(Last Updated On: )
وہ حوروں کے قصے فرشتوں کے قصے
وہ پاتال اور زمینوں کے قصے
بتاؤ ھمیں سب راز کہکشاں کے
سورج و چاند ستاروں کے قصے
جو بھولا ہوں وہ یاد پھر سے دلاؤ
مجھے دادی اماں کہانی سناؤ
رسول خدا کی وہ پیاری سی باتیں
صحابہ کے قصے وہ ولیوں کی باتیں
جنہوں نے رکھا تاج بھی ٹھوکروں میں
شجاعت بھری ان بزرگوں کی باتیں
کتابوں میں لکھے وہ قصے سناؤ
مجھے دادی اماں کہانی سناؤ
اٹھایا ہے ٹی وی نےگھر گھرمیں فتنہ
کتابوں سے مجھ کو کیا دور کتنا
نہیں آئیگا وقت گزرا پلٹ کے
پکاروں اسے آج میں چاہوں جتنا
جھلک پھر سے گزرے دنوں کی دکھاؤ
مجھے دادی اماں کہانی سناؤ
یہ مانا کہ فیس بک کا ہے زمانہ
بنایا ہے بچوں کو اس نے دوانہ
ضروری ہےE.mail بھی آج لیکن
ضروری نہیں اپنا ماضی بھلانا
ذرا یاد بھولا سبق پھر دلاؤ
مجھےدادی اماں کہانی سناؤ