ٹک ٹک ٹک ٹک کرتی ہے
دیواروں پر رہتی ہے
شام وسحر وہ جگاتی ہے
سب کو وقت بتاتی ہے
(دیورا کی گھڑی)
حضرت کی نواسی وہ
ماں باپ کی پیاری وہ
خاتون بہادر تھیں
کس کی تھیں جو بیٹی وہ
(حضرت علی و فاطمہ کی بیٹی، زینب رضی اللہ تعالٰی عنہ )
خاموشی سے آتی ہے
دم بھی جس کی لمبی ہے
منہ پہ مونچھیں رکھتی ہے
میاؤں میاؤں کرتی ہے
(بلی)
خرگوشوں کو کھتا ہے
جنگل میں وہ رہتا ہے
جنگل کا وہ راجا ہے
غاروں میں وہ سوتاہے
(شیر)
خون ہمارا پیتے ہیں
سونے نہ ہم کو دیتے ہیں
گھر میں نہ آئے ملیریا
آل آوٹ ہم نے لگا لیا
(مچھر)
شوق سے بچے کھاتے ہیں
زیرہ نمک لگاتے ہیں
کالی لال بھی ہوتی ہے
کھٹی کھٹی ہوتی ہے
(املی)
شب میں فلک پر روز وہ نکلے
غیب ہیں دن میں، رات میں چمکے
(تارے)
فقط رات بھر بنتا ہوں
الصبح میں آتا ہوں
مری زندگی اک دن کی
جو حق بات ہے بتاتا ہوں
(اخبار)
قطاروں میں چلنا سکھاتی ہے ہم کو
کہ ہمت سے رہنا بتاتی ہے ہم کو
سیہ سرخ رنگوں میں آتی ہے دیکھو
وہ دانہ اٹھا کر نکلتی ہے دیکھو
(چیونٹی)