سب جہانوں پرمِرے مولاہے رحمت آپ ﷺ کی
مدح نگار:سَیّد عارف معین بَلّے
ہے اِدھر رحمت ، اُدھرمولا شفاعت آپ ﷺ کی
دین و دُنیا میں مُسلّم ہے قیادت آپ ﷺ کی
اِک مہینے کی مسافت تک ہے سطوت آپ ﷺ کی
صدیوں سے دِل دِل پہ ہے ،مولا حکومت آپ ﷺ کی
ہے درود ِ پاک لب پہ ،دل میں چاہت آپ ﷺ کی
زندگی کیا ہے ؟ محبّت ہی محبّت آپ ﷺ کی
کرتی ہے دل کی زباں یوں بھی تلاوت آپ ﷺ کی
جب کھلا قرآں تو دیکھی ہم نے صورت آپ ﷺ کی
بھیجتا ہے آپ پر خود رب ِ عز و جَلّ درود
شان ہے سب سے الگ ناز ِ مشیّت آپ ﷺ کی
نبیوں نے آکر دکھائے ہیں محاسن آپ ﷺ کے
جھلکیاں تھیں وہ،بتاتی ہے یہ سیرت آپ ﷺ کی
وہ تھا اِک مخفی خزانہ ،کُھل گیا یہ راز بھی
رب کو پہچانا گیا،جب دیکھی صورت آپ ﷺ کی
ربّ ِ عِزو جَل کے دل کی دھڑکنیں کہنے لگیں
دین کی جاں، روح ِ ایماں ہے محبّت آپ ﷺ کی
آپ ﷺ ہیں سورج کبھی جو ڈوب ہی سکتا نہیں
دل کو گرماتی ہے ایمانی حرارت آپ ﷺ کی
سارے انسانوں کی خاطر بن کے آئے تھے رسول
سب جہانوں پرمِرے مولاہے رحمت آپ ﷺ کی
حُسن یوسف کا بِکا ، پر آپ ﷺ تو انمول ہیں
دوجہانوں سے ہے بڑھ کر قدرو قیمت آپ ﷺ کی
آپ ﷺ نےدیدار رب کا کرلیا اسریٰ کی شب
انبیاء و مرسلیں نے کی زیارت آپ ﷺ کی
آنکھیں سو جاتی تھیں،دل پر آپ ﷺ کا سوتا نہ تھا
دنیا والوں سے الگ تھی اِستراحت آپ ﷺ کی
سرپہ ہے بادل کا ٹکڑا ،جسم کا سایہ نہیں
یہ نشانی ہے نبوت کی یا نُدرت آپ ﷺ کی
اُس کی مرضی جس کو چاہے،جتنا علم ِ غیب دے
کم نہیں ہے یہ بھی دولت ،شہر ِ حکمت آپ ﷺ کی
ہے اگر رب سے محبت پیروی میری کرو
نقش دل پر ہوگئی ،ہے کیا نصیحت آپ ﷺ کی؟
آپ ﷺ کی ہر بات میں معنوں کی ہے اِک کائنات
دیکھ کرحیراں ہے دنیا جامعیت آپ ﷺ کی
کُنجیاں سارے خزائن کی عطا کردی گئیں
دوجہاں میں جتنی بھی ہے،ساری دولت آپ ﷺ کی
حشر میں سب پر کُھلیں گے معنی ء خیرالامم
جائے گی جنّت میں مولا ساری امت آپ ﷺ کی
دیکھئے قرآن و سنت دونوں ہم آہنگ ہیں
ایک ہے مولا شریعت اور طریقت آپ ﷺ کی
قدر کی شب اُتراہے قرآں پہ قرآن ِ حکیم
رنگ لائی غار میں مولا سکونت آپ ﷺ کی
گود میں لائے تھے جب دادا دِکھانے کو حرم
کعبے نے خود سرجھکا کر،کی زیارت آپ ﷺ کی
تجربوں میں پڑ گئے ہم جاننے کے باوجود
ہے مثالی پہلی اسلامی ریاست آپ ﷺ کی
سرپرست ِ ہردوعالم کون ہے؟ دُرّ ِ یتیم
اللہ اللہ ،سب جہانوں پر ہے رحمت آپ ﷺ کی
آپ ﷺ کی خاطر بنی ساری زمیں مسجد حضور
رہتی دنیا تک یقیناً ہے حکومت آپ ﷺ کی
تاقیامت ہوگا کیا کچھ ؟کھول کر سب رکھ دیا
اللہ اللہ کیا نظر ہے ؟ کیا بصیرت آپ ﷺ کی
جنتّی چالیس مردوں کی تھی قوت آپ ﷺ میں
چار ہزار افراد سے بڑھ کر تھی طاقت آپ ﷺ کی
فرش پر بھی عرش کی آہٹ کوسُن لیتے ہیں آپ
پوچھتے کیاہو کہ تھی کیسی سماعت آپ ﷺ کی؟
پیٹھ پیچھے بھی دکھائی دے رہا ہے آپ ﷺ کو
اللہ اللہ ہے بصیرت زا بصارت آپ ﷺ کی
مرحبا ، اقوام ِعالم کے محمد ﷺ ہیں رسول
رہنی ہےدنیایہ جب تک ، ہے رسالت آپ ﷺ کی
آپ ﷺ اُمّی ہوکے بھی ہیں صاحب ِ اُمّ الکتاب
مان لی اہل ِ عرب نے بھی فصاحت آپ ﷺ کی
آپ ﷺ پر رب نے کیا، مال ِ غنیمت کو حلال
انبیاء پر ایک یہ بھی ہے فضیلت آپ ﷺ کی
روز ِ محشر ہرتعلق ٹوٹ جائے گا مگر
سچ ہے یہ باقی رہے گی، صرف نسبت آپ ﷺ کی
اتباع ِ سرور ِ کونین ﷺ ہے دین ِ مبیں
ہوگئی اللہ کی ،جب کی اطاعت آپ ﷺ کی
آگے آگے ہوگی سب سے اُمّت ِختم الُرسل
شان ہوگی دیدنی روز ِ قیامت آپ ﷺ کی
اُس کے پہلو میں بھی اِک جنت کاٹکڑا رکھ دیا
تھی مدینے میں جہاں مولا اقامت آپ ﷺ کی
سورہء کوثر گواہی دے رہی ہے آج بھی
ہوگی جملہ انبیاء سے دُگنی امت آپ ﷺ کی
دو مہینے ہوگئے ہیں گھر کا چولہا سرد ہے
فقرو فاقے میں بھی کم ہے کب؟ سخاوت آپ ﷺ کی
صرف مولا آپ ﷺ ہی کو زیب دے صوم ِوصال
روزوں میں کرتا ہے بے شک رب ضیافت آپ ﷺ کی
بُوالارامل کا ہے،بے شک بیوگاں کے سر پہ ہاتھ
مشکلوں میں کام آجانا ہے عادت آپ ﷺ کی
ہے اُسی کے ذمے قرآں کی نگہبانی حضور ﷺ
جس نے کی ہے عمر بھر مولا حفاظت آپ ﷺ کی
مرحبا تخلیق ِ آدم سے بھی تھے پہلے حضور ﷺ
جانتا ہے رب مِرا،مولا قدامت آپ ﷺ کی
وہ گزرجاتے جہاں سےبھی ،مہک اُٹھتی فضا
مشک و عنبر سے بہت بڑھ کے تھی نکہت آپ ﷺ کی
امن سے برپا کیا ہے آپ ﷺ نے اِک انقلاب
ساری دنیا اس لئے کرتی ہے مِدحت آپ ﷺ کی
مرحبا بدلاہے قبلہ دنیا بھر کا آپ ﷺ نے
آرہی ہے دنیا بھر کے کام سیرت آپ ﷺ کی
سب سے پہلے آپ ﷺ ہی جنت میں جائیں گے حضور
مرحبا، صّل علی ٰ مولا، ہے جنّت آپ ﷺ کی
یا شفیع المذنبیں ﷺ ، یا رحمۃ للعالمیں ﷺ
آخرت میں کام آئے گی شفاعت آپ ﷺ کی
ہاتھوں کوباندھے کھڑے ہیں انبیاء و مرسلیں
مسجد ِ اقصیٰ نے دیکھی ہے امامت آپ ﷺ کی
چاند تارے آپ ﷺ کے رستے میں سب بِچھ بِچھ گئے
اسری ٰ کی شب رب نے خود کی ہے ضیافت آپ ﷺ کی
پلٹا ہے مغرب سے سورج، چاند دو ٹکڑے ہوا
کارفرماہے ،بس انگشت ِ شہادت آپ ﷺ کی
رکھ دیا رب نے بدل کر قبلہ دوران ِ نماز
دل میں ہے اللہ کے کتنی محبت آپ ﷺ کی
عہدہے نبیوں کاجب ہوگا محمد ﷺ کا ظہور
لانا ہے ایمان ، پھر کرنی ہے نصرت آپ ﷺ کی
جن پہاڑوں نے قدم چومے، ہوئے وہ سرفراز
اللہ ُ اکبر، ہے رفعت بخش نسبت آپ ﷺ کی
تھام کر دو چیزوں کو رکھنا ،بھٹک سکتے نہیں
جاں فزا ہے ہادی ء عالم ہدایت آپ ﷺ کی
غورسے دیکھوتو قرآں ،نعتوں کا دیوان ہے
اللہ اللہ، ہے لب ِ یزداں پہ مِدحت آپ ﷺ کی
رب کو پہچانا جہاں نے آپ ﷺ ہی کے نور سے
مظہر ِ شان ِ الہیٰ شخصیّت ہےآپ ﷺ کی
ہوگئے دنیا سے رخصت، پھر بھی زندہ ہیں حضور ﷺ
ہرزمانے کیلئےبے شک رسالت آپ ﷺ کی
ہے قیام اللیل سے پیروں پہ مولا ﷺ کے وَرَم
المزمّل مرحبا ،کملی ہے خِلعت آپ ﷺ کی
ایسا کوئی اور ہو تو نام بتلا دو مجھے
مان لی سب دشمنوں نے بھی صداقت آپ ﷺ کی
مرحبا عرش ِ بریں ہے آپ ﷺ کے قدموں تلے
پست ہیں ہفت آسماں،مولا یہ رفعت آپ ﷺ کی
اینٹ کے تکیے پہ تکیہ کررکھا ہے آپ ﷺ نے
فقر پر ہے فخر، ہے ایمان دولت آپ ﷺ کی
ہیں فرشتوں کے بھی لشکر پیچھے پیچھے آپ ﷺ کے
فرش پر ہے عرش ساماں جاہ و حشمت آپ ﷺ کی
بند ہے باب ِ نبوت آپ ﷺ کے آنے کے بعد
تاج ِ ختم المرسلیں مولا ہے زینت آپ ﷺ کی
نقش ِ اول آپ ﷺ مولا، حرف ِ آخر آپ ﷺ ہیں
نبیوں میں ہے یہ جداگانہ فضیلت آپ ﷺ کی
ساری مخلوقات سے بالا و برتر آپ ﷺ ہیں
دین و دنیا میں خدا کے بعد عزت آپ ﷺ کی
آپ ﷺ پرلائے ہیں ایماں انبیاء و مرسلیں
حسب ِ میثاق ِ نبوت ، کی ہے نصرت آپ ﷺ کی
بولتا قرآن ہیں یہ، صاحب ِ خُلق ِ عظیم
مرحبا صّل ِ علی ٰ ،بے مثل سیرت آپ ﷺ کی
تخت ہے نَے تاج ،پر سرتاج ِ دوعالم ہیں آپ ﷺ
مرحبا ،ہردو جہاں پر ہے حکومت آپ ﷺ کی
کلمہ ہو، خطبہ ہو،چاہےہوں نمازیں یا اذاں
ذکر رب کے ساتھ ہردَم ،ہےیہ عظمت آپ ﷺ کی
آپ ﷺ کے روضے پہ دے کر حاضری میرے حضور
اب میں کہہ سکتاہوں ،میں نے کی زیارت آپ ﷺ کی
سرجھکا رکھا ہے مکّہ فتح کرلینے کے بعد
مولاعفو و درگزربے شک ہے عادت آپ ﷺ کی
آپ ﷺ ہی کے ہاتھ میں ہوگا لوائے حمد بھی
کنجی ء ابواب ِ جنت ہے شفاعت آپ ﷺ کی
دشمنوں کی بھی نظر میں آپ ﷺ صادق اور امیں
آفریں صد آفریں مولا صداقت آپ ﷺ کی
ہم اگر چاہیں محبّت بھی خدا ہم سے کرے
کچھ نہیں، کافی ہےبس مولا اطاعت آپ ﷺ کی
انبیاء روشن ستارے ،آپ ﷺ ہیں ماہ ِ تمام
فخرِآدم۔ دِی ہے عیسیٰ نے بشارت آپ ﷺ کی
بھیجتا ہے رب درود ِ پاک ہردم آپ ﷺ پر
اِس عمل سے ہم طلب کرتے ہیں رحمت آپ ﷺ کی
حاضری روضے پہ دے کےروبرو ہیں آپ ﷺ کے
ہوگئی حاصل ہمیں بھی مولا صحبت آپ ﷺ کی
جان، مال ،اولاد کیا ؟ ہے آپ ﷺ پر سب کچھ نثار
زندگی کیا ہے؟ محبّت ہی محبّت آپ ﷺ کی
آپ ﷺ نےدیدار رب کا کرلیا اسریٰ کی شب
انبیاء و مرسلیں نے کی زیارت آپ ﷺ کی
آنکھیں سو جاتی تھیں،دل پر آپ ﷺ کا سوتا نہ تھا
دنیا والوں سے الگ تھی اِستراحت آپ ﷺ کی
سارے انسانوں کی خاطر بن کے آئے تھے رسول ﷺ
سب جہانوں کیلئے بے شک ہے رحمت آپ ﷺ کی
ہے اگر رب سے محبت پیروی میری کرو
نقش دل پر ہوگئی ،ہے کیا نصیحت آپ ﷺ کی
آپ ﷺ کی ہر بات میں معنوں کی ہے اِک کائنات
دیکھ کرحیراں ہے دنیا جامعیت آپ ﷺ کی
دیکھئے قرآن و سنت دونوں ہم آہنگ ہیں
ایک ہے مولا شریعت اور طریقت آپ ﷺ کی
وہ تھا اِک مخفی خزانہ ،کُھل گیا یہ راز بھی
رب کو پہچانا گیا،جب دیکھی صورت آپ ﷺ کی
قدر کی شب اُتراہے قرآں پہ قرآن ِ حکیم
رنگ لائی غار میں مولا سکونت آپ ﷺ کی
گود میں لائے تھے جب دادا دِکھانے کو حرم
کعبے نے خود سرجھکا کر،کی زیارت آپ ﷺ کی
تجربوں میں پڑ گئے ہم جاننے کے باوجود
ہے مثالی پہلی اسلامی ریاست آپ ﷺ کی
سرپرست ِ ہردوعالم کون ہے؟ دُرّ ِ یتیم
اللہ اللہ ،سب جہانوں پر ہے رحمت آپ ﷺ کی
آپ ﷺ کی خاطر بنی ساری زمیں مسجد حضور
رہتی دنیا تک یقیناً ہے حکومت آپ ﷺ کی
جنتّی چالیس مردوں کی تھی قوت آپ ﷺ میں
چار ہزار افراد سے بڑھ کر تھی طاقت آپ ﷺ کی
فرش پر بھی عرش کی آہٹ کوسُن لیتے ہیں آپ ﷺ
پوچھتے کیاہو کہ تھی کیسی سماعت آپ ﷺ کی
پیٹھ پیچھے بھی دکھائی دے رہا ہے آپ ﷺ کو
اللہ اللہ ہے بصیرت زا بصارت آپ ﷺ کی
مرحبا اقوام ِعالم کے محمد ﷺ ہیں رسول
رہنی ہےدنیایہ جب تک ، ہے رسالت آپ ﷺ کی
آپ ﷺ امّی ہوکے بھی ہیں صاحب ِ امّ الکتاب
مان لی اہل ِ عرب نے بھی فصاحت آپ کی
روز ِ محشر ہرتعلق ٹوٹ جائے گا مگر
سچ ہے یہ باقی رہے گی، صرف نسبت آپ ﷺ کی
اتباع ِ سرور ِ کونین ﷺ ہے دین ِ مبیں
ہوگئی اللہ کی بھی،جب کی اطاعت آپ ﷺ کی
آگے آگے ہوگی سب سے امّت ِ ختم الرُسل
شان ہوگی دیدنی روز ِ قیامت آپ ﷺ کی
اُس کے پہلو میں بھی اِک جنت کاٹکڑا رکھ دیا
تھی مدینے میں جہاں مولا اقامت آپ ﷺ کی
سورہء کوثر گواہی دے رہی ہے آج بھی
ہوگی جملہ انبیاء سے دُگنی امت آپ ﷺ کی
دو مہینے ہوگئے ہیں گھر کا چولہا سرد ہے
فقرو فاقے میں بھی کم ہے کب سخاوت آپ ﷺ کی؟
صرف مولا آپ ﷺ ہی کو زیب دے صوم ِوصال
روزوں میں کرتا ہے بے شک رب ضیافت آپ ﷺ کی
ہے اُسی کے ذمے قرآں کی نگہبانی حضور ﷺ
جس نے کی ہے عمر بھر مولا حفاظت آپ ﷺ کی
مرحبا تخلیق ِ آدم سے بھی تھے پہلے حضور
جانتا ہے رب ہی بس مولا قدامت آپ ﷺ کی
وہ گزرجاتے جہاں سےبھی ،مہک اٹھتی فضا
مشک و عنبر سے بہت بڑھ کے تھی نکہت آپ ﷺ کی
امن سے برپا کیا ہے آپ ﷺ نے اِک انقلاب
ساری دنیا اس لئے کرتی ہے مِدحت آپ ﷺ کی
مرحبا بدلاہے قبلہ دنیا بھر کا آپ ﷺ نے
آرہی ہے دنیا بھر کے کام سیرت آپ ﷺ کی
سب سے پہلے آپ ﷺ ہی جنت میں جائیں گے حضور
مرحبا صّل علی ٰ مولا ہے جنّت آپ ﷺ کی
یا شفیع المذنبیں ﷺ ، یا رحمۃ للعالمیں ﷺ
آخرت میں کام آئے گی شفاعت آپ ﷺ کی
ہاتھوں کوباندھے کھڑے ہیں انبیاء و مرسلیں
مسجد ِ اقصیٰ نے دیکھی ہے امامت آپ ﷺ کی
چاند تارے آپ کے رستے میں سب بچھ بچھ گئے
اسری ٰ کی شب رب نے خود کی ہے ضیافت آپ ﷺ کی
پلٹا ہے مغرب سے سورج، چاند دو ٹکڑے ہوا
کارفرماہے ،بس انگشت ِ شہادت آپ ﷺ کی
رکھ دیا رب نے بدل کر قبلہ دوران ِ نماز
دل میں ہے اللہ کے کتنی محبت آپ ﷺ کی
عہدہے نبیوں کاجب ہوگا محمد ﷺ کا ظہور
لانا ہے ایمان ، پھر کرنی ہے نصرت آپ ﷺ کی
جن پہاڑوں نے قدم چومے، ہوئے وہ سرفراز
اللہ ُ اکبر ، ہے رفعت بخش نسبت آپ ﷺ کی
تھام کر دو چیزوں کو رکھنا ،بھٹک سکتے نہیں
جاں فزا ہے ہادی ء عالم ہدایت آپ ﷺ کی
غورسے دیکھوتو قرآں ،نعتوں کا دیوان ہے
اللہ اللہ ہے لب ِ یزداں پہ مِدحت آپ ﷺ کی
رب کو پہچانا جہاں نے آپ ﷺ ہی کے نور سے
مظہر ِ شان ِ الہیٰ شخصیّت ہےآپ ﷺ کی
ہوگئے دنیا سے رخصت، پھر بھی زندہ ہیں حضور
ہرزمانے کیلئے ہے،جب رسالت آپ ﷺ کی
ہے قیام اللیل سے پیروں پہ مولا ﷺ کے وَرَم
المزمّل مرحبا ،کملی ہے خلعت آپ ﷺ کی
ایسا کوئی اور ہو تو نام بتلا دو مجھے
مان لی سب دشمنوں نے بھی صداقت آپ ﷺ کی
مرحبا عرش ِ بریں ہے آپ ﷺ کے قدموں تلے
پست ہیں ہفت آسماں،مولا یہ رفعت آپ ﷺ کی
اینٹ کے تکیے پہ تکیہ کررکھا ہے آپ ﷺ نے
فقر پر ہے فخر، ہے ایمان دولت آپ ﷺ کی
بند ہے باب ِ نبوت آپ ﷺ کے آنے کے بعد
تاج ِ ختم المرسلیں مولا ہے زینت آپ ﷺ کی
نقش ِ اول آپ مولا، حرف ِ آخر آپ ﷺ ہیں
نبیوں میں ہے یہ جداگانہ فضیلت آپ ﷺ کی
ساری مخلوقات سے بالا و برتر آپ ﷺ ہیں
دین و دنیا میں خدا کے بعد عزت آپ ﷺ کی
آپ ﷺ پرلائے ہیں ایماں انبیاء و مرسلیں
حسب ِ میثاق ِ نبوت ، کی ہے نصرت آپ ﷺ کی
حُسن ِ یوسف بِک گیا، پر آپ تو انمول ہیں
دوجہانوں سے ہے بڑھ کر قدرو قیمت آپ ﷺ کی
بولتا قرآن ہیں یہ، صاحب ِ ﷺ خُلق ِ عظیم
مرحبا صّل ِ علی ٰ ،بے مثل سیرت آپ ﷺ کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نعت ِ رسول ِ مقبول ﷺ قرآن و احادیث کے آئینے میں
مدح نگار:سَیّد عارف معین بَلّے