سائنس دانوں نے اس حقیقت کو پایا ہے کہ افریقہ سے باہر ہر شخص کا ڈی این اے 1-2 فیصد نینڈرتھل ڈی این اے ہے، یعنی ان معدوم انسانی رشتہ داروں کی اولادیں ہمارے اپنے آباؤ اجداد سے جڑی ہوئی تھیں۔پروفیسر سوانٹے پابو Pääbo جنکو حالیہ میں نینڈرتھل ڈی این اے پر گہری ریسرچ کے بعد اہم دریافت کرنے پر نوبل انعام بھی ملا، کہتے ہیں کہ، ’’مختلف ہوموسیپین لوگ ،نینڈرتھل جینوم کے مختلف ٹکڑوں کو اپنی وراثت میں لے جانے کا رجحان رکھتے ہیں۔” پروفیسر پابو نے قدیم انسانی افراد کے ڈی این اے کو سمجھنے کے لیے 100 قدیم جینومز کے نام سے ایک پروجیکٹ بھی شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ قدیمی نینڈرتھل جینوم کا 40-50 فیصد آج بھی لوگوں میں پایا جا سکتا ہے’۔
پروفیسر پابو کے مطابق اب، ہم نے اس ڈی این اے میں سے کچھ کو برقرار رکھا کیونکہ اس نے ہمارے آباؤ اجداد کو فائدہ پہنچایا۔ ‘ ان کچھ (اس برقرار رکھے ہوئے ڈی این اے کے ٹکڑوں سے) کا تعلق مدافعتی نظام سے ہے، جو ممکنہ طور پر ہمیں آج مختلف متعدی بیماریوں سے لڑنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔’انسانی ارتقاء کی تاریخ کو سمجھنے کے لئے علم جینیات کی طاقت نے 2010 میں پروفیسر پابو کی ان دریافتوں کے بعد ایک نیا موڑ لیا. Pääboکی لیب نے ایک دور دراز سائبیریا کے غار میں روسی آثار قدیمہ کی ٹیم کے ذریعہ پائے جانے والے انگلی کی ہڈی کے ٹکڑے سے کچھ معدوم شدہ انسانی ڈی این اے کو ترتیب دیا۔
اس ڈی این اے کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ ہڈی پہلے کسی نامعلوم انسانی رشتہ دار کی تھی، جسے اب ڈینیسووا غار کی نسبت کے بعد سے اب ڈینیسووان کہا جاتا ہے جہاں یہ ہڈی ملی تھی۔ یہ پراسرار قدیم انسانی نوع تقریباً اسی وقت نینڈرتھلز کی طرح رہتی تھی، لیکن اس سے آگے مشرق میں ایشیا میں بھی اس نوع کی موجودگی کے ثبوت ملے ہیں۔ سال 2021 میں پروفیسر پابو کے گروپ نے غار میں پائے جانے والے دانت سے ڈی این اے کی ترتیب شائع کی تھی – چوتھی بار ڈینیسووان کی دریافت کردہ ترتیب۔ اور اس لسٹ کے بعد اب ہم جانتے ہیں کہ ڈینیسووان ڈی این اے میں نینڈرتھل ڈی این اے سے زیادہ تغیر پایا جاتا ہے، جس سے سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وہ یعنی ڈینی سوون انسانی نسل ،معروف نینڈرتھل سے زیادہ وسیع اور زیادہ علاقے پر پھیلی ہوئی تھے۔
پروفیسر پابو کے مطابق، ڈینیسووانس نے ہم یعنی ہومو سیپین میں سے کچھ پر نینڈرتھل سے زیادہ متاثر کن مہر چھوڑی ہے۔ ان کا ڈی این اے آج پورے ایشیا میں مختلف آبادیوں لوگوں میں پایا جا سکتا ہے، جبکہ پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے مقامی لوگ 5فیصد تک پایا جا سکتا ہے۔ تبتی اپنے جینوم میں کچھ ڈینیسووان ڈی این اے بھی رکھتے ہیں، جس نے انہیں سطح ارتفاع کی اونچائی پر زندگی کے مطابق ڈھالنے میں مدد کی ہے جہاں فضا میں آکسیجن بہت کم ہے۔
پروفیسر Pääboاور اس کے ساتھی جلد ہی اپنا تیسرا اعلیٰ معیار کی جینوم رپورٹ شائع کریں گے – جہاں تقریباً پورے سائبیریا سے تعلق رکھنے والے ایک نینڈرتھل کا انسانی ڈی این اے تسلسل برقرار رہے گا ۔ اس جینوم ریسرچ کی کوالٹی کا ایک بہتر مفہوم ، ہمیں بہتر اور پرانی اسانی انواع کے ڈی این اے موازنہ کرنے کی اجازت دیتا ہے اور ہمیں اہم جینز کے ارتقاء کے بارے میں مزید بتا سکتا ہے – جیسے کہ دماغ کی نشوونما اور کام سے منسلک جنیاتی افعال کی وضاحت۔ پروفیسر پابو کے مطابق، یہ ہمارے قریب ترین معدوم ہونے والے رشتہ داروں کی تاریخ کو سمجھنے میں ہماری مدد کرنے کے لیے ایک اور پہیلی کا اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا، ‘ہو سکتا ہے کہ معدوم ہونے والے انسانوں کی دوسری معدوم شدہ انوع بھی ہوں جو ہمیں (قدیم) ہڈیوں کے ڈی این اے کا مطالعہ کر کے دریافت کی جا سکتی ہیں۔
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...