پاکستان میں چاند نظر آنے کے بارے میں فیصلہ کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ 1948 میں قائم کیا گیا تھا۔ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ایک مرکزی کمیٹی تشکیل دی گئی جو تمام علاقوں کی ضلعی کمیٹیوں کی اطلاعات وصول کرکے ، جس میں اس وقت ملک کا مشرقی حصہ اب بنگلا دیش بھی شامل تھا ۔ چاند دیکھنے کے بارے میں فیصلہ کرنے سے قبل یہ کمیٹی محکمہ موسمیات سے مشورہ کرنے کی بھی پابند تھی ۔
1958 میں ، اس میکانزم کو اپنے پہلے جھٹکے کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ پشاور نے ملک کے باقی حصوں سے ایک دن قبل عید الفطر منالی ۔ یہ مستقبل میں آنے والے بہت سے تنازعات میں سے پہلا واقعہ تھا ، جو علاقائی اور بعض اوقات سیاسی ، اختلافات کی وجہ سے پیدا ہوتے چلے گئے ۔ 1960 کی دہائی میں ، کراچی کے باسیوں نے سات سال میں تین بار چاند دیکھنے کے بارے میں مرکزی حکومت کے فیصلوں سے اختلاف کیا ۔
17 مارچ 1961 کو تو اس سرکاری میکانزم نے خود کو تماشہ ہی بنا لیا ۔ ایوب خان کی فوجی حکومت نے عید الفطر کے بارے میں ایک اعلان کیا اور پھر رات گئے ، کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک معزز عالم دین اور اپنے ہی نامزد كرده اس کمیٹی کے چیئرمین ، احتشام الحق تھانوی سے مشورہ کیے بغیر ، اپنا اعلان تبدیل کردیا۔ حکومت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے کی وجہ سے بندرگاہی شہر کے رہائشی پہلے ہی غم و غصہ کے شکار تھے انہوں نے عید کے دن کی اس تبدیلی کو ایک اور سیاسی جھٹکے کے طور پر محسوس کیا ۔ اس کے نتیجے میں ، کراچی کے بیشتر حصوں نے 18 مارچ کو روزہ رکھا جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں ، سوائے پشاور کے اس دن عید منائی۔ سعودی عرب کے ایک اعلان کے بعد ، پشاور نے 17 مارچ کو پہلے ہی عید منالی تھی۔ اسطرح اس سال پاکستان میں تین عید یں ہوئیں ۔
اخبار کا تراشہ جو اس پوسٹ کے ساتھ لگایا گیا ہے 18 مارچ 1961 کا ہی ہے
کچھ سالوں بعد ، اس مسئلہ نے دوبارہ سر اٹھایا ۔ 1966 اور 1967 دونوں میں ، ایوب خان کی حکومت نے رات گئے ایک بار پھر ، چاند دیکھنے کے پہلے اعلانات تبدیل کردیئے۔ جماعت اسلامی، کراچی سے تعلق رکھنے والی جماعت جو اس وقت ایوب خان کی ایک دہائی سے زیادہ جاری آمرانہ حکمرانی کے خاتمے کے لئے مہم چلا رہی تھی ، نے اس سرکاری فیصلے کی سختی سے مخالفت کی۔ کراچی کے بیشتر باشندوں نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا اور حکومت کے مقرر کردہ دن پر عید نہیں منائی۔
ایوب خان کی انتظامیہ نے اس کو بغاوت کے عمل کے طور پر دیکھا اور جے آئی کے بانی سربراہ ابوالعلی مودودی ، مولانا تھانوی اور لاہور سے ممتاز بریلوی اسکالر محمد حسین نعیمی سمیت تین سرکردہ علماء کو گرفتار کرلیا۔ تینوں کو تین ماہ کے لئے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا ۔ حکومت کے ان احماقانہ اور بد حواسی میں کیے گئے فیصلوں نے شہری علاقوں میں اس روایت کو جنم دیا کہ حکومت جمعہ کے دن عید ہونے سے بچنے کے لئے اپنے اعلان کو تبدیل کردیتی ہے – کیونکہ حکمرانوں کے لئے ایک دن میں دو خطبوں کو "برا شگون" کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
ان تنازعات کو حل کرنے کے لئے ، ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے چاند دیکھنے کے سرکاری طریقہ کار کو قانون سازی کا احاطے میں لانے کا فیصلہ کیا۔ جنوری 1974 میں ، قومی اسمبلی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ ساتھ چار زونل / صوبائی کمیٹیوں کے قیام کا قانون پاس کیا۔ مرکزی کمیٹی میں ایک خاتون سمیت نو ارکان شامل کیے گئے ، جو فیصلہ کرنے سے پہلے زونل / صوبائی کمیٹیوں سے مشورہ کرنے کا پابند تھے ۔ مرکزی کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے مولانا تھانوی کو برقرار رکھا گیا ، قانون میں یہ بھی عہد کیا گیا کہ اس کے ممبران ، بشمول چیئرمین ، صرف ایک ہی دفعہ تین سالہ مدت ملازمت کا حامل ہونگے
ان خاص مشاورتی اور جامع انتظامات کے ساتھ ، حکومت کو چاند دیکھنے کے بارے میں آئندہ کسی بھی تنازع کے خاتمے کی توقع تھی ۔ لیکن تنازعات پھر بھی جاری رہے
خاص طور پر پشاور کی مسجد قاسم جان میں مفتی شہاب الدین پوپل زئی نے اپنی متوازی کمیٹی بنالی ۔انکا بظاہر یہ ہی مقصد لگتا ہے کہ ہر سال 29 روزے رکھ کر عید منا لی جاۓ
جون 2017 میں عید الفطر سے قبل حکومت نے چاند نظر آنے والے تنازعہ کو ختم کرنے کی خاطر عیدالفطر سے بالکل پہلے ہی پشاور میں مقیم مسجد قاسم کے مفتی شہاب الدین پوپل زئی کو زبردستی بیرون ملک بھجوایا دیا تھا۔ لیکن انکے قایم مقام نے تنازعہ کو جاری رکھا ۔
اس سال سن 2021 میں عمرانی حکومت نے پوپل زئی کے سامنے گھٹنے ٹیکنے میں ہی عافیت جانی۔
"