مجھے تم سے محبت ہے
محبت ہے محبت ہے
محبت ہے محبت ہے
اور اس وقت سے
کہ جب یہ وقت
خدا کا راز تھاکوئی
کہ جب ان کہکشاؤں میں
کسی ”کن،، کا کوئی نغمہ نہ تھا
ابھی سورج نہ بھڑکا تھا
اور نا ہی چاند چمکا تھا
نہ تارے طواف یار کرتے تھے
سیاروں پر سیاہ راتیں
بہت زیادہ بھٹکتی تھیں
یہ دھرتی دردکے گہرے سمندر سے
ابھی ابھری نہیں تھی
مجھے تم سے محبت تھی
محبت ہے محبت ہے
محبت ہے محبت ہے
محبت درد کے پہلو کا کوئی ساز ہوتی ہے
بہت بجتی ہے لیکن بھر بھی بے آواز ہوتی ہے
محبت تو خدائی کی خامشی ہے
محبت دکھ بھرے دل کی خوشی ہے
محبت آگ ہے کوئی
جو یہ دنیا جلاتی ہے
محبت راگ ہے کوئی
جس اک گونگی لڑکی
دل کی گہرائی سے گاتی ہے
محبت معجزہ ہے اک
محبت ایک جادوہے
محبت ایک تتلی ہے
محبت ایک خوشبو ہے
محبت ایک آزادی
محبت قید ہے کوئی
محبت ایک اعلاں ہے
محبت بھید ہے کوئی
مجھے تم سے محبت ہے
محبت کی محبت سے محبت ہے
مجھے تم سے محبت ہے
مجھے تم سے محبت ہے
محبت ایک گھاؤ ہے
محبت ایک مرہم ہے
محبت ایک پاگل پن
محبت ایک داناہی
محبت ایک دامن ہے
دریدہ ہے دریدہ ہے
کبھی کس نے خریدا ہے؟
محبت کو!
محبت اک خلا ہے اور
محبت اک خدائی ہے
محبت میل روحوں کا
جسموں کی جدائی ہے
مجھے تم سے محبت تھی
مجھے تم سے محبت ہے
محبت ہے محبت ہے۔۔۔۔۔۔۔!