ننھے باصلاحیت باؤلر کو تلاش کون کرے گا ؟
انٹرنیٹ پر ایک معصوم پاکستانی بچے کی ویڈیو ایسی وائرل ہوئی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے لاکھوں افراد اس بچے کے دیوانے ہو گئے ہیں ۔۔۔ٹیلنٹڈ بچہ انتہائی مہارت کے ساتھ بائیں ہاتھ سے وسیم اکرم اسٹائل میں باؤلنگ کراتا نظر آرہا ہے، وسیم اکرم نے ویڈیو دیکھی تو وہ بھی اس کے دیوانے ہو گئے ،سوشل میڈیا پر سوال اٹھا دیا کہ یہ بچہ کہاں ہے ؟وسیم اکرم نے تو بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔اب نیوز چینلز کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ ریٹنگ کے لئے ہی بچے کو ٹی وی اسٹوڈیو میں لے آئیں۔۔دو دن پہلے ٹوئٹر پر فیضان نامی ٹوئیٹر صارف نے ایک منٹ تین سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ معلوم نہیں یہ باصلاحیت بچہ کون ہے، مجھے ویڈیو موصول ہوئی ہے اور میں نے شئیر کردی ہے ۔۔فیضان نے ٹوئیٹر پر نامور کھلاڑیوں وسیم اکرم، رمیز راجہ، شعیب اختر اور شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ وہ بچےکی گیند کروانے کی مہارت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے تقریبا نو دس سال کا یہ بچہ دوڑ کر آتے ہی وسیم اکرم انداز میں گیند کو باکمال انداز میں پھیکنتا ہے ،ایسے لگتا ہے جیسے ابھی ابھی وسیم اکرم نے کسی بڑے بلے باز کو آوٹ کیا ہو ۔۔ ننھے باؤلر کی ہر گیند میں پیس اور سوئنگ ہے جو اُس کے ٹیلنٹ کا اظہار ہے۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ویڈیو دیکھ کر دنگ رہ گئے ، جواب میں لکھا ’کہاں ہے یہ بچہ؟انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بچوں کو پلیٹ فارم نہیں ملتا مگر اب وقت ہے کہ ایسے باصلاحیت بچوں کے لیے کچھ کیا جائے، وسیم اکرم نے باصلاحیت نوجوان کو کرکٹ کا مستقبل قرار دیا۔۔واضح رہے کہ پاکستان میں ایسے باصلاحیت بچے موجود ہیں جنہیں اگر مناسب پلیٹ فارم فراہم کیا جائے تو وہ ملک کا نام عالمی دنیا میں روشن کرسکتے ہیں۔اس سے پہلے کے یہ بچہ کسی چائے کے ڈھابے پر پہنچ جائے ،کسی گیراج میں مزدوری کے لئے پہنچ جائے ،اس بچے کو تلاش کرکے میڈیا کو سامنے لانا چاہیئے ۔۔تاکہ کسی اچھی کرکٹ اکیڈمی میں اس کی تربیت کی جائے اور اسے گروم کیا جائے ،وسیم اکرم تو اس بچے کی کھوج میں نکل پڑے ہیں ۔۔دیکھتے ہیں کونسا چینل پہلے اس بچے کو اسکرین پر لاتا ہے ۔۔۔۔۔تمام نیوز چینلز سے گزارش ہے کہ وہ تحقیقات شروع کریں اور جلد از جلد اس بچے کو تلاش کرکے وسیم اکرم کے حوالے کریں اور وسیم اکرم ہی اس کی تربیت کریں ۔۔۔دنیا کے تمام ترقی یافتہ ملکوں میں اس طرح کے ٹیلنٹ کو دریافت کرنے کے لئے گراس روٹ لیول پر چھوٹی چھوٹی اکیڈمیاں ہوتی ہیں ،جو ایسے بچوں کو گروم کرتی ہیں اور پھر ایسے بچے دنیا بھر میں اپنے ملک اور انسانیت کا نام روشن کرتے ہیں ۔۔اس کے علاوہ ٹی وی چینلز پر رئیلیٹی شوز ہوتے ہیں جس میں دیہاتوں ،اور دور دراز کے علاقوں سے بچے تلاش کئے جاتے ہیں اور انہیں ٹی وی پر پیش کرکے ان کے ٹیلنٹ کو نکھارا جاتا ہے اور دنیا کے سامنے پیش کیا جاتا ہے ۔۔بھارت ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک ہے جہاں تقریبا تمام اہم ٹی وی چینلز پر گائیکی ،ڈانس اور مختلف کھیلوں کے حوالے سے رئیلیٹی شوز پیش کئے جاتے ہیں ،ہر سال درجنوں کی تعداد میں بھارت بہترین ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لاتا ہے ۔۔۔۔اس ملک میں تو ٹی وی اسکرینوں پر رئیلیٹی شوز کی روایت ہی نہیں ،سوائے مارننگ شوز اور رمضان شوز ۔۔۔۔۔۔۔باقی نیوز چینلز پر ہر طرح کی جھوٹی اور پروپگنڈہ خبروں کا راج ہے ۔۔۔۔اب یہ نیوز ٹی وی چینلز کی زمہ داری ہے کہ وہ اس طرف بھی دھیان دیں ۔۔۔۔اور ٹیلنٹڈ بچوں کو سامنے لائیں ۔۔۔۔امید ہے نیوز چینلز کی تحقیقاتی ٹیمیں ضرور اس بچے کو تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہوں گی ۔۔وسیم اکرم کی یہ ٹویٹ دیکھ کر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی جذباتی ہوگئیں۔ بچے کی ویڈیو دیکھ کر اسے پاکستان کا اگلا وسیم اکرم کہہ دیا،پھر کچھ دیر بعد اپنے ہی ٹویٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا وسیم اکرم ایک ہی ہے اور ان جیسا کوئی دوسرا نہیں۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔