(Last Updated On: )
بات سنو تم غور سے راجو
چھونا مت گٹکھا تمباکو
یوں پھیپھڑوں پہ اثر یہ ڈالے
دل و جگر کوتباہ یہ کردے
اپنے دور کا یہ ہے ہلاکو
چھونا مت گٹکھا تمباکو
سب سے کہو یہ لت نہ لگاؤ
دیکھو صحت اپنی بناؤ
کھاؤ پھل سبزی اور کاجو
چھونا مت گٹکھا تمباکو
سالگرہ پہ پیڑ لگاؤ
پاکیزہ ماحول بناؤ
چاروں طرف پھیلا ؤ خوشبو
چھونا مت گٹکھا تمباکو
تم کو سائنسدان ہے بننا
اک اچھا انسان ہے بننا
ملک وقوم کے تم ہو بازو
چھونا مت گٹکھا تمباکو
روزآنہ قرآن پڑھو تم
ساری نمازیں ادا کرو تم
اپنے گھر میں بولو اردو
چھونا مت گٹکھا تمباکو