اگر میں آپ کو کہوں کہ ” امر یکہ نے اپنی تاریخ کے مہنگے ترین ملٹری آپریشنز میں سے ایک کو اس لیے لانچ کیا کہ وہ ایک درخت کاٹ سکیں۔۔۔۔ تو آپ میں سے نصف مجھے حواس باختہ سمجھیں گے اور باقی نصف سوچیں گے ” یقیناً اس درخت کی کوئی سٹرٹیجک اہمیت ہوگی شاید اس کے اندر کوئی حساس عسکری راز چھپایا گیا ہوگا جسے نکالنے کے لیے آپریشن لانچ کیا گیا۔۔۔ یا پھر شاید اس درخت میں دشمن نے کوئی دھماکہ خیز مواد یا پھر کوئی جاسوسی ڈیوائس نصب کررکھی ہو جسے نکال کر ناکارہ بنانے کے لیے یہ آپریشن لانچ کیا گیا ہو۔۔۔۔ لیکن نہیں ۔۔۔۔ امر یکی فوج ، فضائیہ ، بحریہ اور سپیشل فورسز کے اس مشترکہ آپریشن کا مقصد صرف اس ایک عدد درخت کو ہی کاٹنا تھا۔۔۔۔ درخت کے کٹنے سے نا تو امر یکہ کو کوئی فائدہ تھا نہ ہی اس سے دشمن کو کوئی نقصان پہنچنا تھا !!
تو آئیے نگاہ ڈالتے ہیں تاریخ کے اس عقلمندانہ ترین ملٹری آپریشن پر ۔۔۔۔۔
۔
پسِ منظر :
اگست 1976, کوریا۔۔۔
18 اگست 1976 کو شمال و جنوب کوریا کے بارڈر یعنی "ڈی-ملٹرائز زون” کے نزدیک 2 امر یکی فوجی افسر کیپٹن آرتھر بونیفاس اور لیفٹننٹ مارک بیرٹ اپنی تعیناتی کے دوران ، ڈیوٹی کے اوقات میں بارڈر کے نزدیک ایک درخت کی کچھ شاخیں کاٹ رہے تھے ، اسی دوران شمال کوریائی فوج کا ایک پیٹرولنگ دستہ وہاں آن پہنچا اور انہوں نے امر یکیوں کو درخت کاٹنے سے منع کیا ، جس پر انہوں نے کہا کیا مسئلہ ہے بھئی جاؤ اپنا کام کرو ، جس پر کورین فوجی بپھر گئے انہوں نے آگے بڑھ کر امر یکیوں سے کلہاڑا چھینا اور اسی کلہاڑے سے دونوں کو ما•ر ما•ر کر ان کا کام تمام کر ڈالا ۔
یہ خبر جب امر یکہ پہنچی تو وہاں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ، امر یکی صدر گیرالڈ فورڈ اس سانحہ پر بہت برا فروختہ تھے ، چنانچہ انہوں نے اس صریح سفاکانہ اقدام پر شمالی کوریا سے "انتقام” لینے کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ ٹاسک فورس کی تیاری کا حکم دیا ۔۔۔۔ جس کا ایک ہی ہدف تھا ۔۔۔
اس درخت کو کاٹ کے گرا دینا !!
۔۔۔۔
آپریشن پال بنیان:
اس آپریشن کو امر یکی فوکلور کے ایک کردار پال بنیان کا نام دیا گیا ۔
فریقین کی جنگی طاقت۔۔۔
1- فریق اول | اتحادی :
امر یکی ، جنوب کوریائی اور اقوام متحدہ کے فوجی = 813
ٹینک = 1
جنگی گاڑیاں = 23
کوبرا گنشپ ہیلی کاپٹرز = 20
جنگی طیارے = B-52, F-5, 5-86, F-111,F-4 کئی عدد
ائیر کرافٹ کیرئیر = USS Midway
دیگر ہتھیار = مشین گنز ، گرینیڈ لانچرز ، طیارہ شکن گائیڈڈ میزائل ، بھاری توپخانہ ۔
2- فریق دوم | پاپولر کا درخت :
شاخیں = کئی عدد
پتے = کئی عدد
تنا = 1 عدد
جڑیں = کئی عدد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حملہ :
21 اگست 1976 کے دن مشترکہ اتحادی ٹاسک فورس نے حملہ کرکے کامیابی سے اپنے ہدف یعنی پاپولر کے درخت کو ایک برقی آرے کی مدد سے کاٹ دیا ۔
۔
نتیجہ :
اتحادی فتح !
حیوانی جبلت، مکھیوں کا دیوتا، مکڑیوں بھرا جزیرہ اور ہم
( نوبل انعام یافتہ ولیم گولڈنگ کے ناول ’ لارڈ آف فلائیز ‘، 1954ء پر تبصرہ ) یہ پچھلی صدی...