(Last Updated On: )
افسانے بنتے ہیں
یا پھر یوں کہہ لیں کے
افسانے بنائے جاتے ہیں
گڑھے جاتے ہیں
لکھے جاتے ہیں
پر عشق نہ گڑھے جاتے
اور نہ ہی لکھے جاتے ہیں۔۔//
عشق مرنے والوں سے
پائیداری نہیں لیتا ہے
عشق ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔۔۔//
تم اسے لاکھ چھپانے کی
کوشش کر لو
پر یہ خوشبو کی طرح بکھر ہی جاتا ہے۔۔۔//
موت کے بعد بھی
کیا افسانے اور عشق کا
سلسلہ یوں بھی جاری رہتا ہے۔۔۔؟؟
آئینہ ہمکلام ہے مجھسے۔۔۔
موت کے بعد عکس کہاں ۔۔؟؟
پرچھائیاں کہاں۔۔۔؟؟
عشق اور افسانے
ہم انسانوں کا ساتھ کب
کہاں اور کیسے چھوڑ دیتی ہے۔۔؟؟
عشق اور افسانہ
انسانی معاشرے کی
تہذیب اور اقتدار سے
جنگ ہی تو کرتی ہے
آئینہ ہم کلام ہے
آئینہ میں اب عکس کیوں
تھرتھراتا ہے بھلا۔۔۔۔؟؟؟