تم لذیذ کھانا کس طرح کھا سکتے ہو؟
اس انسان کے سامنے
جو دو دن سے بھوکا ہو!
تم مہنگے لباس کی نمائش کس طرح کروگے؟
اس شخص کے آگے
جس کے تن پر دھجیاں ہوں!
تم عید کی خوشیاں کس طرح منا سکتے ہو؟
ان خاندانوں کے درمیاں
جن کے پیارے کئی ماہ قبل اٹھائے گئے
بغیر کسی جرم اور قانونی الزام کے!
ان خاندانوں کی کیسی عید؟
جن کے افراد مقدمات سے ماورا قید ی ہیں۔
وہ جن کو اندھیری رات میں اٹھایا گیا
جن کی آنکھوں پر اب تک پٹیاں بندھی ہیں
جن کو دن کی روشنی سے محروم رکھا گیا ہے
جن کا کوئی وکیل نہیں ہے
جن کو دلیل دینے کی اجازت نہیں دی جاتی
جن کو نہیں بتایا جاتا
دن؛ مہینہ اور سال
جن کے پاس کوئی قلم
جن کے پاس کوئی کاغذنہیں
جن کے پاس اخبار نہیں آتا
جن کو برسات میں بھیگنے کاحق حاصل نہیں
جو تلخ تعبیروں والے خواب دیکھتے ہیں
وہ قیدی جو روٹی کھانے سے قبل مار کھاتے ہیں
وہ قیدی کھانا کھانے کے بعد مار کھاتے ہیں
وہ قیدی جو کپڑوں پر قۂ کرتے ہیں
ان کومت بھولنا
نماز عید کی دعاؤں میں
مت بھولنا ان کو جو سیل میں
کیڑے مکوڑوں سے کھیلتے ہیں
مت بھولنا ان کو جو درد و غم جھیلتے ہیں
میرے بھائی
میری بہن
میرے دوست
میرے ساتھی
عید کے دن خوشیاں مناؤ
عمدہ کپڑے پہنو
لذیذ کھانے کھاؤ
مگر اپنے دسترخوان پر
ایک خالی پلیٹ بھی رکھو
ان انجانے ہم وطنوں کے لیے
جو مقدمات سے ماورا قیدی ہیں
جو نہیں جانتے
انہیں کس جرم کی سزا مل رہی ہے!!
جب قانون موجود نہ ہو۔۔۔۔ ایک حیرت انگیز سچا واقعہ
یہ 1 نومبر 1955 کی بات ہے کہ جان گلبرٹ گراہم نامی ایک امریکی شہری کہ جس کا اس کی...