلہ شروع ہوا جامعات میں فوجی کاروائیوں کاسلسلہ شروع ہوا
1973میں بلوچستان میں نیپ کی حکومت ختم کرکے فوجی آپریشن ہوا وجہ عراقی سفارت خانےسےملنےوالااسلحہ یہ بعدمیں افسانہ نکلا کس آپریشن میں پاکستان آرمی کی مدد ایرانی فضائیہ نے کی یعنی بلوچیوں پر بمباری ایرانی طیارےکرتےرھے اپریشن سے ان نفرتوں نےجنم لیا جوکبھی ختم نہیں ہوئیں
1977میں ضیاکاآمرانہ دورشروع ہوا 1979میں بھٹوصاحب کو پھانسی ہوئی بحالئ جمہوریت کی تحریک شروع ہوئی سندھ میں تحریک نے زورپکڑا تحریک کو کچلنےکیلئے آپریشن فیئرپلےشروع ہوا جس میں سندھ پربمباری ہوئی اس آپریشن میں جبرکانیاطریقہ سامنےآیا وہ تھا پورے پورےخاندان کوختم کرنا
ضیادورمیں صحافیوں سیاسی کارکنان کاقتل عام شروع ہوا اس قتل عام کی وجہ سے سندھ میں علیحدگی پسندی کےجذبات کو فروغ ملا سندھ کی موجودہ علیحدگی پسندقیادت بحالئ جمہوریت کی تحریک کے سرگرم کارکنان رہ چکے ہیں بشیرقریشی سرمدسندھی قادرمگسی سب اس تحریک میں شامل تھے
کراچی میں مہاجروں پر ظلم نئ بات نہیں ایوب دورمیں یہ سلسلہ شروع ہوا ابتک جاری ہے کئ مہاجردانشوروں سیاسی کارکنان کو لاپتہ کردیاگیا انکا عام ہوا سلسلہ ابتک جاری ہے 1992کےفوجی آپریشن نے مہاجروں کی ایک نسل کو وفاقی جماعتوں اداروں سےبدظن کیا یہ بات کوئی نہ سمجھ پایا
مشرف دورمیں گمشدگی کا وائرس پنجاب میں داخل ہوا ن لیگ اسکی نشانہ بنی سیاسی کارکنان کو جبرکاسامناکرناپڑا پنجاب کےصوبائی صدر بنیامین رضوی کوقتل کیاگیا راناثنا سعدرفیق تہمینہ دولتانہ کو قیدوبندکاسامنارہا پرویز رشید صدیق الفاروق پرہوناوالاجبر اپنی مثال آپ تھا
مشرف دورمیں دیا جانے والے سکیورٹی سٹیٹ کاتصور آج تک ہم سےعفریت کی طرح جڑاہے بلوچستان قبائلی علاقہ جات اندرون سندھ میں آج بھی حالات وہی ہیں جوشاید آزادی سے پہلے تھے آج وہی جبر وہ پابندیاں کاش یہ ریاست اسکےادارے کبھی پاکستان میں رھنے والوں کوبھی اپناسمجھے
حوالےکیلئے ہاں میں باغی ہوں جاویدہاشمی
Ethnicity islam and nationalism..waqir shah..provincial politics..Ian Talbot..My life and struggle..Guffar khan..political parties of Pakistan..Rafique afzal..Constitutional history..Hamid khan..The state of martial rule..Ayesha jalal.