::: پابلو آرمنڈو فرنانڈیج : یساریت پسند وجودی علمیاتی شاعر" :::
پابلو آرمنڈو فرنانڈیج Pablo Armando Fernández(پیدائش 1930) کیوبا کے شاعر، ناول نگار، سیاسی اور معاشرتی مزاحمت کار مضمون نگار اور ڈرامہ نگار ہیں. 1996 میں انہوں نے کیوبا کے قومی ادبی ایوارڈ اور اسی طرح کےکئی اہم ایوارڈ کے قومی انعام ایوارڈ سے نوازہ گیا.
فرنانڈیج نے1945 سے 1959 تک امریکہ میں رہائش پذیر رھے . کیوبا کے انقلاب کے بعد وہ واپس کیوبا منتقل ھو گئے. ان کی ابتدائی ادبی تحریریں ذاتی اور موضوعی نوعیت کی تھیں، لیکن بعد میں انہوں نے معاشرتی اور خاص طور کیوبن یساریت پسندی کی نئی تعبیرات پیش کیں۔ان کی شاعری فرد اور معاشرے کو سوشلسٹ عملیات اور وجودی اجتماعیت کی نئی فکری روش سے روشناس کروایا ۔ ان کی شاعری عرفان ذات اور عرفان کائنات کی افتراقی حدود ان کی انفرادیت ہے۔ جس شاعر زہنی کشمکش کی کیفیات اور معاشرتی شعور کی جدلیات کا کا شعری رزمیہ ہے۔ جس میں سماج کے عروج و زوال ، بالخصوص مادی اور معاشی ناہمواریوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔ اور شعری اظہہا کو اپنی شعری فطانت سے ابلاغ کے جمود کے بھی
بھی پاش پاش کرتے ہیں۔۔ اور استبداد کےکی سفّاکی اور تشدد پر بھی نوحہ کناں ہیں۔
(احمد سہیل)
"معاہدے کے خاتمے کا اعلان"
پابلو ارمنڈو فرنانڈیج /کیوبا
ترجمہ:احمد سھیل
مخبر اس کے بارے میں کہتا ھے
جس رات مرغے بولیں گے؛
مینڈک کی آنکھ شبنم میں ؛
جو ٹرک بغیر رکے جاتے ہیں؛
"سان الیٹریو" ۔۔۔ جس کی دوشیزگی ختم ھوجاتی ھے؛
خواب قسمت کے نمبروں کو قیاس کرتے ہیں
کمرہ آوازوں سے آرستہ ھے
تین لڑکے ان کی راھوں میں مارے جاتے ہیں
*******
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔