نصیرآباد کے جاتے ہوۓ سرد موسم کے سیاسی ماحول میں اچانک گرمی پیدا ہو گٸی ہے اور اس کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے. سیاسی گہما گہمی عروج پر آ گٸی ہے . ایک طویل عرصے بعد سیاسی کارکنوں کو جیل اور حوالات کی ہوا کھانے ، پُرجوش نعرے لگانے ، جلسے اور جلوس کے ذریعے ہلّہ گُلّہ کرنے اور ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا ہے جس سے وہ خوب انجواٸے کر رہے ہیں . اس سارے رونق میلے کا کریڈٹ نصیرآباد پولیس اور اپوزیشن جماعت کی قیادت کو جاتا ہے
بقول منیر نیازی
کچھ سانوں مرن دا شوق وی سی
کچھ شہر دے لوگ وی ظالم سن
یعنی اس گہماگہمی کا ماحول بنانے میں نصیرآباد کی پولیس اور سیاستدان ، دونوں کا کردار برابر کا ہے . یہ سب کچھ چند روز قبل اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر بلال خان عمرانی ممتاز سیاسی و قباٸلی رہنما سردارزادہ بابا غلام رسول خان عمرانی اور جاموٹ قومی موومنٹ کے سیکریٹری جنرل محمد وارث ابڑو کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں نکالی گٸی ریلی اور قومی شاہراہ پر دھرنا دینے کے نتیجے میں اپوزیشن جماعت کے قاٸدین اور کارکنوں کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی کے سٹی پولیس اسٹیشن میں ایف آٸی آر دج ہونے کے بعد ممکن ہوا .
اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی قیادت کی جانب سے از خود گرفتاریاں دینے کے غیر متوقع فیصلے نے نصیرآباد پولیس کو حیران کر دیا. شنید میں آیا ہے کہ ازخود گرفتاری دینے کی تجویز جے کیو ایم کے رہنما محمد وارث ابڑو کی جانب سے پیش کی گٸی جس کی سردارزادہ غلام رسول عمرانی اور میر بلال عمرانی نے تاٸید و حمایت کر دی جس کے بعد اپوزیشن قاٸدین سابق صوباٸی وزرا میر محمد صادق عمرانی میر عبدالماجد ابڑو اور پی ٹی آٸی کے صوباٸی رہنما میر شوکت بنگلزٸی نے اس فیصلے کو عملی جامہ پہنایا . سیاسی رہنماٶں اور کارکنوں کی گرفتاری اور رہاٸی کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے الیکشن کا ماحول بن گیا ہے اپوزیشن رہنماٶں میر صادق عمرانی میر عبدالماجد ابڑو سردارزادہ غلام رسول عمرانی میر شوکت بنگلزٸی اور سبزل خان رند کے مہمان خانوں پر لوگوں کی آمد و رفت اور رش کے باعث عام شہریوں کے ذہن میں ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے شہر کے مساٸل کے حل کی چابی حزبِ اقتدار کے بجاٸے حزبِ اختلاف کے ہاتھوں میں آ گٸی ہے .
سیاسی رہنماٶں کی از خود گرفتاری کے بعد نصیرآباد پولیس نے مثبت رویہ اختیار کرتے ہوٸے ان کے ساتھ بہتر سلوک اور تعاون کیا جس کے باعث اپوزیشن کے اشتعال اور غصے میں کمی واقع ہوٸی جس کی وجہ سے پولیس اور سیاستدانوں کے درمیان پاٸی جانے والی کشیدگی بھی کم ہو گٸی ہے . 13 فروری کو ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی سے ضمانت پر رہاٸی کا پروانہ ملنے کے بعد پی پی پی کے کمسن ڈویژنل صدر میر بلال عمرانی نے جیل سے باہر جانے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ جب تک ہمارے کارکنوں کی رہاٸی عمل میں نہیں آٸے گی میں یہاں سے نہیں جاٶں گا . سردارزادہ غلام رسول عمرانی کے بارے میں بھی ایک ایسی ہی دلچسپ اطلاع ملی کہ وہ ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد ایمرجنسی میں کراچی چلے گٸے تھے مگر جب ان کو یہ اطلاع دی گٸ کہ یہاں از خود گرفتاریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو وہ فوری طور پر واپس آ گٸے اور یہاں پہنچ کر راتو رات گرفتاری پیش کر دی . اگر نوجوان قیادت میں اس طرح کا جذبہ موجود ہو تو مستقبل میں ان سے بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...