پادری رحمت مسیح واعظ ۱۸۵۷ میں ضلع ناروال ، پنجاب ( اب پاکستان) میں پیدا ھوئے۔ انھوں نے ایک عیسائی پادری رولینٹ بیٹمیں سے متاثر ھوکر عسیائیت قبول کی۔ جو لوگ انکے خاندان کو ذاتی طور پر جانتے تھے ان کا کہنا ھے کہ ان کے ساتھ ان کے والد، بڑے بھائی اور بہن نے بھی عسائیت قبول کی۔ پادری رحمت واعظ نے آٹھ (۸) کتابیں لکھی لیکن ان کی ایک ھی کتاب دستیاب ھے،جس کا نام *راحت دل* ھے۔ جس میں مسیحی دعائیں اور نظمیں شامل تھیں۔ ان کی زندگی میں یہ کتاب پنجاب کے گرجاوں میں بہت مقبول رھی۔ اور اس کتاب میں شامل نظمیں اور گیت گرجا میں گائی جاتی تھیں۔ اس کتاب کے بارہ ایڈیشن جاری ھوئے۔ کتاب کا آخری ایڈیشن ان کے موت سے جند روز قبل شائع ھوا جس میں بائیس (۲۲) گیتوں کا اضافہ تھا جو سیالکوٹ کے مسیحی جلسوں میں گائے بھی گئے۔۔ پادری واعظ راسخ عقیدہ عیسائی تھے۔ اور انھوں نے متحدہ پنجاب میں عسیائیت کی تبلیغ اور نشرو اشاعت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وہ اپنے زمانے کے معروف عسیائی علما اور مبلعین ، سادھو سندرسنگھ، پادری احسان اللہ سے متاثر تھے۔۔ پادری واعظ نے عسیائیت کلرک آباد، منٹگمری ( اب ساہیوال) اور چک۴۲۴ تک بھیلا دیا۔ باردی واعظ نے تاحیات اپنی تحروں، گیتوں، نظموں سے عسیائت کی تبلیغ کی۔ وہ ۱۰ فروری ۱۹۳۵ میں لاھور میں انتقال کرگئے اور وہیں دفن ھوئے۔ ان کے پوتے نعیم واعظ ۱۹۸۳ سے *شعاع نور* نامی مسیحی جریدے کے مدیر ہیں :