آرگینک میں جڑی بوٹی کی مینجمنٹ کی جاتی ہے. ان کے مندرجہ ذیل اصول ہیں:-
نمبر1 جرمینیشن کا تدارک:- اس کا سب سے بہتر بندوبست ملچنگ ہے. فصل کی باقیا کھیت میں ہی چھوڑی جائیں اور زمین کو کور کر کے رکھیں. جڑی بوٹی کو اپنے بیج کو گرانے سے روکنا ہے تو اگلی فصل میں آسانی رہے گی. جو لوگ اب نوٹل پر جا رہے ہیں ان کو اس کا فائیدہ جڑی بوٹی کے کم ہونے جی شکل میں ملے گا کہ ہل چلانے جڑی بوٹی کے نیچلے سیڈ اوپر آ جتے ہیں.
نمبر2 پودوں کی آبادی بڑھا کر:- اگر آپ پودوں کی آبادی بڑھا دیتے ہیں تو اس سے جڑی بوٹی کو کمپیٹیشن ملتا ہے.
نمبر3 جڑی بوٹی کو جلانا:- زہر کی بجائے آرگینک میں جڑی بوٹی کو جلایا جاتا ہے. اس کے لئے سلنڈر اور ٹارچ کا بندوبست کرنا ہو گا. ابلتے ہوئے پانی کا سپرے بھی استعمال ہوتا ہے. اس کے لئے سٹیم کا بھی استعمال ہے. مگر اس سب کے لئے اوزار چاہیے ہوں گے.
نمبر 4 تیل کا سپرے:- اصل فصل کو بچاتے ہوئے آپ تیل کا سپرے سے جڑی بوٹی کا سانس لینا بند کریں گے.
نمبر5 سرکے کا سپرے:- سرکے کوپانی کی 1:20 کے تناسب سے سپرے کرنے سے جڑی بوٹی پر کافی اثر پڑتا ہے. احتیاط رہے کہ آپ سرکے کو ضرور پتلا کریں.
نمبر6 بیکنگ سوڈا کے سپرے سے بھی کافی فرق پڑ سکتا ہے.
سب سے اہم عمل یہ ہے کہ آپ جڑی بوٹی کنٹرول کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لیں. اگر آپ اس کو وہ فصلوں تک پوری توجہ دیں گے تو آئندہ کی فصلوں کے لئے کافی مسئلہ حل ہو چکا ہوگا.