جہاں تک نائٹروجن کی اقسام کی بات کریں تو نائٹروجن کی زرعی لحاظ سے دو ہی اقسام ہیں
۱۔نائٹریٹ NO3
۲۔امونیم NH4
یہ دونوں نائٹروجن کی اقسام ہیں اور فصلات کی باقیات یعنی پرالی،گندم کے ناڑ وغیرہ جو ہم جلا دیتے ہیں ان میں 1 سے 5٪ تک انہیں پایا ہوا دیکھا گیا ہے۔ اس لئے فصلات کی باقیات میں باقی سب غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
اب یہ دونوں اقسام ہم مختلف کھادوں میں دیکھتے ہیں کہ امونیم نائٹریٹ،امونیم سلفیٹ،امونیم فاسفیٹ،کیلشیم امونیم نائٹریٹ کی شکل میں پائی جاتی ہیں۔۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نائٹروجن کونسی بہتر ہے کیونکہ یوریا میں بھی نائٹروجن ہی ہوتی ہے۔
نائٹروجن کا استعمال کرتے وقت دیکھا جاتا ہے کہ کونسی فصل ہم نے لگائی ہوئی ہے اور کیسی زمین میں لگائی ہوئی ہے۔۔
اگر ہم کسی بھی فصل سے جلد نتائج لینا چاہتے ہیں تو ہم کیلشیم امونیم نائیٹریٹ یا امونیم نائٹریٹ کا استعمال کریں گے اگر ہم نے تھوڑا سا دیر سے ریزلٹ ملنے سے کوئی مسئلہ نہیں تو ہم یوریا استعمال کرتے ہیں۔ اگر ہماری زمین ریتلی ہے تو ہم امونیم نائٹریٹ کی شکل میں دیں تو زیادہ فائدہ ہے اگر ایسی زمین میں یوریا دیں گے تو وہ زیادہ فائدہ مند نہیں رہتی کیونکہ جب پودے نے خوراک اپنے اندر جزب کرنی ہے وہ یا تو امونیا کی شکل میں اور یا نائٹریٹ کی شکل میں۔ جیسے ہی ریتلی زمین میں یوریا جاتا ہے تو یوریا والی نائٹروجن نائٹرائیٹ میں کنورٹ ہوتی ہے پھر نائٹریٹ میں تو اس دوران اس کی زمین میں تیر رفتاری کی وجہ سے یہ زمین کی نچلی سطح میں زیادہ تر چلی جاتی ہے جس سے اس سے زیادہ فائدہ نہیں ہو پاتا۔۔
نائٹریٹ اور امونیم میں فرق کیا ہے؟
نائٹریٹ کھاد بہت تیزی سے پودے کو ملتی ہے اور امونیم منفی چارج ہونے کی وجہ نائٹریٹ سے کم تیز ہے فائدہ مند دونوں ہی ہیں مگر زمین کی ساخت کو دیکھ کر استعمال کرنا چاہیے۔
اور ایک بات جب ہم دھان کی فصل میں پانی کھڑا رکھتے ہیں اس دوران کھڑے پانی میں امونیم نائٹریٹ جیسے گوارہ کھاد ہے استعمال کرنے سے زیادہ تر نائٹروجن نائٹروجن گیس بن کر فضا میں اڑ جاتی ہے تو دھان کے کھڑے پانی میں بھی گوارہ استعمال نا کریں یوریا کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہے دھان میں۔