میری گڑیا ناچے ٹھمک ٹھمک
گھنگرو جاتے ہیں کھنک کھنک
آنکھیں ہیں اس کی موتی سی
چوٹی ہے باندھے چھوٹی سی
ہونٹوں پہ ہلکی لالی ہے ۔
کانوں میں پہنے بالی ہے۔
میری گڑیا ناچے ٹھمک ٹھمک
گھنگھرو جاتے ہیں چھنک چھنک
آنکھیں ہیں اس کی موتی سی
چوٹی ہے با ندھے چھوٹی سی
ہونٹوں پہ ہلکی لالی ہے
کانوں میں پہنے بالی ہے
بندی جاتی ہے چمک چمک
میری گڑیا نا چے ٹھمک ٹھمک
کالا پیلا لہنگا پہنے۔۔۔۔۔۔
جوتا چھو ٹا مہنگا پہنے
ہاتھوں میں چوڑی اور کڑے
چنری میں تارے بڑے بڑے
ہاتھو ں سے جاۓ سرک سرک
میری گڑیا نا چے ٹھمک ٹھمک
میں اس کو میلے سے لاٸی
دل کو میرے بے حد بھا ٸی
جب چابی ا س میں بھرتی ہے
تب کام یہ جھٹ پٹ کرتی ہے
گردن جاتی ہے مٹک مٹک
میری گڑیا ناچے ٹھمک ٹھمک
یہ گانا بھی گا لیتی ہے۔۔۔۔۔
آواز بہت ہی اچھی ہے۔۔۔
جیسے چڑیا چہکے کوٸی
جیسے کویل کوکے کوٸی
پایل بجتی ہے کھنک کھنک
میری گڑیا ناچے ٹھمک ٹھمک
پرویں بہت ہی پیاری ہے
منی کی گڑیا نیاری ہے
مجھکو بھی اچھی لگتی ہے
چھو ٹی سی بچی لگتی ہے
چلتی ہے پاٶں پٹک پٹک
منی کی گڑیا چٹک مٹک
عورت کا سلیقہ
میری سَس کہا کرتی تھی ۔ "عورت کا سلیقہ اس کے کچن میں پڑی چُھری کی دھار بتادیتی ہے ،خالی...