(Last Updated On: )
قرآن آپ کی، تعریف کرے بیاں
اللہ نے آپ کیلئے پیدا کیے جہاں
ہے آپ کی توصیف کو جامہ حرف تنگ
الفاظ کم ہیں، اور زائد خوبیاں
ہو شبانہ روز، زبانِ زد، مدحتِ رسول
الفتِ رسول ہو، اطوار سے عیاں
کچھ نہیں ہے آپ سے عزیز،
رحمتِ عالم
ہے آپ کیلئے حضور، جان بھی قرباں
جو بھی ہوا عدواتِ رسول کا، مرتکب
اٹھایا اُس نے زیست میں، زیاں ہی بس زیاں
دِل میں جگا لیجیے، مودتِ رسول
محشر میں پھر ملے گا، الگ ہی اِک مکاں
"