مُودی مخالف سٹوڈنٹ یونین کی صدر عائشے گھوش کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑی دیپکا اس لمحے کو شاید اب کبھی نہ بھول پائیں۔۔۔اس سال کے آغاز میں ہندو انتہاپسند تنظیموں کی طرف سے جواہر لعل یونیورسٹی میں لیفٹ ونگ سٹوڈنٹ یونین اور مسلم سٹوڈنٹس پر اٹیک کیا گیا تھا تو دیپکا انکی آواز بن کر کیمپس پہنچ گئی تھیں۔
تب سے دیپکا ہندو انتہاپسند تنظیموں اور بی جے پی کی ہٹ لسٹ پر تھیں۔۔اسکے فوری بعد انکی فلم چھپاک کے خلاف ملک گیر ٹرینڈ چلایا گیا اور فلم کے بزنس کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔۔اس فلم کو وہ پرڈیوس بھی کر رہی تھیں۔
پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور سوشانت سنگھ راجپوت کے بعد بالی ووڈ لیفٹ کو کیپچر کرنے کے گریٹر پلان کے تحت دیپکا ایک مرتبہ نشانے پر ہیں۔
اب انکو نارکوٹکس کے ریکٹ میں انوالو کیا جا رہا ہے اور نارکوٹکس بیورو نے انکے وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔۔دیپکا اس سے پہلے ہی غیر معینہ مدت کے لیے ہندوستان چھوڑ کر جا چُکی ہیں۔۔۔اپنے نِظریات کی اس سے زیادہ قیمت چکاتے بہت کم لوگوں کو دیکھا ہے۔۔ان سے پراجیکٹس پہلے ہی چھینے جا چکے ہیں رہی سہی کسر اس سکینڈل نے پوری کر دی۔۔۔مودی مخالف سٹارز کے لیے بالی وڈ میں سروائیو کرنا مشکل سے مشکل بنا دیا گیا ہے۔
دیپکا کے بعد سب سے مضبوط آواز انوراگ کیشپ پر ایک نامعلوم ماڈل کی جانب سے جنسی ہراسگی کا کیس دائر کروایا گیا ہے۔۔جبکہ لیفٹ کی ایک اور مضبوط آواز دیا مرزا کے خلاف بھی نارکوٹکس کا کیس بنایا گیا ہے۔
یہ سال اس حوالے سے بہت عجیب ہے۔۔کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس قدر مضبوط بالی وڈ یوں مودی کی نفرت اور انتقام کے سامنے ڈھیر ہو جائیگا۔۔۔اسوقت پراجیکٹس کو چھوڑ کر یا تو ہندو انتہاپسند عناصر کی آؤ بھگت کی جا رہی ہے یا اپنی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ہندو انتہاپسند تنظیموں کی فیورٹ اور اس سارے خود ساختہ تنازعے میں انکا چہرہ بنی کنگنا رناوت نے کل آفیشلی تابوت میں آخری کیل ٹھونکتے ہوئے تمام بڑے ہیروز پر جنسی ہراسگی کا بڑا الزام لگایا ہے۔۔اور یوں لگ رہا ہے کہ اب تک جان بچاتے خانز بھی اسکی لپیٹ میں آنیوالے ہیں۔۔
کنگنا نے کچھ دن پہلے بالی وڈ کے سب سے مضبوط گھرانے بچنز پر بھی حملہ کیا اور جیا بچن کے ساتھ ٹویٹر پر جنگ جاری رکھی۔۔جس کے بعد ارمیلا اور ایک لمبی لسٹ ہے جسے وہ ہر روز نشانہ بنا رہی ہیں۔۔اور اس سے اب تک وہ وائے پلس سیکیورٹی حاصل کر چکی ہیں جبکہ انکو بی جے پی نے اگلے الیکشنز کے لیئے ٹکٹ دینے کی بات بھی کی ہے۔۔
بالی وڈ ہاؤس آف کارڈز کی طرح ڈھے گیا ہے۔
الوداع بالی وڈ!