آج – 10؍اپریل 1930
ممتاز نقاد اور شاعر” ابو محمّد سحرؔ صاحب “ کا یومِ ولادت…
نام ابو مّحمد ابوالقاسم، قلمی نام ابو محمد سحر ١٠؍اپریل ١٩٣٠ء کو محی الدین پور، ضلع فتح پور اتر پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔ سحرؔ حمیدیہ کالج بھوپال میں پروفیسر اور اردو ڈپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔ انہوں نے درجن بھر سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں ۔
ابو مّحمد سحر کی کتابوں کے نام یہ ہیں :
" اردو میں قصیدہ نگاری" (1958)؛ " تنقید و تجزیہ" (1961)؛ "مطالعہ امیرؔ " (1965)؛ " انتخاب قصائد (اردو میں مقدمہ و حواشی (1969)؛ " غالبیات کے چاند مباحثہ" (1973)؛ "برگِ غزل" (1981)؛ "اردو املا اور اس کی اصلاح'(1982)؛ "زبان و لغت" (1983)؛ غالبیات اور ہم"(1984)؛ "اردو رسم الخط اور املا ۔ اک محکمہ" (1999)؛ "ادبی تحقیر و تنقید "؛ "ہندی / ہندوی پر ایک نظر اور دوسرے مضامین "؛ "برگ سحر " (2002) انہوں نے کچھ قابل ذکر اعزازات کے علاوہ 1984ء میں "فخرالدین علی احمد غالب ایوارڈ" سے نوازا گیا تھا۔
ابو محمد سحرؔ، ٢٠٠٢ء میں انتقال کر گئے ۔
✨ پیشکش : اعجاز زیڈ ایچ
፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤
معروف شاعر ابو مّحمد سحرؔ کے یوم ولادت پر منتخب اشعار بطور خراجِ عقیدت…
برق سے کھیلنے طوفان پہ ہنسنے والے
ایسے ڈوبے ترے غم میں کہ ابھر بھی نہ سکے
—
بلائے جاں تھی جو بزم تماشا چھوڑ دی میں نے
خوشا اے زندگی خوابوں کی دنیا چھوڑ دی میں نے
—
پھر کھلے ابتدائے عشق کے باب
اس نے پھر مسکرا کے دیکھ لیا
—
بے ربطئ حیات کا منظر بھی دیکھ لے
تھوڑا سا اپنی ذات کے باہر بھی دیکھ لے
—
تکمیلِ آرزو سے بھی ہوتا ہے غم کبھی
ایسی دعا نہ مانگ جسے بد دعا کہیں
—
رہِ عشق و وفا بھی کوچہ و بازار ہو جیسے
کبھی جو ہو نہیں پاتا وہ سودا یاد آتا ہے
—
سحرؔ اب ہوگا میرا ذکر بھی روشن دماغوں میں
محبت نام کی اک رسم بے جا چھوڑ دی میں نے
—
عشق کو حسن کے اطوار سے کیا نسبت ہے
وہ ہمیں بھول گئے ہم تو انہیں یاد کریں
—
عشق کے مضموں تھے جن میں وہ رسالے کیا ہوئے
اے کتابِ زندگی تیرے حوالے کیا ہوئے
—
مرضی خدا کی کیا ہے کوئی جانتا نہیں
کیا چاہتی ہے خلقِ خدا ہم سے پوچھیے
—
ہمیں تنہائیوں میں یوں تو کیا کیا یاد آتا ہے
مگر سچ پوچھیے تو ایک چہرا یاد آتا ہے
—
ہندو سے پوچھیے نہ مسلماں سے پوچھیے
انسانیت کا غم کسی انساں سے پوچھیے
—
زندگی خاک بسر شعلہ بہ جاں آج بھی ہے
تجھ کو کھو کر تجھے پانے کا گماں آج بھی ہے
—
ہوشمندی سے جہاں بات نہ بنتی ہو سحرؔ
کام ایسے میں بہت بے خبری آتی ہے
●•●┄─┅━━━★✰★━━━┅─●•●
ابو محمّد سحؔر
انتخاب : اعجاز زیڈ ایچ