کیا یہ سوال بچگانہ ہے؟ کیا آپ اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو اس جواب کو سوچ لیں۔ اب اس کو جانتے ہیں کچھ تفصیل میں۔ اپنے جواب کا اس سے موازنہ آخر میں کر لیجئے گا۔
آپ نے پانی کی بالٹی میں ہاتھ ڈالا، باہر نکالا تو کچھ پانی ہاتھ کے ساتھ لگا رہ گیا۔ اس کے اس طرح چپک جانے کو ہم گیلاہٹ کہتے ہیں۔ فزکس کی زبان میں اس کی تعریف کیسے کی جائے؟ کسی ٹھوس سطح کا گیس سطح کے ساتھ ہونے والے ملاپ کی جگہ اگر مائع لے لے تو ایسے مظہر کو ہم گیلا ہونا کہیں گے۔ یعنی پانی میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے آپ کی انگلی کا ملاپ صرف ہوا سے تھا، اب اس سطحی ملاپ میں کچھ تبدیلی آ گئی اور اس میں سے کچھ جگہ پانی نے لے لی۔یہ گیلاہٹ ہے۔
پانی میں ایسا کیا؟ اس کی وجہ اس کا مالیکیولر سٹرکچر ہے اور ہماری جلد سے ان کے رابطے سے بننے والا زاویہ ہے۔ (اس کی تفصیل نیچے دئے گئے لنک سے)۔ کچھ ٹھوس اشیاء کو ہم ہائیڈروفوبک (پانی سے ڈرنے والا) کہتے ہیں اور کچھ کو ہائیڈروفیلک (پانی سے محبت کرنے والا)۔ اس کا تعلق اس زاویے سے ہے۔ اگر پانی کو ہائیڈروفوبک سطح پر رکھیں تو پانی اس کے ساتھ نہیں چپکے گا اور وہ گیلی نہیں ہو گی۔ یہ مظہر بائیوکیمسٹری کا بنیادی بلڈنگ بلاک ہے۔
خلاصہ یہ کہ پانی گیلا نہیں۔ گیلاہٹ کسی مائع اور ٹھوس کے آپس میں ملاپ کی ایک خاصیت ہے۔
لیکن کیا اس کا کہیں کوئی عملی اطلاق بھی ہے؟ پانی کی یہ خاصیت اور مختلف چیزوں کے ساتھ اس کے زاویے کی یہ پیمائش کرنا کیمسٹری کی سائنس کا ایک شعبہ ہے۔ اس کا عملی فائدہ پرنٹنگ، جیولوجی، فوڈ سائنس، سوائل فزکس اور دوسرے کئی شعبوں میں ہے۔ بائیوکیمسٹری میں ہمارے اگلے بڑے چیلنجز میں سے ایک یہ ہے کہ کہ یہ جانا جائے کہ پانی کب کتنا گیلا ہے۔
اگر آپ کو اس جواب کا علم تھا تو آپ سائنس کا بہت اچھا علم رکھتے ہیں۔ (اس میں نیوروسائنس والے پہلو پر بات نہیں کی گئی)۔
گیلے ہونے کی تعریف کیمسٹری کے اینگل سے
https://chem.libretexts.org/…/Properties_of_…/Contact_Angles
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔