(Last Updated On: )
اس کرہ ارض پے شاید ہی بنی نوع انسان کا کوئی ایسا فرد ہو کہ جسے کبھی میوزک سنتے ہوئے ، کسی گانے یا گانوں کے لیرکس سمجھنے میں غلطان نہ ہوا ہو۔
بدقسمتی سے میری زندگی کی پہلی میوزیکل مس انڈرسٹینڈنگ ہی انتہا درجے کی Weird تھی جو کہ نازیہ حسن کے گانے “آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے، تو بات بن جائے” میں تھی کہ میں یوں سمجھ بیٹھی،
“آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے، تو “باپ” بن جائے “۔
اور پہلی مرتبہ گانا سن کے میرا تو چہرہ سرخ ہوگیا اور میں نے سوچا “توبہ توبہ کتنی بےحیا لڑکی ہے۔۔۔”۔
لیکن۔ یہ غلط فہمی صرف مجھ تک ہی محدود نہیں تقریبا پوری ہی 90s جنریشن کو کبھی نہ کبھی یہ مغالطہ ہو چکا ہے۔
اس کہ بعد آتا ہے 2002 کی فلم ‘ساتھیا’ کا سانگ:
کنجر ہیں سب کنجر ہیں
ہم ڈھونڈنے پھر دوست چلے
اوپسسسس۔۔۔۔۔ یہ غلط لیرکس تھے ۔ اصل کچھ یوں تھے :
بنجر ہے سب بنجر ہے
ہم ڈھونڈنے فردوس چلے
2009 کی مووی کمینے کے سانگ “آجا آجا دل نچوڑیں” کو تقریبا سبھی نے “آجا آجا دلی چھوڑیں” ہی سمجھا۔
ریس 2 فلم کے گانے میں بھی ایسا ہی مغالطہ ہوتا ہے جب ،
اللہ دہائی ہے
پھر بےوفائی ہے
“مشکل رہائی ہے”
ہاں تیرے پیار میں
کو بندہ “مشکل میں بھائی ہے” سمجھ بیٹھتا ہے۔
“ون نائٹ سٹینڈ” مووی کے مشہور ترین گانے
“اک بات کہوں کیا اجازت ہے
تیرے عشق کی مجھ کو عادت ہے”
میں انتہا کا مضحکہ خیز غلطان کچھ یوں ہوتا ہے کہ
“کیوں سب سے جدا کیوں سب سے الگ
انداز تیرے لگتے
بے ساختہ “ہمسائے سے تیرے” ہر شام لپٹتے ہیں” 🤦♀️
جبکہ اصل الفاظ
“بے ساختہ ہم سائے سے تیرے۔۔۔۔۔۔” ہیں۔
سب سے ہلکی قسم کی موسیقیانہ غلط فہمی “کریچر ” فلم کے معروف گانے
“محبت برسا دینا تو ساون آیا ہے” میں 99% لوگوں کو ہو جاتی ہے۔۔۔۔دراصل یہ جملہ “محبت برسا دے ناں تو ساون آیا ہے ” اس طرح ہے ۔
لیکن ایک لفظ سے ٹون ہی بدل جاتی ہے۔ گویا یہ بات تحمکانہ لہجے میں کی جارہی ہو۔
استاد نصرت فتح علی خان کی غزل “گردشوں کے ہیں مارے ہوئے۔۔۔” میں مجھے ایسا مغالطہ لگ گیا تھا کہ میں “جب سے دیکھا تیرا قد و قامت ” کو “جب سے دیکھا تیرا قتل و قامت ” سمجھ بیٹھی تھی۔
عامر خان کی فلم “غلام” کے سانگ کا غلطان سب سے احمقانہ ہے مگر آلموسٹ سبھی کو سنتے ہوئے یہی غلط فہمی ہوئی ،
” سن،
سنا،
آتی کیا کھنڈالا؟” (کھنڈالا: مہاراشٹرا کا ایک تفریحی مقام)
جس کو اکثریت نے ایگزیکٹلی ایسے سنا کہ،
“سن
سنا ،
ہاتھی کا انڈا لا” 🤣
خیر۔۔۔ آپ بھی بتائیے موسیقی سنتے ہوئے آپ کو لگنے والی کچھ غلط فہمیاں