اس دن
اس نے گہرے سرخ رنگ کا کوٹ نہیں پہنا تھا
کیوں کہ خون اور شراب کا رنگ بھی سرخ ہے
جب انہوں نے اسے مردہ عورت کے پاس سے پکڑا
اس کے ہاتھ خون اور شراب سے رنگے ہوے تھے
وہ بیچاری عورت، جس سے وہ پیار کرتا تھا
اس کو بستر میں اس نے قتل کیا تھا
،
سزاۓ موت کے قیدیوں کے درمیان وہ چلتا جا رہا تھا
بھدے رنگ کا سوٹ زیب تن کئے
اس کے سر پہ کرکٹ كیپ تھی
اور اس کے قدم ہلکے لیکن شاد تھے
میں نے اس دن اس جیسا اداس انسان نہیں دیکھا
نہ ہی میں نے ایسا اداس انسان دیکھا
جو سوچ میں ڈوبے اس معمولی نیلے سائبان کو گھور رہا تھا
جسے قیدی آسمان کہتے تھے
اس اثنا میں بادل کا ایک ٹکڑا ٹوٹ کر
سفید لہروں میں تیرتا ہوا دور تک چلا گیا
،
میں بھی ان کے ساتھ ساتھ چلتا گیا
اپنی طرح کی مصیبت زدہ روحوں کے درمیان
جو ایک دائرے میں چکر لگا رہی تھیں
میں سوچ رہا تھا
کہ اس انسان نے کوئی معمولی غلطی کی ہے
یا عظیم خطا؟
اسی دوران ہجوم میں سے ایک سرگوشی سنائی دی
"اس حرام خور کو لٹکا دینا چاہیے"
،
رحم دل مسیح،
یہ سن کر مجھے ایسا لگا کہ جیل کی دیواریں گھومنے لگی ہیں
اور آسمان دہکتے ہوے آہنی خود کی طرح
میرے سر پہ رکھ دیا گیا ہے
اگرچہ میں پہلے ہی بے پناہ تکلیف میں مبتلا تھا
اس درد کو میں محسوس نہیں کر سکتا تھا "
،
مترجم طاہر راجپوت
The Ballad of Reading Gaol"
by Oscar Wilde
He did not wear his scarlet coat,
For blood and wine are red,
And blood and wine were on his hands
When they found him with the dead,
The poor dead woman whom he loved,
And murdered in her bed.
He walked amongst the Trial Men
In a suit of shabby gray;
A cricket cap was on his head,
And his step seemed light and gay;
But I never saw a man who looked
So wistfully at the day.
I never saw a man who looked
With such a wistful eye
Upon that little tent of blue
Which prisoners call the sky,
And at every drifting cloud that went
With sails of silver by.
I walked, with other souls in pain,
Within another ring,
And was wondering if the man had done
A great or little thing,
When a voice behind me whispered low,
"That fellow's got to swing."
Dear Christ! the very prison walls
Suddenly seemed to reel,
And the sky above my head became
Like a casque of scorching steel;
And, though I was a soul in pain,
My pain I could not feel.