ڈاکٹر محمد ادریس رانا صاحب وطن عزیز کے ایک نابغہ روزگار دانشور اور ملک گیر شہرت کے حامل موٹیویشنل سپیکر ہیں ۔۔۔ان کی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے ۔ آپ یہاں بھی جاتے ہیں داستان چھوڑ آتے ہیں ۔۔۔آپ نے پاکستان کے بہت معتبر اداروں جنہوں نے وطن عزیز کی باگ دوڑ سنبھالنی ہوتی ہے۔ان کے افسران اور ماتحت عملہ کو ٹریننگ دے کر قابل فخر منتظمین میں شامل کیا ہے ۔۔۔۔۔ڈاکٹر ادریس رانا کا ابتدائی تعلق پنجاب کے ایک معروف ضلع نارووال سے ہے ۔۔پنجابی زبان و ادب کے ایک ممتاز دانشور کی حیثیت سے آپ کی منفرد پہچان ہوتی ہے۔۔پنجابی زبان کے حقوق کے لیے آپ کا کردار ایک سرخیل کی طرح ہے ۔۔۔۔۔وطن عزیز کو اپنے اس ہونہار فرزند پر بہت فخر ہے
بطور موٹیویشنل اسپیکر اپنے لیکچرز کے دوران ڈاکٹر محمّد ادریس رانا صاحب نے نئے خیالات، نئے موضوعات ، نئے زاویے اور نئی تکنیک کی حوصلہ افزائی کو نصب العین بنایا۔وہ ایسے حساس، زیرک ، فعال اور مستعد موٹیویشنل اسپیکر ہیں جن کی فہم و فراست اور فکر و تدبرجہاں قومی تشخص اور حب الوطنی کا مظہر ہے وہاں اس کے معجز نما اثر سے سامعین کے دلوں میں تعمیر وطن کا ایک ولولۂ تازہ پیدا ہوتا ہے ۔ ان کی گُل افشانیٔ گفتار اس دل کش انداز میں جلوہ گر ہوتی ہے کہ ان کی حق گوئی اور بے باکی سامع کو مسحور کر دیتی ہے۔
وطن عزیز کے اس نابغہ روزگار فرزند کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ۔۔۔ ڈاکٹر ادریس رانا صاحب ! اللہ پاک آپ کو درازی عمر سے نوازے اور ہر طرح کی آفات و بلیات سے محفوظ رکھے ۔۔آمین ثم آمین 💗💗
ایم بی بی ایس 2024 میں داخلہ لینے والی طلباء کی حوصلہ افزائی
پروفیسر صالحہ رشید ، سابق صدر شعبہ عربی و فارسی ، الہ آباد یونیورسٹی نے گذشتہ ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو...