آپ سیاستدانوں پرتنقید کریں آپ حق پرست ہیں آپ کسی غیرمعروف سرکاری ملازم پر تنقیدکریں آپ بطل حریت قرارپائیں گے آپکی حق گوئی کے چرچےہونگے مگرکبھی بھولے سے بھی ادارے کی خامیوں کوتائیوں کو بیان مت کریں ورنہ آپ غدار قرار پائیں گے اور نانکے جانےکامشورہ ملےگا عجیب رسم ہے۔!
آپریشن جبرالٹر کی مخالفت کرنے والے کے-ایچ-خورشید کو میرمولوی یوسف کے گھرسے گرفتارکیاگیا گھسیٹ کر گاڑی میں ڈالاگیا اسکے بعد خورشید کو پلندری دلائی کیمپ میں تشددکانشانہ بنایاگیا انکاواحدجرم عوام کو کشمیرکےاصل حالات سےآگاہ کرنا تھا یاد رھے خورشیدمس جناح کےمنہ بولےبیٹےتھے
صدارتی الیکشن1964-65میں خورشید نے مس جناح کا ساتھ دینے کافیصلہ کیا آزاد کشمیر کو الگ ریاست ہونے کی وجہ سے پاکستانی قانون سےآزاد ہوناچاھیےتھے مگر ایسانہیں ہوا کے-ایچ-خورشید سے گن پوائنٹ پر استعفی لیا گیا اس واقعہ سے کشمیری جدوجہدکو آزادخودمختار ریاست کی جانب موڑ دیا
مقبول بٹ جسےآج حریت پسند کہتے ہماری زبان نہیں تھکتی ایوب ضیا دور میں غداری کالیبل لگ چکاتھا مقبول بٹ نے آپریشن جبرالٹر کی مخالفت کی جس کی وجہ سے انکو ایوب دور میں جیل جانا پڑا مقبول بٹ کو ایوب اورضیا دورمیں قید کاسامنا کرناپڑا انکو بدترین کانشانہ بھی بنایاگیا
مشتاق گورمانی جنکوغدار کہاگیا 23اگست1957کو زیڈ-اے-سلہری نے ٹائمزآف کراچی میں خط شائع کیا جو مبینہ طورپر گورمانی نے سردارپٹیل کولکھا بہاولپورریاست پر قبضہ کرنےکاکہا واقعہ کی تردیدنواب بہاولپورنےکی عدالت نے گورمانی کو بےگناہ قرار دیا مگرواقعےکو ایوب سچ جانتےتھے
1965کی جنگ میں غدار مشتاق گورمانی نے شھداء کےخاندانوں کیلئے 23مربعہ عطیہ کئے 13اکتوبر1965کو گورمانی خاندان نے نیشل ڈیفنس فنڈمیں 500ایکڑزرعی اراضی بطور عطیہ پیش کی 28دسمبر1965کو چین کے تعاون سے کوٹ ادو میں انجیرنگ کمپلکس کیلئے 56ایکڑ زمین دی یہ غدار ایسےہوتےہیں۔؟
آزادکشمیر کے پہلےصدر سردار ابراھیم کو آزاد کشمیر میں فوجی مداخلت پراحتجاج کرنے پر عہدےسے ہٹایاگیا یہ 1950کی بات ہے اس کےبعد خودمختار کشمیر کی جدوجہدنے زور پکڑا جنرل ضیانے انکوپی-پی چھوڑنےکاکہا انکارپر حکم نامے کےتحت انکوعہدے سےہٹادیاگیا کشمیرپاکستان کیسے بنے۔؟
غداری کی فہرست میں بنگال کو پہلی پوزیشن حاصل رہی ہے یہ حقیقت ہےکہ 1965کی جنگ میں مشرقی پاکستان میں فوج نہ ہونےکےبرابرتھی کہ بنگال کے لوگوں نے اپنادفاع خود کیا سندھ پر بحالئ جمہوریت تحریک میں بمباری ہوئی۔ سندھی غدارقرار پائے 1965کی جنگ میں سندھیوں نےاپنادفاع خودکیا
پاکستان میں بسنےوالوں کی بنیادیں چاندتاروں کی بنیادوں سےزیادہ پرانی ہیں جب بغداد موصل بصرہ مصر میں مساجدپر گولہ باری کی جارہی تھی اس دھرتی کےرھنے والے اسوقت انگریزوں کے سامنے کلمۂ حق بلندکررھے تھے پاکستان کسی بندوق کی گولی نہیں بنا یہ سیاسی کارکنان کی جدوجہدکاثمرہے
حوالےکیلئے نوائےوقت 22ستمبر1965..مارننگ نیوز 14اکتوبر1965 ڈان 29 دسمبر1965..
Kashmir saga..ibraim khan..the untold story of ppls of azad Kashmir..snedden..Free kashmir..my autobiography..amam Allah khan..last days of united Pakistan..G.W.Chaudhary..اور کئ مضامین