السلام علیکم ….. !!
…………….نمکین گوشت……………..
آج میں خیبر پختونخوان کی بہت مشہور اور traditional سی ڈش کی ریسیپی بتانے لگی ہوں
اجزا کی مقدار نہیں بتاؤں گی وہ آپ اپنی ضرورت کے مطابق لیجیے گا ….. میں طریقہ بتاؤں گی
یہ سردیوں کی بے حد مرغوب و مزیدار سی ڈش ہے…..لاہور سے ساہیوال کے درمیان ہوٹلز وغیرہ پہ بنتی ہے اور بہت لزیز ہوتی ہے……
صحت کے لیے بھی بہت ہی فائدہ مند ہے
اس کی یخنی و شوربہ مزے کا ہوتا ہے
لیکن آپ لوگوں اسے خشک بنانا چاہیں شوربہ نا بھی بنائیں تو ٹھیک ہے…..!!
پشتو میں اسے نمکین روش کہتے ہیں جس کا مجھے آج ہی پتا چلا
ہم تو اسے نمکین گوشت ہی کہتے ہین
اجزاء آپ اپنی ضرورت و پسند کے مطابق لیجیے گا
بنانے کا طریقہ یہ رہا
او ہاں یہ تو بتانا بھول گئی کہ یہ ویسے دنبے کے گوشت سے بنائی جاتی لیکن میں بکرے کے گوشت سے بنانا جانتی ہوں …..!!
یہ ہے طریقہ
سب سے پہلے گوشت کو اچھی طرح صاف کر کے دھو لیں ….. یاد رہے کہ اس میں زیادہ تر ہڈیوں اور چربی والا گوشت استعمال ہوتا ہے…… بغیر ہڈی و چربی کے گوشت استعمال ہوتا ہے……اس میں گھی بھی کم ڈالنا ہے کیونکہ چربی پگھلے گی تو اس کا گھی بن جائے گا……
سب سے پہلے تھوڑے سے آئل یا گھی میں گوشت کو اچھی طرح بھون لیں ……. تاکہ اس کی سمیل ختم ہو جائے …… جب گوشت کلر چینج کرنے لگے تو آپ نے ادرک و لہسن کا پیسٹ ڈال دینا ہے …… اسے بھونیں پانچ دس منٹ…… پھر لمبے سائز میں کٹے ہوئے پیاز ڈال کے بھونیں …… اس کے بعد نمک , ہلدی پاؤڈر , خشک دھنیا پسا ہوا , کالی مرچ , زیرہ پسا ہوا ڈال کے پانچ چھے منٹ بھون لیں……..
اب پانی ڈال دینا ہے ….. اتنا کہ گوشت اس میں ڈوب جائے ……. تقریبا پچاس منٹ درمیانی آنچ پہ گوشت گلتا رہے ….. جب گوشت اچھی طرح گل جائے ہڈیوں کی بھی یخنی سی بن جائے تو ٹیسٹ کر لیں
اپنی مرضی سے گاڑھا یا پتلا یا خشک رکھیں
جو نیچے پک دی ہے وہ آئیڈیل ہے عموما اتنا پتلا ہوتا ہے……
مجھے سبز مرچ اور سبز دھنیا بہت پسند ہے تو آخری دو تین منٹ وہ بھی کاٹ کے ڈال دیتی ہوں….!!
ڈش تیار ہے
یہ تحریر اس پیج سے لی گئی ہے۔
"