نظر کی کمزوری، اثمد، مچھلی کے سر کا سوپ اور عینک!
کیا واقعی ایسا کوئ نسخہ ہے جو عینک ترک کروادے؟
اثمد آنکھوں کے لئے بہترین ہے،
بہترین سرمہ بنانے کا طریقہ!
بسکھپرا کے عینک توڑ فوائد!
مچھلی کے سر کا سوپ بینائ کے لئے بہت مفید!
عینک ترک کرنے والی مشقیں!
ہومیوپیتھی میں نظر کی درستگی کے لئے ایک پودے کے عرق سے تیارشدہ دوا
رفریکٹو اینڈ لیسک سرجری: Refective and Lasik Surgery
ہمارے ایک ہمہ گیر و ہمہ جہت خوبیوں کے مالک دوست نظر کی کمزوری کے بارے میں اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ۔
فرمان نبوی. …اثمد کا سرمہ نظر کو تیز کرتا ہے
اثمد= antimony
ہمدرد مطب سے کحل الجواہر اور بنگر نامی دو عدد سرمہ لے لیں. ..کحل الجواہر رات کو لگائیں اور بنگر صبح..سحر انگیز خوبصورتی خواص کے علاوہ بونس میں پائیں
کم از تین ماہ استعمال کریں۔
کحل الجواہر: وہ سرمہ جس میں تقویت کے واسطے مروارید ناسُفتہ اور دیگر جواہر ڈالتے ہیں، جواہرات کا سرمہ۔
بنگر: تقویت چشم،تحفظ بصارت اور اضافہ حسن و جمال کے لیۓ سرمہ کا استعمال زمانہ قدیم سے آ ج تک کیا جا رہا ہے۔اطبا ٔ اور ماہرین چشم نے اپنے تجربات کی روشنی میںسرمہ کے ساتھ مفید اضافات کیۓ ہیں اور اسے مفید تر بنایا ہے ہمدرد میں بھی اس پر عرصہ دراز سے غوروفکر ہوا اور بالآخر ایک موثر و مفید فارمولا مرتب ہوااور اب بنگر کے نام سے استعمال عام کے لیۓ پیش کر دیا گیا ہے۔ بنگر آنکھوں کے نور اور حسن کو قایٔم رکھتا ہے بصا رت کی حفاظت کرتا ہے اور ضعف بصارت کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔بنگر آنکھوں کو امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ اضافہ حسن کے لیۓ حسب موقع اورحفظ بصر و چشم کے لیۓ رات کو ضرور لگانا چاہیۓ۔
ایک بات واضح کردوں کہ میری نظر مچهر مار کوائل اور اگر بتی کے دهویں سے متاثر ہوئی تهی جو بند کمرے میں دوران چلہ استعمال کیا تها…اور ایک ہی رات میں بہت زیادہ پانی بہا تها..صبح تک نظر بلکل دهندلا گئی تهی….عینک لگوائ تو نمبر تین نکلا…پهر تحقیق کر کر کے اوپر بتائے ہوئے سرمہ استعمال کیا پهر تین مہینے بعد عینک بدلوانے گیا تو ڈاکٹر کمپیوٹرائزڈ چیک کے بعد کہنے لگا ماشاءاللہ آپکی آنکھیں بہت صاف ستهری اور ہر بیماری سے مبرا ہیں اور نظر عمر کی وجہ سے کمزور ہے . ..عینک نمبر 2.25 آیا مگر میں نے 2.0 نمبر عینک بنوائ…اب سات سال گزرنے کے بعد 2.5 عینک ہی پڑهنے کی. ..دور کی نظر بهی کمزور ہے مگر اتنی زیادہ نہیں. …
معلوم ہوا کے اگر بصارت 'آنکھ کی وجہ سے کمزور ہو تو سرمہ بہترین چیز ہے اور اگر آپٹک نرو یا پردہ بصارت کمزور ہو تو سرمہ کے ساتھ اندرونی علاج بهی ناگزیر ہے. ..
خوردنی نسخہ:
مصری ، سونف ، خشخاش، بادام مغز ، ثابت دھنیا تمام 100 گرام ، سفید زیرہ 50 گرام ، کالی مرچ 25 گرام ، تمام اجزاء کو پیس کر یکجان کر لیں ۔ اور شیشی میں بند کر لیں ۔اوپر دی ہوئی تمام چیزوں کو گرائنڈ کر لیں ۔ ایک پائوڈر سا بن جائے گاروزانہ صبح ناشتے سے پہلے یا رات کو سونے سے پہلے ایک کھانے کا چمچ ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھائیں۔ کم ازکم ایک ماہ تک اس کا لگاتار استعمال کریں ۔انشاء اللہ نظر کی کمزوری دور ہو جائے گی۔ پورے چالیس دن استعمال کے بعد ڈیڑھ نمبر کی عینک انشاءاللہ اتر جائے گی۔
میرا ذاتی مشورہ ہے کہ…ایک خاص قسم کی چهوٹی مچھلی ہوتی ہے جو تل کر کهاتے ہیں اور اسکو اسکی آنکھوں سمیت کهاتے ہیں جس سے اعضاء بصارت کو تقویت ملتی ہے. ..مچھلی کا نام میں بهول گیا جو مجهے ایک بنگالن ساحرہ نے کهلایا اور بتایا تها کہ اس کے کهانے سے سو سال میں بهی اندها نہیں ہوتا …مگر وہ انگلی برابر مچھلی موسیٰ کالونی میں مل جائے گئ۔
خاص مچهلی جو انگلی کے برابر ہوتی ہے بہت چمکدار جهلکے والی اور سیدھے منہ والی اسکی آنکھ کالی سفید منعکس ہو. ..
اب بام مچهلی کسی اور جگہ کے لئے اور رہو دو شاخہ کانٹے والی اور مقصد کیلئے اور سرمئ جلد کے لئے مفید ہے۔ اصل میں یہ مماثلت اور طبیعت کا قانون ہے کہ جو اعضاء کمزور ہو اسکی دوا وہی اعضا ہیں، آخر رب نے کوئ چیز بیکار پیدا نہیں کی..
…فی سبیل الله فلاح انسانیت کے لئے بیان کردیا…والله اعلم الصواب!
یہ تو تھی ہمارے دوست کی روداد اور مشورہ۔
ہماری ایک فیسبک فرینڈ نے کمنٹ دیا کہ بھلا آنکھیں کون کھا سکتا ہے؟ میں نے مچھلی کے سر کا سوپ پیا تھا لیکن آنکھیں صاف کروادی تھیں۔ جس کا جواب میں نے یہ دیا کہ
نہیں۔ آنکھیں صاف نہیں ہونی چاہئیں بلکہ مچھلی کے سر کا سوپ آنکھوں سمیت بنانا چاہئے۔..
….فرمان نبوی….جب بهی جانور کا گوشت کهاو تو اسکا سر بهی کهاو اور پهینکو نہیں کیونکہ سر سید الاعضاء ہے اور پورا جسم اسی کے طابع ہے…لوگ تو گائے بکرے تک کی آنکھوں کی ڈش کھا جاتے ہیں۔
بکرے کا دماغ کھائیے دماغ کو طاقت ملے گی۔ بکرے کے پائے کھائیے ہڈیوں کو طاقت ملے گی۔ بکرے کی کلیجی کھائیے تو جگر صحتمند ہوگا خون بنے گا۔ اسی طرح مرد حضرات کپورے کھا کر اپنی مردانہ صلاحیت میں چار چاند لگا کر اپنا سکون اور دوسری کا آرام چین برباد کرتے ہیں تو پھر بھلا کیوں نہ آنکھ کھانے سے آنکھوں کو فائدہ ہوگا؟؟؟
مچھلی کے سر کا سوپ:
بہت آسان طریقہ ہے کہ مچھلی کے تین چار سر معہ آنکھوں کے دو دوٹکڑے کروا لیجئے۔ اب ان کو اچھی طرح دھو کر پانی میں نمک کالی مرچ زرا سا ثابت گرم مصالحہ اور ھلدی لہسن ادرک ڈال کر ہلکی آنچ پر کافی دیر پکائیں اور نہار منہ و وقت عصر روزانہ ایک پیالی نوش فرمائیں۔ اور کافی عرصہ تک پابندی سے جاری رکھئے۔
بتانے والے تو یہی بتاتے ہیں کہ یہ سوپ واقعی بینائ کے لئے انتہائ مفید ہے اور چشمہ ترک کروادیتا ہے۔
رب نے ہزاروں اقسام کی مچھلیاں بنائ ہیں سب کے کام افعال تاثیرات علیحدہ علیحدہ ہیں. ..
راز کی بات یہ ہے کہ مچھلی پانی سے باہر ہوا میں دیکھ سکتی ہے. ..مگر…رہ نہیں سکتی…تو کچھ تو ہے… جسکی پردہ داری ہے ….کہ موسیٰ جیسے جلیل القدیر پیغمبر کو خضر کا راستہ ایک مچهلی بتائے گی….وہ بهی باسی تلی ہوئی. ..تو یونس جیسے کو رب کی معرفت کروائے گی وہ بهی تین اندھیروں کے بیچ…اور یحییٰ جیسے کو رموز زندگی و موت سمجھائے گی وہ بهی بیاباں میں. ..
مچهلی رے مچهلی کتنا پانی…