1. پانی جیسے اسہال لگے ہوں تو دیسی مرغا کا گوشت بھون کر کھائیں۔ مرغ کا گوشت ڈال کر چاول کھائیں۔ مرغے کا بھنا ہوئے گوشت روٹی کھائیں۔ آرام آ جائے گا۔ ان شاءاللہ
کھانا کھانے کے بعد بھی ہیٹ کا درد ختم نہ ہو تو تین سے سات کالی مرچ کھائیں۔
2. اسہال پتلے اور پیلے رنگ کے ہوں تو ساگودانہ 25 گرام آدھ کلو دودھ میں کھیر بنائیں۔ آرام آ جائے گا۔ دہی کھانا بھی بے حد مفید ہے۔ چاولوں پر دہی ڈال کر کھائیں۔
ان شاءاللہ
کھانا کھانے کے بعد درد نہ جائے تو چٹکی بھر اجوائن کھائیں۔
3. پیچش میں اجابت مروڈ کے ساتھ آئے اور مکھ ، آنووں ، سفید رنگ کا گاڑھا بلغم جیسا مواد (Mucu s) . یا پھر خون آئے تو ساگودانہ دودھ میں ملا کر کھیر بنائیں۔ دہی بھی بے حد مفید ہے۔ دہی ٹھنڈا نہیں ہونا چاہیے۔ پانی صاف نیم گرم پلائیں۔ آرام آ جائے گا۔ ان شاءاللہ ۔
4. لیسدار پتلی اجابت آئے اور بار بار آئے تو دیسی مرغا کا بھنا ہوا گوشت کھائیں۔ چاول میں دیسی مرغے کا گوشت ڈال کرکھائیں۔ کھانے کے ساتھ دو تین چیکو کھائیں۔ گندم کی روٹی کم کھائیں۔ آرام آ جائے گا۔ ان شاءاللہ ۔
کھانا کھانے کے بعد بھی درد نہ جائے تو تین سے سات کالی مرچ کھائیں ۔۔ پرہیز ، کیلا ، کھیر دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی مٹھائیاں نہ کھائیں۔
5. آنتوں میں خشکی بڑھنے سے پیٹ میں گیس بڑھ جاتی ہے اور آنتیں درد کرنے لگتی ہیں۔ سوجی کا حلوہ دیسی گھی میں بنایا ہوا کھانے سے فوراً آرام آ جائے گا۔ ان شاءاللہ ۔