میں ایک چھوٹی سی دس سال کی لڑکی ہوں ،میرا نام نورِچشم ہے مگر میں صرف نانو کی روشنی ہوں،میرے بابااور اماں بھی میری نانو ہی ہیں .جب میں سرخ رنگ کا فراک پہنتی ہوں تو پری لگتی ہوں ایسا میری نانو کہتی ہیں، اتنے بڑے گھر میں میں اور نانو اکیلے رہتے ہیں پہلے نانا بھی تھے تو وہ مجھے گھمانے لے کر باہر جاتے تھے اب سکول سے چھٹی والے دن میں اکیلی بور ہوتی رہتی ہوں،میری دونوں آپیاں بھی کبھی کبھی اپنے بچوں کو لے کر ویک اینڈ پر آجاتی ہیں مگر ان سب کو دیکھ کر مجھے زیادہ خوشی نہیں ہوتی کیونکہ ان کے بابا بھی ساتھ ہوتے ہیں جو انھیں ہر وقت پیار کرتے ہیں اور میرے نانا ہی میرے بابا تھے جو اللہ تعالٰی کے پاس چلے گیۓ۔
جیا آپی جب تک ہمارے ساتھ رہتی تھیں مجھے پیار کرتی تھیں مگرنجانے کیوں وہ ہر وقت روتی رہتی تھیں اب ان کی شادی ہوگٸ اور وہ اپنے بچوں میں مجھے بھول گٸ ہیں اور میں ایسے ہی کبھی کبھی اپنی کاپی کے ایک صفحہ پر کچھ لکھ لیتی ہوں وہ باتیں جو میں اپنی سہلیوں سے نہیں کر سکتی کیونکہ وہ سب اپنی اماں اور بابا کے ساتھ رہتی ہیں صرف میں ہی ہوں جس کے بہن بھاٸ بھی نہیں ہیں اور نانو کے پاس رہتی ہوں ،