واحد پرندہ جس نے ارتقائیوں کو بھی چکر چڑھادیئے۔
سائوتھ امریکہ کے دریائوں امازون اور اورینوکو کے اردگرد بننے والے گھنے جنگلات کے دلدلی، تالابی علاقوں(Swamps) میں پایا جانے والا پرندہ ہے۔ یہ ملک گوانا کا قومی پرندہ ہے اور اسکے علاوہ برازیل، وینزویلا، کولمبیا، کے ایسے علاقوں میں موجود ہے جہاں یہ دریا لگتے ہیں۔
عجیب و غریب پرندہ:
یہ پرندہ پیدائش سے ہی عجیب ہے۔ اسکی وجہ اسکے بازووں کے بالکل آخر پر دو ترتیب وار پنجے کی طرح کی انگلیاں بنی ہیں( بتاتے ہیں کیوں)۔ اسکی خوراک بھی عجیب ہے۔ یہ گائے بھینسوں کی طرح سارا دن پتے کھاتا رہتا ہے اور پھل فروٹ انتہائی کم کھاتا ہے کیڑے تو بالکل نہیں کھاتا نہ ہی اس کا معدہ ان کے لئیے بنا ہے۔اسکے گلے میں موٹی سی جگہ (organ) بنی ہوتی ہے جسے Crop کہتے ہیں اور جو باقی پرندوں میں بھی ہوتی ہے جہاں سے وہ اپنے بچوں کے منہ میں خوراک انڈیلتے ہیں۔ لیکن اس کے گلے میں تھوڑی بڑی ہوتی ہے جہاں یہ ڈھیر سارے پتے کھا کر اکھٹے کرتا رہتا ہے اور اندر موجود خاص بیکٹیریا اسے ہضم کرتے رہتے ہیں۔
اسکی آواز بھی انتہائی بھیانک اور پراسرار قسم کی ہے جسے خطرے اور ملاپ کے وقت زیر استعمال لاتے ہیں۔ اتنا پتا کھانے کی وجہ سے ان کے جسم سے لگاتار گائے کے گوبر جیسی بدبو آتی رہتی ہے اور گوشت بھی انکا انتہائی بدمزہ ہوتا ہے اسلئیے یہ انسانوں سے بچا ہوا ہے۔
رہتا یہ درختوں پر ہے اورگھونسلا بھی بناتا ہے لیکن اڑ نہیں سکتا،ہے ناں عجیب نسل؟ دراصل اڑنے کے لئیے مضبوط چھاتی کے مسلز چاہئیں جو پروں کو طاقت دیتے ہیں اور چھاتی کے اندر ایک ہڈی جسے Keel کہتے ہیں وہ بھی باقی پرندوں کی نسبت چھوٹی ہے۔ لیکن یہ بندروں کی طرح درختوں میں چھلانگیں لگا سکتا ہے۔ اوپر نیچے ٹہنیوں میں بہت تیزی سے جاسکتا ہے اور پروں کی مدد سے ایک درخت سے دوسرے درخت پر لمبی چھلانگیں لگاتے ہوئے بیلنس رکھتا ہے اور پروں کے پنجوں جیسے اوپر لکھا، ان سے ٹہنیوں کو پکڑ لیتا ہے۔ ان پروں کے پنجوں سے یہ اپنی حفاظت بھئ کرتا ہے۔ اسکے بچے انتہائی سمجھدار ہوتے ہیں۔ اوپر سے حملہ ہو تو فٹافٹ درختوں کے نیچے موجود پانیوں میں چھلانگ لگادیتے ہیں اور غوطہ لگا کر اندر چھپ جاتے ہیں۔ خطرہ ٹل جائے تو باہر نکل کر بہترین طریقے سے تیر کر قریبی لٹکتی ٹہنی پر چڑھ کر اپنے پائوں اور بازووں کے پنجوں سے اوپر اپنے گھونسلے پر دوبارہ چڑھ جاتے ہیں۔
ارتقائیوں کے ماتھے پہ پسینہ:
اس پرندے کی ارتقائیوں کو سمجھ نہیں آسکی بہت کوشش کی کہ کسی اور پرندے سے اسکے جینز کا ایوولوشن ثابت کریں لیکن ناکام، تنگ آکر کہہ دیا کہ آج سے 6.6 ملین سال پہلے ایک ڈائینوسار پرندہ تھا یہ اسی کی نسل ہے .
فی الحال اس پرندے کو بالکل الگ تھلگ اسکی اپنے ہی خاندان Opisthocomidae سے چلایا گیا ہے اور اس پرندے کی یہی ایک ہی نسل ہے۔ ایک ہی خاندان، ایک ہی نسل۔ نہ یہ کسی جانور سے آیا نہ کوئی اور نسل اس سے نکلی، انتہائی نایاب پرندہ۔
12 سے 15 سال زندگی گزارتا ہے اور اکثر باز(Hawks)، سانپوں، بندروں کی خوراک بن جاتا ہے۔
"