نزلہ و زکام کی وجہ سے بند ناک (Sinsus) کا مؤثر ترین علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نزلہ جمنے سے سر میں شدید درد ہوتا ہے۔ ناک ہمیشہ بند رہتی ہےاور سانس لینے میں دقت ہو جائے۔ ناک کی اس تکلیف کو سائینس Sinsus کہاجاتا ہے۔
دیسی علاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1. کلونجی کو توا پر بھون لیں اور سفوف بنائیں۔ شیشی میں محفوظ رکھیں۔ سونگھنے سے ناک کھل جائے گا۔
ان شاءاللہ
2. اجوائن دیسی توا پر بھون لیں۔ شیشی میں محفوظ رکھیں، چٹکی بھر سونگھنے سے ناک کھل جائےگا۔ ان شاءاللہ
3. میٹھا سوڈا دس گرام اور پوٹاشیم پرمیگنیٹ ہموزن پیس لیں اور شیشی میں محفوظ رکھیں۔ چٹکی بھر سونگھنے سے ناک کھل جائے گا۔ ان شاءاللہ
4. چونا ان بجھا ہوا اور نوشادر ٹھیکری ہموزن پیس لیں اور شیشی میں محفوظ رکھیں۔ چٹکی بھر سونگھنے سے ناک کھل جائے گا۔۔ ان شاءاللہ
5. نزلیاتی رطوبتیں جم جائیں۔ ناک بند ہو جائے، سر میں شدید درد اور ناک میں نزلہ جمنے سے کیڑے نکل رہے ہوں۔
ملیم بیس گرام پنساری کی دکان سے خریدیں۔ملیم کی جڑ اور پتے جو بھی مل جائے۔ دس گرام کو پانی میں بھگو دیں۔ دس گرام کا سفوف بنائیں۔ پہلے سفوف سے ایک چٹکی بھر سونگھائیں۔ ملیم کا پانی ڈراپر میں ڈال کر ناک میں ٹپکائیں۔ ناک کھل جائے گا اور کیڑے بھی نکل جائیں گے۔
ان شاءاللہ
ہومیو پیتھک علاج : ۔۔۔۔
علامات کے مطابق کوئی ایک دوا استعمال میں لائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1. Arsenium Album 200
ایک گھونٹ پانی میں پانچ قطرے ملا کر پیئیں۔
2. Natrum Arsenium 200
ایک گھونٹ پانی میں پانچ قطرے ملا کر پیئیں۔
3. Natrum mur 200
ایک گھونٹ پانی میں پانچ قطرے ملا کر پیئیں۔
4. Nux Vomica 1M
ایک گھونٹ پانی میں پانچ قطرے ملا کر پیئیں۔ بہت مؤثر ہے۔
5. Thuja 1M
ایک گھونٹ پانی میں پانچ قطرے ملا کر پیئیں۔