سرکاری نوکری اچھی شادی کا لائسنس ہے خواہ صاحب نوکری کتنا گھٹیا اور ناقابل دید ہو اکثر والدین اپنی بیٹیوں اس لئے نہیں پڑھاتے کہ تعلیم شخصیت کی گرومنگ کرتی صرف اچھے رشتے کے لئے اگر لڑکی خوبصورت اور پڑھی لکھی تو سرکاری نوکری والے رشتے مل جاتے ہیں
ڈاکٹر کسی غیر ڈاکٹر سے کم ہی رشتہ ازدواج جوڑتے ہیں شاید یہ غیر نفع بخش ہوتا ہے
ایک عام گھر میں لڑکی کی تعلیم کے مقاصد پہلے سے متعین ہوتے ہیں لیکن لڑکے کی تعلیم کے مبہم ہوتے ہیں
ایک اوسط گھر کا لڑکا اگر تعلیم حاصل کرکے جاب ڈھونڈے تو بہت سا وقت صرف ہوجاتا ہے جس کے نتیجے بہت سی جنسی اور معاشرتی محرومیوں اور پیچیدگیوں کا شکار ہوجاتا ہے
پھر نوکری کے بعد وہ انتقام کے طور بے شمار بچے پیدا کر لیتا ہے لیکن ہوس اور حسرت ہے کہ جاتی نہیں
اب وہ نوکری شادی کے دردناک تقاضوں سے تنگ آکر ادھر ادھر جھانکتا ہے اور عمر طبعی کے عوارض اور علامات ظاہر ہوتی ہیں گرم علاقے میں جوانی انسان کے پاس زیادہ عرصہ قیام نہیں کرتی
پھر
دیا بطیس توند گنجا پن سفید بال بلڈ پریشر
پھر اکثر کیسز میں قوت باہ کی دوائیں بھی جزو خوارک بن جاتی ہیں
اب وہ ایک کنفوزڈ اور frustratedشہری بن جاتا ہے
پھر عام طور مذہب کی طرف رجوع کرتا ہے اور دوسروں کی اصلاح کا ٹھیکہ لے لیتا ہے
عورت کا سلیقہ
میری سَس کہا کرتی تھی ۔ "عورت کا سلیقہ اس کے کچن میں پڑی چُھری کی دھار بتادیتی ہے ،خالی...