مسکراہٹ کو دنیا میں خوشی ، ہمدردی، محبت اور شفقت کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔۔۔ تاہم ہماری مسکراہٹ محض ہونٹوں کی خفیف جنبش تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جس کے بارے میں ہم جانیں گے اس تحریر میں !
۔
1- مسکراہٹ ایک پیدائشی وصف ہے ۔
پیدائش کے بعد ایک بچہ اکثر چیزوں کو وقت گزرنے اور بڑا ہونے کے ساتھ ساتھ سیکھتا ہے۔ تاہم مسکرانا انسان کا پیدائشی وصف ہے اور پیدائش کے چند گھنٹے بعد سے ہی بچہ مسکرانا شروع کر دیتا ہے ۔ اسے Reflux Smile کہا جاتا ہے ۔
۔
2- مسکراہٹ قدرتی اینٹی-ڈیپریسنٹ ہے !
تناؤ کی حالت میں بھلے ہی انسان دل سے نہ مسکرائے ، اگر بناوٹی طور پر بھی مسکرائے تو تب بھی اس کا دماغ خوشی کے ہاونز یعنی سیراٹونن اور ڈوپامین ریلیز کرسکتا ہے جو تناؤ کو دور کرنے اور موڈ کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے ۔
۔
3- مسکراہٹ پہلا تاثر ہے۔
۔American Academy of Cosmetic Dentistry کے 48٪ لوگ کسی سے ملاقات کے وقت سب سے پہلے ان کی مسکراہٹ کو نوٹ کرتے ہیں ۔۔۔ اس کی نسبت لباس ، آواز، گفتگو اور دیگر عناصر کا نوٹس لینے والے افراد کا تناسب کم ہے۔
۔
4- مسکراہٹ کی کئی اقسام ہیں۔
مسکراہٹ کی تقریباً 19 اقسام ہیں۔۔۔جن میں خوشی کی مسکان ، شرمندہ مسکراہٹ ، کنفیوزڈ مسکراہٹ، مصنوعی مسکراہٹ ، مشفقانہ مسکراہٹ ، محبانہ مسکراہٹ، تفخر آمیز مسکراہٹ و دیگر شامل ہیں۔
۔
5- مسکرانے سے فشارِ خون اور دل کی دھڑکن میں اعتدال آ سکتا ہے۔
جب انسان مسکراتا ہے تو اس کا جسم cortisol اور endorphins نامی ہارمونز ریلیز کرتا ہے جو بلند فشار خون اور بےترتیب دھڑکن کو اعتدال میں لانے کے لیے معاون ثابت ہوتے ہیں ۔
۔
6- مسکراہٹ آپ کی عمر بڑھا سکتی ہے۔
جیسے کہ میں نے بتایا کہ مسکرانے سے انسان کے جسم میں خوشی و سکون کے ہارمونز کا نفوذ ہوتا ہے ۔
اچھا موڈ اور خوشگوار احساس انسان کے مدافعتی نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جو ہماری عمر میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
۔
7- مسکراتے ہوئے ہمارے چہرے کے 43 مسلز متحرک ہوتے ہیں۔
۔
8- مسکرانے سے ہم 5 کیلوریز برن کر سکتے ہیں۔
۔
9- اٹلی کے شہر میلان میں شہریوں کے لیے مسکرانا لازم ہے اور مسکراہٹ سے گریز برتنا غیر قانونی ہے ۔
۔
10- روس میں مسکرانے کو اچھا نہیں سمجھا جاتا ۔ اسے عدم سنجیدگی کی علامت گردانا جاتا ہے۔ (سڑ•ی ہوئی قو•م ).
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...