(Last Updated On: )
کُچھ دن پہلے بیٹی ملنے آئی ۔ ساتھ اُسکی چار سالہ بیٹی یعنی میری نواسی تھی ۔
میں نواسی بی بی کو کھینچ کر گود میں بٹھانے لگا تو وہ تھوڑا ہچکچائی ۔ بولی کہ ابو جی میرے پیر گندے ہیں ۔ نواسی صاحبہ نے پہلے اپنے پیر اچھے سے صاف کیئے اور تَب جمپ لگا کر میری گود میں آ گئی ۔
۔
اَب سے اکیس سال پیچھے جاؤں جب کہ میری اپنی بیٹی چار سال کی تھی تو بغیر کہے یا سمجھائے ، اُس کا بھی یہ ہی معمول تھا ۔ جب کبھی اُس کا میری گود میں آنے کا موڈ ہوتا یا میں اپنے پاس بُلاتا تو پہلے پیر صاف کرتی اور تب آ کر مُجھے چمٹ جاتی ۔
۔
والدہ مُحترمہ کو یہ بات بتائی تو وہ بولیں کہ نسل ہمیشہ اصل پر جاتی ۔ تُو بھی تو ایسا ہی کیا کرتا تھا ۔ جب میں تُجھے اُٹھانے لگتی تو پہلے تو پیر صاف کرتا اور پھر میری گود میں آتا ۔