اس پوسٹ میں نامیاتی مرکبات Organic Compounds کے نام رکھنے کے بارے میں مختصرالفاظ میں بتایا جارہا ہے جو کاربن کی ایک لمبی زنجیر یا کڑی پر مشتمل ہوتے ہیں۔ نامیاتی مرکبات وہ مرکبات ہیں جن میں کاربن بطورِ مرکزی عنصر موجود ہوتا ہے۔ زیادہ تر نامیاتی مرکبات میں کاربن کے ساتھ ہائیڈروجن بھی موجود ہوتا ہے۔ جب کہ بعض میں آکسیجن اور نائٹروجن بھی پائے جاتے ہیں۔
جب کاربن کے ساتھ صرف ہائیڈروجن پایا جائے تو ایسےمرکبات کو ہائیڈرو-کاربن Hydrocarbon کہا جاتا ہے۔ عموما کاربن اپنے ساتھ دوسرے کاربن ایٹم اور انکے ساتھ ساتھ زیادہ تر ہائیڈروجن کو ملا کر کوویلنٹ بانڈز کے زریعے لمبے لمبے زنجیر نما مالیکیول بناتا ہے۔ کاربن اور دوری جدول periodic table دیگر عناصر (جیسے سلیکون، جرمینیم ) وغیرہ کے اسطرح زنجیری مالیکول بنانے کے عمل کو کیمیاء میں کیٹینیشن catenation کہتے ہیں۔ چونکہ نامیاتی کیمیاء کے آغاز سے لیکر اب تک کڑوڑوں ایسے نامیاتی مرکبات دریافت ہوچکے ہیں، اور انکے ناموں کا مسئلہ بہت پیچیدہ ہے۔ اس لیے ان زنجیروں سلسلوں کے نام کیسے رکھے جائیں، دنیا بھر کے کیمیا دانوں نے مل کر ایک اپنی مشترکہ یونین بنائی جسکو عرف عام میں IUPAC (انٹرنیشنل یونین آف پیور اینڈ اپلائیڈ کیمسٹری) کہا جاتا ہے۔ اب اس نامیاتی مرکبات نام رکھنے کے طریقے کو ہم Sytem IUPAC Nomenclature کہتے ہیں۔
اصطلاح نومین کلیچر Nomenclature، دراصل ایک لاطینی جملے سے اخذ شدہ ہے اور اسکے معنیٰ "کچھ اشیاء کو ناموں سےتفویض کرنا” ہے۔
Borrowed from Latin، nōmenclātūra "assigning of names to things,” from nōmen "name” + calātus, past participle of calāre "to announce, proclaim” + -ūra
لنک
نامیاتی مرکبات کے اس نومین کلیچر سسٹم میں سب سے پہلے یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس جس مالیکیول کا نام رکھا جارہا ہے، اس کی ایک سیدھی زنجیر Chain Straight میں کتنے کاربن کے ایٹم شامل ہیں۔پر اس زنجیر کے ساتھ جڑنے والی دوسری کسی شاخ branch کے کاربن ایٹموں کو گنا نہیں جاتا۔ اب کاربن ایٹموں کی گنتی کے لیے چند یونانی /لاطینی زبان کے الفاظ کو استعمال کیا جاتا ہے جو اسکا نام رکھنے میں استمعمال ہوتے ہیں۔ ان میں پہلے بارہ کے نام یہ ہیں۔ انکو ہم روٹ نام Root Name بھی کہہ سکتے ہیں۔ ان کو اچھے سے یاد کرنے کی ضرورت ہے۔
1 = meth = ایک کاربن ایٹم
2 = eth = دو کاربن ایٹم
3= prop = تین کاربن ایٹم
4 = but = چار کاربن ایٹم
5 = pent = پانچ کاربن ایٹم
6 = hex = چھ کاربن ایٹم
7 = hept = سات کاربن ایٹم
8 = oct = آٹھ کاربن ایٹم
9 = non = نو کاربن ایٹم
10 = dec = دس کاربن ایٹم
11 = undec = گیارہ کاربن ایٹم
12 = dodec = بارہ کاربن ایٹم
پھر نومین کلیچر میں نامیاتی مالیکیول میں کاربن -کاربن ایٹموں کے درمیان بانڈنگ کسطرح کی ہوتی ہے یہ دیکھی جاتی ہے۔ کو ویلنٹ بانڈنگ ایک ایک ، دو دو یا پھر تین تین الیکٹرانوں کی آپس میں شئیرنگ سے ہوتی ہے، چاہے وہ کاربن ایٹم آپس میں جڑے ہوئے ہوں یا پھر کسی دوسرے عنصر کے ایٹم کاربن سے جڑے ہوئے ہوں۔ اب اسی بانڈنگ کے مطابق ہائیدروکاربن کی تین بڑی فیملی Famelies ہیں، جنکو انکی بانڈنگ کی مناسبت سے الکیَن Alkane, الکیِن Alkene اور الکائن Alkyne کہاجاتا ہے۔ انکی تھوڑی مختصر تفضیل کچھ ایسے ہے
Alkane = Sinle covalent bond = کاربن –کاربن کے درمیان اکیلا کوویلنٹ بانڈ
Alkene = Double covalent bond = کاربن –کاربن کے درمیان دوہرا کوویلنٹ بانڈ
Alkyne = Tripple covalent baond = کاربن – کاربن کے درمیان تہرا کوویلنٹ بانڈ
اب ان alkane , alkene, alkyne کے ناموں کے آخر میں موجود لاحقوں suffix کو بانڈنگ کی مناسب سے اوپر دیے گئے ناموں میں لگاکر کسی بھی نامیاتی مرکب کے اسٹریٹ چین یا parent chain میں موجود کاربن ایٹم کو گن کر اسکا نام رکھا جاسکتا ہے۔ جیسے
Alkane = ane
Alkene = ene
Alkyne = yne
میں لاحقے ane, ene اور yne ہیں۔
اب ایک دو مثالوں پر غور کیجئے گا
٭) ایک کاربن ایٹم ، جسکے ساتھ چار ہائیڈروجن ایٹم ہیں، یہ چاروں ہائیڈروجن ایٹم سنگل کوویلنٹ بانڈ کے زریعے مرکزی کاربن سے جڑے ہوئے ہیں۔
H – HCH – H ==> CH₄
Meth + ane = methane
یہ میتھین نامی مرکب وہی گیس ہے جو ہم اپنے گھروں ، فیکٹریوں کارخانوں میں سوئی گیس (قدرتی گیس) کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ قدرتی گیس میں قریبا95 فیصد میتھین اور تھوڑی بہت دوسری گیسیں بھی شامل ہوتی ہیں ۔ اور یہ ایک اچھا ایندھن تصور کیا جاتا ہے۔
٭) ایک اسٹریٹ چین جس میں دو کاربن ایٹم اپس میں سنگل کوویلنٹ بانڈ کے زریعے جڑے ہوئے ہوں، باقی کی کاربن کی ویلنسیاں ہائیڈروجن یا کسی اور سے بھری ہوئی ہوں
H₃C − CH₃
Eth+ane= ethane
ایتھین گیس بھی ایک بہت کارآمد گیس ہے جو دیگر مفید نامیاتی اشیاء/غذائی مرکبات بنانے میں استعمال ہوتی ہے جیسے الکوحل، گلائی کول، ایتھائل کلورائڈ وغیرہ۔ اسکے علاوہ اسکو زیادہ حرارت خارج کرنے کے سبب بعض اوقات ویلڈنگ کرنے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ نیز یہی گیس بعض کچے پھل کو مصنوعی طور پر پکانے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔
٭) ایک اسٹریٹ چین جس میں کاربن کاربن کے درمیاں کہیں بھی ایک یا ایک سے زیادہ دوہرا کو ویلنٹ بانڈ آجائے، جیسے تین کاربن ایٹموں پر مشتمل مالیکیول۔ باقی کاربن کی ویلنسی ظاہر ہے ہائیدروجن سے بھری ہوئی ہیں۔
H₃C − CH = CH₂
Prop+ene = propene
٭) پانچ کاربن ایٹموں پر مشتمل ایک مالیکیول جس کی اسٹریٹ چین میں کہیں ایک یا ایک زیادہ تہرے کوویلنٹ بانڈ کاربن – کاربن کے درمیان ہوں
H₃C − H₂C − C ≡ C − CH₃
Pen+ yne = pentyne
یار رکھنے والی بات۔ alkane family کا پہلا ممبر methane میتھین ہوتا ہے جبکہ alkene & alkyne فیملی کے پہلے ممبران بالترتیب ایتھین ethane اور ایتھائن ethyne سے شروع ہوتے ہیں۔ یعنی ان میں دو کاربن ایٹموں کا ہونا ضروری ہے۔
باقی اسی طریقے سے آپ روٹ نام اور لاحقے جوڑ کر کسی بھی نامیاتی مالیکیولوں کے نام رکھ سکتے ہیں۔ لیکن کچھ دوسرے قانون و ضابطوں کا بھی اس میں خیال رکھنا پڑتا ہے جو اگلی کسی پوسٹ میں بتایا جائے گا۔ فی الحال تو اسٹریٹ چین parent chain کے نام بتانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
ایک زبان کے ادب کا دوسری زبان میں ترجمہ: مسائل اور چیلنجز
ادب کا ترجمہ ایک فن ہے جو محض الفاظ کا ترجمہ کرنے سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ یہ ایک ثقافت،...